نیویارک ۔ 25 جولائی (اے پی پی ،نیوز اردو ڈاٹ نیٹ) امریکہ کے امریکن کالج آف اوبیسٹریکن اینڈ گائنا کالوجسٹس نے حاملہ خواتین کو دن میں 200 ملی گرام کپ پر مشتمل کافی پینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقدار میں کافی کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔یاد رہے اس سے قبل کافی کے استعمال کو زچہ اور بچہ کیلئے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ایک ہزار سے زیادہ حاملہ خواتین کو روزانہ ایک کپ کافی پلا کر دو ماہ تک چیک کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اتنی کم مقدار میں کافی پینے سے صورتحال نارمل ہی رہتی ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے سختی سے تنبیہ کی ہے کہ اس مقدار سے زیادہ کافی کا استعمال قبل از وقت پیدائش یا بچے کے اعضاء میں ٹیڑھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس تحقیق کو ڈاکٹر ولیم بارتھ نے مرتب کیا۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی