عمر میں اضافے کے ساتھ شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے کی ہڈیوں کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔طبی تحقیق

لندن ۔ 26 جولائی (اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ)نئی طبی تحقیق کے مطابق ہڈیاں ذیابیطس کے مرض میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ خون میں شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے میں ہڈیوں کی صحت ایک اہم فیکٹر ہے۔ جریدے ’’ سیل‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ہڈیاں جوں جوں پرانی ہوتی جاتی ہیں ان میں شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے کیونکہ ان سے خارج ہونے والے خاص نوعیت کے ہارمونز خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا یا کم کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں ہڈیوں کی بیماریوں اور ذیابیطس کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کے خون کے تجزیے کئے گئے۔ پروفیسر گرسیڈڈ کارلینسٹی کے مطابق طب کی دنیا میں پہلی مرتبہ ہڈیوں کے ایک اہم فیکٹرکو ذیابیطس کی بیماری کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ اس تحقیق سے ذیابیطس کے علاج کیلئے نیا طریقہ کار اختیار بھی کیا جا سکتا ہے۔

Share

Leave a Reply