عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک دفعہ پھر 79 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

سنگاپور ۔ 26 جولائی(اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک دفعہ پھر 79 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔ پیر کو لائٹ سویٹ خام تیل کے اگست کے سودے 13 سینٹ اضافے کے ساتھ 79.11 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ برینٹ نارتھ خام تیل کے اگست کے سودے 22 سینٹ اضافے کی وجہ سے 77.67 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کے نزدیک بڑی اقتصادی طاقتوں میں خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے توانائی کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت میں کسادبازاری سے بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس سے تیل کی یومیہ طلب میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

Share

Leave a Reply