سپریم کورٹ کی منچھر جھیل کی آلودگی کے معاملہ پر سندھ کے چیف سیکرٹری اور چیئرمین واپڈا کو اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ)سپریم کورٹ نے منچھر جھیل کی آلودگی کے معاملہ پر سندھ کے چیف سیکرٹری اور چیئرمین واپڈا کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کے تحت مقدمہ کی سماعت کی۔ واپڈا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ آلودگی روکنے کیلئے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا جسے 2008ء میں مکمل ہونا تھا تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ مکمل نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ مچھیرے بھی ہمارے بھائی اور پاکستان کے شہری ہیں۔ اس ضمن میں مستعدی سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کے نام درخواست میں کہا گیا تھا کہ منچھر جھیل کی آلودگی سے 50 ہزار مچھیروں کا روزگار تباہ ہو رہا ہے۔

Share

Leave a Reply