Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries from January 31st, 2011

معلومات کی سیکیورٹی ‘ ملک میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں کی بلیک بیری سروس بند کرنے کا فیصلہ

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں
امریکی سفارت کاروں کے کنکشنز واشنگٹن سے دئیے گئے ہیں ان کنکشنز کو بند نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع
اسلام آباد ‘ ملک میں معلومات کی سیکیورٹی کے پیش نظر پی ٹی اے نے پانچ ہزار سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں اور ہائی کمشنرز کو دی گئی بلیک بیری سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام موبائل کمپنیوں کو فوری ہدایات جاری کی ہیں کہ اکتیس جنوری سے غیر ملکی سفارتکاروں او رہائی کمشنرز کی بلیک بیری سروس بند کی جائے ذرائع کے مطابق ملک میں موبائل کمپنیوں کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی بلیک بیری سروس بند کرنے کی ہدایات ایک لیٹر کے ذریعے موصول ہوئی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ بلیک بیری سروس کا ڈیٹا محفوظ نہیں رکھا جا سکتا اس لئے مشترکہ طورپر فیصلہ کیا گیا ہے کہ معلومات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بلیک بیری سروس کو بند کیا جائے ۔ ایک نجی ٹی وی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت ملک میں پندرہ ہزار سات سو پچاس غیر ملکی سفارتکاروں کی بلیک بیری سروس بند کی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان میں صرف مقامی سطح پر جاری نمبروں والی بلیک سروس کو معطل کیا جاسکے گا جبکہ امریکی سفارتکاروں کے زیر استعمال بلیک بیری سروس کے کنکشنز واشنگٹن سے جاری کئے گئے ہیں اور ان کنکشنز کو بند نہیں کیا جا سکے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلیک بیری سروس اکتیس جنوری سے بند کرنے کو کہا گیا ہے جس پر موبائل کمپنیوں نے عمل درآمد شروع کر دیا گیاہے ۔جبکہ ایک اور نجی ٹی وی نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی اے نے غیر ملکی سفارتکاروں کی بلیک بیری سروس بند کرنے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں

Tags:

عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں کسی کو تحفظ حاصل نہیں رہے گا‘ تخت رہے گا نہ محلات ۔ ۔ ۔ اراکین قومی اسمبلی کا حکومت کو انتباہ

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

لاوہ پھٹے گا اور امیروں کو سڑکوں پر آنا مشکل ہو جائے گا ،وزیراعظم خوش فہمی میں نہ رہیں
مصر ، تیونس کے حالات سے سبق سیکھیں غربت مہنگائی کی ستائی عوام یہاں بھی سب کچھ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے
اراکین قومی اسمبلی کا اظہار خیال
اسلام آباد ‘ قومی اسمبلی میں پیر کو مہنگائی پر بحث کے دوران ارکان کی جانب سے حکمرانوں کو خبر دار کیاگیا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں کسی کو تحفظ حاصل نہیں رہے گا سیکیورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ تخت رہے گا نہ محلات باقی رہیں گے لاوہ پھٹے گا اور امیروں کو سڑکوں پر آنا مشکل ہو جائے گا وزیراعظم خوش فہمی میں نہ رہیں اور مصر ، تیونس کے حالات سے سبق سیکھیں غربت مہنگائی کی ستائی عوام یہاں بھی سب کچھ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے مہنگائی کی بڑی وجہ افراط زر ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ خسارے کو جی ڈی پی کے چار فیصد ہونا چاہیے حکومت بینکوں سے اتنا ادھار لے لیتی ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے بینکوں میں کچھ موجود نہیں ہوتا حکومت کیلئے قرضوں کی حد کا تعین کیا جائے مسلم لیگ (ق) کے رکن سردار بہادر سہڑ نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمرتوڑ دی ہے مہنگائی کو روکنے کیلئے کنزیومر کورٹس قائم کی جائیں صارفین کے حقوق کاتحفظ کیا جائے قانون سازی کیلئے کمیٹی بنائی جائے اس ضمن میں بحث کے اختتام پر حکومت آئینی کمیٹی کے قیام کا اعلان کرے جو صارفین کے حقوق سے متعلق عدالتوں کے قیام کیلئے سفارشات مرتب کرے خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو ہے چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے انہوں نے اس ضمن میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھٹہ مالکان دونوں ہاتھوں سے متاثرین کو لوٹ رہے ہیں یکدم اینٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے ایم کیو ایم کے رکن عبدالقادر خانزادہ نے کہاکہ مہنگائی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوئے ہیں لوگ اپنے بچوں کو فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے سکولوں سے اٹھا رہے ہیں حکومت کمیٹیوں تک محدود ہے جو بھی کمیٹی بنتی ہے وہ اقتدار سے متعلق ہوتی ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ۔ اٹھانوے فیصد عوام اپنی زندگی بچانے کی جنگ کر رہے ہیں جبکہ دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ کو مہنگائی کا احساس نہیں ہے ادویات کی قیمتوں میں دوسو فیصد ، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے یہ کرغستان ، تیونس ، مصر ، یمن کے حالات سے سبق سیکھیں ، امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے صاف ، شفاف پالیسی بنائی جائے ۔ انکم ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانا ہو گا فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پرائس کنٹرول کمیشن قائم کیا جائے عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو نہ تخت نہ محلات باقی رہیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن تسنیم صدیقی نے کہاکہ ہر چیز کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ہوا گیس کی قیمتوں میں ستاون فیصد اضافہ کیاگیا ہے کم از کم تنخواہوں کی حدساڑھے نو ہزار روپے مقررہونا چاہیے بجلی کے بلز کی ادائیگی کیلئے غریبوں کی سکت ہی نہیں ہے فوڈ سیکیورٹی حکومتی ذمہ داری ہے -پاکستان مسلم لیگ(ق) کی رکن ماروی میمن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی غربت کی وجہ سے دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں تحریکیں برپا ہیں وزیر اعظم خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ مشرق وسطی کے جیسے حالات یہاں پیدا نہیں ہو سکتے۔ حقیقت پسندی سے کام لیا جائے۔مہنگائی ،کرپشن پر کنٹرول نہ ہو نا ملک کو بیچنے،غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے وہ حالات پاکستان میں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ بد امنی عروج پر ہے عوام کہہ رہے ہیں کہ اب حد ہو چکی ہے ۔وسائل سے صرف بیورو کریسی ،فوج ،سیاست کے مراعات یافتہ طبقات مستفید ہو رہے ہیں۔مصر ،تیونس کے حالات یہاں پیدا ہو تے ہیں تو کسی کو حیران نہیں ہو نا چاہیے کیونکہ حکمران خود ان حالات کا سبب بنیں گے۔پارلیمنٹ بھی عوامی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تو ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارلیمنٹ سے عوام کو انصاف نہ ملا تو کسی کو تحفظ حاصل نہ ہو سکے۔ سیکورٹی کے انتظامت دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ انہوں نے عوام کے خلاف مفاہمت کر رکھی ہے ۔ انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں قبائلی رکن ظفر بیگ بھٹنی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مصر ،تیونس میں غریب کو امیروں کے خلاف جنگ برپا ہے۔ اس جنگ نے پھیلنا ہے۔صرف ایک نعرہ مستانہ لگے گا امیروں کا سڑکوں پر گزرنا مشکل ہو جائے گا۔ ذخیرہ اندوز سمگلرز کے سر پرست یہاں بیٹھے ہیں اصلاح احوال نہ ہوئی تو مصر تیونس کی سڑکوں جیسی صور تحال یہاں ہو گی۔ مسلم لیگ(ن) کے رکن ایاز میر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مصر تیونس کے حالات کے حوالے سے یقیناً ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہو نا چاہیے تاہم وہاں سیاسی نظام بھی ان حالات کی وجہ بنے ہیں۔ وہاں کسی دوسرے کے نکتہ نظر اور آوازوں کو سننے سے گریز کیا گیا ۔لاوا ایک نہ ایک دن تو پھٹتا ہے۔ عرب دنیا میں جمہوریت کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو اس کے حقیقی ویژن سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

Tags:

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانیوں کے قاتل امریکی کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارے بزدل حکمران امریکہ کے غلام ہیں. انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد فوری طور پر واقع میںملوث ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو برطرف کریں. تحریک انصاف ان امریکی غلاموںکے خلاف اپنی جدوجہدجاری رکھے گی.ان خیالات کا اظہار ISFسٹی کے رہنما چوھدری بلال اور ملک مبشر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا. انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ امریکی دہشت گرد پر دہشتگردی کی عدالت میںمقدمہ چلایا جائے اور اس کو عبرتناک سزا دی جائے. اور اگر پاکستانی حکومت نے امریکی باشندے کو چھوڑنے کی کوشش کی توعوام حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔قبل ازیں تحریک انصاف ضلع اسلام آباد کے صدرنےG-10میں تاجروںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں.دونوں کی قیادت کرپٹ اور عوام دشمن ہیں.آج نوازشریف اس بات کا جواب دیںکہ برطانیہ میں ان کے بیٹے حسین نوازکے نام پر جو چون لاکھ پونڈ کی جائداد موجودہے .وہ جائداد انہوں نے کہاںسے بنائی ہے. یہ ساری جائداد عوام کا پیسہ ہضم کر کے بنائی گئی ہے.اور نواز شریف سالانہ صرف5000ٹیکس اداکرتے ہیں. لاہور میں امریکی کے ہاتھوں بیگناہ پاکستانیوںکا قتل یہ بات ثابت کرتاہے کہ امریکیوںکوڈرون اٹیکس کے بعد اس بات کی بھی کھلی اجازت ہے. کہ وہ سرعام پاکستان کے شہروںمیںعوام کو قتل کریں . اگرکچھ عرصہ قبل لاہور میںپکڑے جانیوالے امریکی کو شہبازشریف کے کہنے پر چھوڑ نہ دیاجاتاتوآج ایک امریکی دہشتگردکواتنی جرات نہ ہوتی کہ وہ بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرتا۔ .اس موقعہ پر مرکزسے نور لاسلام،سجاد کیانی،ملک ظفر،ماسٹر یامین،نور الحق،عمران ستی اور حمادکیانی سمیت کئی تاجروںنے تحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کیا۔جبکہ تحر یک انصاف این.اے 48کے صدر عمران ملک نے اپنے دفترمیں کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کیا. ریمنڈ ڈیوس پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلاکراسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پرامن ریلی پر تشدد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے. کہ پاکستان کے حکمران امریکہ کے غلام ہیں. اگر ریمنڈڈیوس کو رہا کرنیکی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بیگناہ پاکستانیوں کی امریکی ایجنٹ کے ہاتھوں ظالمانہ شہادت کی مذمت کرتی ہے.پاکستانی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریمنڈڈیوس کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایاجائے تاکہ پھر کسی امریکی کوجرات نہ ہو کہ وہ کسی پاکستانی پر گولی چلا سکے. حکومت پاکستان اس دہشتگرد پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلائے۔

Tags: ·

ریمنڈ ڈیوس کی امریکا حوالگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ لاہور میں فائرنگ کر کے تین پاکستانیوں کو قتل کرنے والے گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی امریکا حوالگی روکنے کے لئے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نہ تو سفارتکار ہے اور نہ ہی اس کے پاس سفارتکاری کا ویزہ ہے جبکہ سفارتی عملے کو استثنیٰ صرف پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے دیا جاتا ہے اور جرائم پر استثنیٰ کسی قانون کے تحت نہیں دیا جا سکتا۔ درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت، وزارت خارجہ اور داخلہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو آئین و قانون کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جائے۔امریکی باشندے کو کسی قسم کا استثنیٰ نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد لاہور کی ایک عدالت نے ریمنڈ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا ۔امریکا نے ریمنڈ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags:

پاکستانیوں کو قتل کرنے والا امریکی ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے

January 31st, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور ‘ امریکی اخبار کے مطابق لاہور میں تین پاکستانیوں کو قتل کرنے والا امریکا کا شہری ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز اور ہوفنگٹن پوسٹ اخبار کے مطابق ریمنڈ ڈیوس ہائپریون پروٹیکٹو کنسلٹنٹ ایل ایل سی کا ملازم ہے ۔ریاست فلوریڈا کے شہر اور لانڈو میں قائم کمپنی سی آئی اے جیسی کارروائی کرتے ہے۔ لیکن بظاہر کیڑا مار ادویات اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔یاد رہے کہ ریمنڈ ڈیوس لاہور پولیس کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تین پاکستانی شہریوں کے قتل کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے لاہور میں ستائیس جنوری کو دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک تیسرا شخص ان کی گاڑی کے نیچے آ کر کچلا گیا تھا۔یاد رہے کہ پولیس تفیتش کے مطابق امریکی باشندہ وزٹ ویزے پر پاکستان آیا تھا۔امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق’ گرفتار ہونے والا امریکی اہلکار اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں تعینات تھا اور اس کے پاس امریکہ کا سفارتی پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزہ موجود تھا جو جون دو ہزار بارہ تک کارآمد ہے۔

Tags:

