یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کا رمضان المبارک پیکج کے تحت 400 اشیاء کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کافیصلہ

اسلام آباد ۔ 26 جولائی(اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ)یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے رمضان المبارک پیکج کے تحت 400 اشیاء کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کافیصلہ کر لیاہے۔ پیرکو کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت آٹے کی قیمت میں 10 روپے اور گھی وتیل کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کے حساب سے کمی کی جائے گی۔ دال چنا، سفید چنا، چاول، بیسن ، کھجور، مشروبات کی موجودہ قیمتوں میں بھی مزید 10 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ چائے کی قیمت میں 5 فیصد تک کمی کی جائے گی البتہ چینی کی قیمت بدستور45 روپے فی کلوہی رکھی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2 ارب 27 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے جس میں سے رواں سال کے بجٹ میں رمضان پیکج کیلئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Share

Leave a Reply