لندن ‘ انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 225 رنز سے شکست دے کرسیریز تین ایک سے جیت لی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اسے پاکستانی کی بدترین اور زلت آمیز شکست قرار دیا جا رہا ہے۔آج اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز ٹسٹ میں ذلت آمیز شکست سے پہلے ہی ایک برطانوی اخبار ”نیوز آف دی ورلڈ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت کئی کھلاڑی لارڈز ٹیسٹ میچ فکس کرنے میں ملوث ہیں ۔اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی ویڈیو جلد جاری کی جائے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی کرکٹرز کے کمروں میں چھاپہ مارکر ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کر لیے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث 7کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی طلب کر لیے ہیں۔ اتوار کو برطانوی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک رپورٹر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اس شخص کو دیئے جس نے یقین دلایا کہ پاکستانی بالر چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص موقعوں پر نو بالز کرائیں گے۔برطانوی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کو خفیہ طور پر پیسے دئیے گئے تاکہ وہ دانستہ طور پر ٹیسٹ کے دوران نو بالز کرائیں۔اخبار نے کہا کہ اس کی رپورٹنگ ٹیم کے ارکان نے مشرقی بعید کے بزنس مینوں کا روپ دہار کر ایک شخص کو پیسے دیئے جس نے انھیں دوسرے دن کے کھیل کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کیں ۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر کے جیل بھیجا جائے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جوا باز کھلاڑیوں کو سرعام پھانسی دی جائے
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی
Popular news
- ۔18ویں آئینی ترمیم میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج
- امریکا اور بھارت ملکر اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے ‘ صدر اوباما
- بھارت میں لیپ ٹاپ کے استعمال سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو گئے
- امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔صدر اوباما
- عالمی مالیاتی اداروں کو بجلی قیمتوں میں مزید 21فیصد اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی