لندن ۔ 25 جولائی (اے پی پی ،نیوز اردو ڈاٹ نیٹ) ماہرین طب نے جلد کے سرطان کی وجہ سے بننے والے ٹیومر کی روک تھام کیلئے نئی گولی تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے ٹیومر کی نشوونما آدھی رہ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 3 سال کے دوران یہ گولی مارکیٹ میں متعارف کرا دی جائے گی اور سرطان کی تباہ کاریوں میں سے جلد کا سرطان خارج ہونے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف برطانیہ میں 2 ہزار لوگ جلد کے سرطان کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں اور ہر سال 10 ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں جبکہ دو دہائیوں میں یہ شرح دو گنا ہوچکی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس شرح پر قابو پانے کیلئے ’’سن باتھ‘‘ پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ ماہرین نے کہا کہ جلد کا سرطان جلد پر معمولی تل کی وجہ سے لاحق ہو جاتا ہے جونہی اس نوعیت کی تبدیلی جلد پر نظر آئے۔ فوراً علاج معالجے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔ نئی دوا کے ذریعے جلد میں پھیلنے والی خطرناک پروٹین کے دائرہ کار کو روکا جاتا ہے۔ معروف کمپنی گلیکسواسمتھ کے تعاون سے اس گولی کو برطانیہ کے طبی ماہرین نے تیار کیا ہے۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی