تحریک طالبان سوات کے امیر مولانافضل اللہ سمیت50جنگجوؤں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

سوات۔ 23 جولائی (اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ) سوات میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر مولانافضل اللہ سمیت50جنگجوؤں کو اشتہاری قرار دیدیا ، اشتہاری قرار دئے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے نائب مولانا شاہ دوران اور زیر حراست ترجمان حاجی مسلم خان بھی شامل ہیں ، دیر لوئر کے تھانہ اوچ کو مطلوب ان جنگجوؤں کو ایک ہفتے کے اندر خودکو پولیس کے حوالے کرنے یا عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے ملاکنڈ ڈویژن سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ سکنہ مام ڈھیرئی سوات ، ان کے نائب مولانا شاہ دوران سکنہ قمبر، ترجمان حاجی مسلم خان سکنہ کوزہ بانڈئی سوات اور ان کے علاوہ فخر عالم سکنہ آمری شاہ دیر ،رشید سکنہ شوہ ،صالح محمد سکنہ چنگو،سید علی شاہ سکنہ چنگو،جان سید سکنہ تازہ گرام،محمد زمان سکنہ تازہ گرام،گل زمان سکنہ تازہ گرام ،الطاف حسین سکنہ شوہ، محمدسکنہ شوہ،محمد حسین سکنہ شوہ،جاوید سکنہ شوہ، نیک امتیازسکنہ تازہ گرام ،طالب حسین سکنہ تازہ گرام،جنید حسین سکنہ تازہ گرام،گل زادہ سکنہ اسبنڑتازہ گرام ،امجدسکنہ تازہ گرام،جان دوست سکنہ تازہ گرام ،صادق محمدسکنہ تازہ گرام،ارشاد سکنہ تندوڈاگ ،)باچہ عراق سکنہ تندوڈاگ، اظہار سکنہ اوچ شرقی،حبیب سکنہ اوچ شرقی ، فضل محمد سکنہ خونی ڈنڈ،ارشد سکنہ امری شاہ اسبنڑ،جمشیدسکنہ امری شاہ اسبنڑ،صلاح الدین سکنہ شوہ ،غلام محمد سکنہ شوہ، مدد خان سکنہ شوہ،رشید سکنہ شوہ،شاہ زیب سکنہ شوہ،فیصل ولدسکنہ کتیاڑی،فضل مولاسکنہ کتیاڑی،محمد خان سکنہ شوہ ،فاتح محمد عرف باتنگنڑے سکنہ شاہ بان،رحیم ٹیلرسکنہ شاہ عالم بابا، بخت زیب سکنہ کوٹیگرام،محمد ارشاد سکنہ کتیاڑی ،حشمت سکنہ کتیاڑی ،قاری عرفان اللہ سکنہ کتیاڑی ،مجاہد سکنہ شاہ بان ، سلیمان سکنہ شاہ بان، محمد رفیق سکنہ خانپور ، جلیل سکنہ خانپور،مسافر ولد سکنہ خانپور،عالم خان سکنہ ورغبڑ، صنوبر سکنہ ورغبڑاور زیارت خان سکنہ آدم ڈھیری دیر لوئر کے تھانہ اوچ کو مقدمہ نمبر 1209مورخہ 07/11/2008 جرمPPC5Exp-S-ACT-7ATA-148-149-109-120A-121A-124Aمیں مطلوب ہیں اور ملزمان بعدازارتکاب جرم وقوعہ ہذا سے فرار ہوکر اپنی جائز گرفتاری سے گریزاں ہے ملزمان کے خلاف جاری شدہ وارنٹ زیر دفعہ 204 ض ف بعدم تعمیل واپس ہوچکی ہے اس لئے اب ملزمان کو بذریعہ اشتہار مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ 7یوم کے اندر اندر خودکو مقامی پولیس یا متعلقہ عدالت میں پیش کریں بصورت دیگران کے خلاف دفعہ 88ض ف کارروائی عمل میں لائی جاکر ان کی غیر حاضر ی میں زیر دفعہ(10) 19 قانون انسداد دہشت گردی مجریہ1997ء مقدمہ کی سماعت ہوگی ۔

Share

Leave a Reply