کرم ایجنسی میں ایک بار پھر لڑائی شروع ‘ حالات مزید خراب ہونے کاخطرہ

January 31st, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

اہل سنت و الجماعت کے مرکزی شہر صدہ بازار پر نامعلوم سمت سے چار مارٹر گولے فائر
صدہ کرم ایجنسی ‘ کرم ایجنسی میں ایک بار پھر لڑائی شروع ،حالات مزید خراب ہونے کاخطرہ ۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے اہل سنت والجماعت کے مرکزی شہر صدہ بازار پر اچانک چار میزائل اور مارٹر گولے نامعلوم سمت سے داغے گئے جس کی وجہ سے شہر میں افراتفری پھیل گئی اور تمام شہر بند ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ۔خوش قسمتی سے مارٹرگولے غیر آبادی والے علاقوں میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد فریقین دونوں طرف مورچہ زن ہو گئے ۔خار کلے،بایش خیل اور سنگینہ میں سخت لڑائی شروع ہو گئی ۔چھوٹے او ر ہلکے اسلحے کے استعمال کے بعد بھاری ہتھیار راکٹ لانچر ،میزائل اور مارٹر گنوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔آخری اطلاعات تک جنگ قبائل کے مابین بدستور لڑائی جاری تھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھر صدہ کی اقوام اہل سنت و الجماعت کے عمائدین نے پولیٹکل انتظامیہ کوبتایا کہ پر امن شہر کے نہتے عوام پر میزائل اور مارٹر گولوں کا استعمال کہاں کا انصاف ہے ہم امن چاہتے ہیں جس کا زندہ ثبوت بھی یہی ہے کہ اسلام آباد میں ہمارے امن جرگے کے عمائدین اس وقت بھی جرگہ میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ شر پسندوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم امن کی ضمانت نہیں دیں گے

Tags:

حکومت سندھ نے شرمیلا فاروقی سمیت12 مشیر فارغ کر دیئے

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

کراچی ‘ حکومت سندھ نے 18 ویں ترمیم کے تحت شرمیلا فاروقی سمیت بارہ مشیروں کو فارغ کر دیا ہے۔ فارغ کیے جانے والے مشیروں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کے وزیر شامل ہیں۔ سترہ میں سے پانچ مشیر اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ فارغ کیے گئے مشیروں میں وقاص ملک، صدیق ابو بھائی، شرمیلا فاروقی، امتیاز شیخ، جمیل سومرو، ڈنشا اسکلسریا، مفتی فیروز، جہانگیر دلاور خانجی، سردار عامر خان، غلام قادر ملکانی ، بابر لغاری ، محمد کامران شامل ہیں۔ اس حوالے سے سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو 18ویں ترمیم کے بعد بارہ مشیروں کو فارغ کرنا تھا کیونکہ ان کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ جبکہ سابق مشیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے اور ہمیں قبول ہے۔ وزرا کی فوج میں بھی کمی پر غور کیا جارہاہے۔ ان مشیروں کو اٹھارہویں ترمیم کے تحت فارغ کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ کے باقی رہ جانے والے مشیران میں قیصر بنگالی، زبیرموتی والا، خواجہ اظہار الحسن اور راشد ربانی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹھارہویں ترمیم اور اخراجات میں کمی کی روشنی میں سندھ کابینہ کے وزرا کی فوج میں بھی کمی پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

Tags:

پاکستان کا مجوزہ چار ملکی گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لیے امریکا کی مدد لینے کا فیصلہ ، وزارت خزانہ نے امریکی وفد کو آگاہ کر دیا

