لندن ۔ 26 جولائی (اے پی پی ، نیوز اردو ڈاٹ نیٹ) اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرنے والی عورتوں کی پنڈلی کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کے بعد وہ فلیٹ جوتے میں بھی چل پھر نہیں سکتیں، اس طرح کے جوتوں سے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ درد اور بے آرامی کا باعث بنتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ جو عورتیں دو سال تک ہفتے میں پانچ دن اونچی ایڑی کی جوتیاں استعمال کرتی ہیں 13 فیصد ایسی عورتوں کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ایسی کیفیت سے بچے کا واحد حل پٹھوں میں لچک پیدا کرنے والی ورزشیں ہیں۔ اونچی ایڑی والے جوتوں کے استعمال سے گھٹنے اور ٹخنے کا درمیانی فاصلہ کم ہو جاتا ہے لیکن اگر اونچی ایڑی والے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو پٹھے مستقل طور پر کمزور اور سکڑ جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ایسی عورتیں جب فلیٹ جوتوں میں بھی چلنے کی کوشش کرتی ہیں تو ان کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے وہ بے آرامی اور درد محسوس کرتی ہیں۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی