نجی ائیر لائن کا طیارہ ایئر بلیو مارگلہ پہاڑیوں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ‘ 152 مسافر جاں بحق ۔۔اپ ڈیٹ

اسلام آباد ‘ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والا نجی ائیرلائن کا طیارہ ایئر بلیو مارگلہ پہاڑیوں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 146 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سمیت 152 مسافر جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ترکی سے براستہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والا نجی ائیرلائن کا طیارہ ایئر بلیو ( ائیر بس تھری ٹونٹی ) موسم کی خرابی کے باعث مارگلہ کی پہاڑی پر گر کر تباہ ہو گیا۔۔ جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جہاز میں 146 مسافر جبکہ عملے کے 6 ارکان شامل تھے جو کہ تمام کے تمام جاں بحق ہو گئے ہیں۔اس سے پیشتر وزیر داخلہ رحمان ملک نے 5 مسافروں کے زندہ بچ جانے کی اطلاع دی تھی جس کی بعد میں انہوں نے تردید کر دی۔۔جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

Share

3 Comments to "نجی ائیر لائن کا طیارہ ایئر بلیو مارگلہ پہاڑیوں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ‘ 152 مسافر جاں بحق ۔۔اپ ڈیٹ"

  1. July 28, 2010 - 4:24 am | Permalink

    اللھم غفر لھم

  2. شاہد مسعود احمد's Gravatar شاہد مسعود احمد
    July 28, 2010 - 2:09 pm | Permalink

    اللہ تعالی مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کو دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اے اللہ ہمارے پاکستان کو قدرتی آفات سے محفوظ کردے اے اللہ ھم اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتے ہیں تو ھمیں معاف فرما ھم پر رحم کر دے ہمیں معاف کردے اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچالے آمین

  3. ا حتر's Gravatar ا حتر
    July 29, 2010 - 3:01 am | Permalink

    May Allah give palce in Jannat to all the muslims which were in the plan. and give pastions to the rest of their family. May Allah protect PAKISTAN From any natural affaat. PAKISTAN ZINDABAD

Leave a Reply