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان ،ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور بھارت کے مابین مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے کے حفاظت کے لیے امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ایک غیر ملکی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے سینئر مشیر برائے معاشیات ڈیوڈ لپٹن کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایک وفد کو مجوزہ چار ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کے متعلق سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے کے دوران کل 1680 کلو میٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے وسطی ایشیاء سے جنوبی ایشیاء ممالک کو گیس فراہم کی جائے گی لیکن اس پائپ لائن کا وہ حصہ کہ جنگ زدہ افغانستان سے گزارا جائے گا اس کی حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے دوسری طرف اس منصوبے کی کامیابی کے نتیجے میں نہ صرف افغان عوام کو روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے بلکہ اس کے ذریعے ٹرانزٹ فیس کی مد میں افغانستان کو لاکھوں ڈالر زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مجوزہ چار ملکی پائپ لائن منصوبے کے نتیجے میں نہ صرف جنوبی ایشیائی ممالک کو سستی گیس حاصل ہوگی بلکہ ان ممالک کا قدرتی گیس کے لیے ایران پر انحصار بھی ختم ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان اور بھارت کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے تینوں ممالک کے درمیان پائپ لائن بچھانے کا ایک منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چار ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کے نتیجے میں اگرچہ چاروں ممالک کو فوائد حاصل ہوں گے لیکن اس منصوبے پر آنے والے بھاری اخراجات اور پائپ لائن کی حفاظت اس منصوبے کے راستے میں بڑی رکاوٹیں ہیں ۔ مجوزہ منصوبے کے دوران 735 کلو میٹر طویل پائپ لائن افغانستان سے گزاری جائے گی جو کہ طالبان کے گڑھ صوبہ قندھار سے بھی گزرے گی اسی طرح مجوزہ پائپ لائن کا 800کلو میٹر طویل حصہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں سے بھی گزرے گی جس کی وجہ سے اس منصوبے کی حفاظت کے متعلق شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔ دریں اثناء اس منصوبے کے بارے میں امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی اس منصوبے کے شروع ہونے میں کافی وقت لگے گا لیکن چاروں ممالک کی دلچسپی سے واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف یہ منصوبہ ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گا بلکہ مستقبل میں اس کے نتیجے میں چاروں ممالک کو بھاری فوائد بھی حاصل ہوں گے ۔

Tags:

لاہور ہائی کورٹ ، تین پاکستانیوں کو قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کیس کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

لاہور ‘ لاہور ہائی کورٹ میں تین پاکستانیوں کو لاہور میں قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کیس کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی جبکہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دائر دیگر پانچ درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے آج ( منگل ) کو جواب طلب کر لیا گیا ۔ درخواست گزار احمد اویس گجر نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی شہری کی جانب سے فائرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی گولیاں دنیا بھرمیں بین ہو چکی ہیں لہذا اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور کسٹم حکام سے پوچھا جائے کہ یہ گولیاں پاکستان میں کیسے پہنچیں ۔ درخواست گزا ر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف جوڈیشل انکوائری کرواتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کے خلاف کارروائی کرنے اور امریکا منتقلی کو روکنے کے لیے مزید پانچ متفرق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چوہدری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے آج ( منگل ) کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنیٰ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر ہو چکی ہے ۔

Tags:

ریمنڈ ڈ یوس کو سفاریت استثنیٰ حاصل ہوا تو امریکہ کے حوالے کرنا پڑے گا‘وفاقی وزیر تعلیم سردار احمد علی

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

لاہور ‘ وفاقی وزیر تعلیم سردار احمد علی نے کہا ہے کہ قرطبہ چوک لاہور میں دو پاکستانیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہوا تو اسے امریکہ کے حوالے کرنا پڑے گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار احمد علی نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل بھی ہوا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون سے مبرا ہے اس صورت میں اس کے خلاف مقدمہ امریکی عدالت میں چلے گا اگر اسے استثنیٰ حاصل نہ ہوا تو پھر اس پر پاکستانی عدالتوں میں ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ اس لئے چلایا گیا کہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔

Tags:

雪茄| 雪茄烟网购/雪茄网购| 雪茄专卖店| 古巴雪茄专卖网| 古巴雪茄价格| 雪茄价格| 雪茄怎么抽| 雪茄哪里买| 雪茄海淘| 古巴雪茄品牌| 推荐一个卖雪茄的网站| 非古雪茄| 陈年雪茄| 限量版雪茄| 高希霸| 帕特加斯d4| 保利华雪茄| 大卫杜夫雪茄| 蒙特雪茄| 好友雪茄

古巴雪茄品牌| 非古雪茄品牌

Addmotor electric bike shop

Beauties' Secret化妝及護膚品

DecorCollection歐洲傢俬| 傢俬/家俬/家私| 意大利傢俬/實木傢俬| 梳化| 意大利梳化/歐洲梳化| 餐桌/餐枱/餐檯| 餐椅| 電視櫃| 衣櫃| 床架| 茶几

Wycombe Abbey| 香港威雅學校| private school hong kong| English primary school Hong Kong| primary education| top schools in Hong Kong| best international schools hong kong| best primary schools in hong kong| school day| boarding school Hong Kong| 香港威雅國際學校| Wycombe Abbey School

邮件营销| 電郵推廣| edm营销| 邮件群发软件| 营销软件|