دریائے سندھ کی برہمیٴ برقرار‘ پانی کا رُخ ٹھٹھہ اور سجاول کی طرف

ٹھٹھہ ‘ دریائے سندھ میں طغیانی سے پشتوں پر دباوٴ برقرار ہے ، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔ ٹھٹھہ کے قریب دو نہروں میں شگاف سے شاہراہ زیر آب آگئی، پانی کارخ ٹھٹھہ اور سجاول کی طرف ہے ۔ شکار پور کے قریب کیرتھر کنال میں پڑنے والا شگاف پچاس فٹ چوڑا ہوگیا۔ ٹھٹھہ کے نواحی گاوٴں سماں کے قریب کے بی فیڈر پر بنائے گئے بند میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ گاوٴں گوگو سمو اور گوراباری جانے والی شاہراہ زیرآب آگئی۔ ٹھٹہ ہی کے نواحی گاوٴں گل محمد سوڈھو کے قریب سجاول، دڑوبرانچ میں شگاف پڑگیا۔ پانی کا رخ سجاول کی طرف ہوگیا۔ علاقے سے لوگوں کی بڑی تعداد پہلے ہی نقل مکانی کر چکی ہے ۔کوٹری بیراج میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ بیراج میں پانی کی آمد نو لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو دس کیوسک اور اخراج نو لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو پینسٹھ ہے

Share

Leave a Reply