فیصل آباد ۔24جولائی (اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2اگست بروز پیر کو صبح 11بجے فیصل آباد میں منعقد ہو گی جو کہ رواں سال کی 15ویں اور مجموعی طور پر 43ویں قرعہ اندازی ہے۔مرکز قومی بچت ریجنل آفس کے ترجما ن نے اے پی پی فیصل آباد کو بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 1کروڑ 50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے مالیت کے 1696انعامات ہو ں گے۔انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد و سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے زیر اہتمام خصوصی تقریب سٹیٹ بینک کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد محبوب رانا ہوں گے جبکہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی