Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 2

دہشت گرد حملے کر کے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں ، رانا ثناء اللہ

February 9th, 2011 · No Comments · پاکستان

دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ہیں ان کو وطن کا کوئی احساس نہیں وہ ملک کو بدنام کر رہے ہیں
وزیر قانون پنجاب کا گوجرانوالہ بم دھماکوں پر ردعمل
گوجرانوالہ ‘ گوجرانوالہ میں بدھ کی صبح ہونے والے تین بم دھاکوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایسے حملوں سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں اور لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں ۔ دھماکوں کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال پہلے بھی تشویشناک تھی اور ان دھماکوں کے بعد بھی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر کوئی مایوسی کی بات نہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ بہت سے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں ۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ دھماکوں کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ کوئی قبل ازوقت بات نہیں کرنا چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں اور لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسی جگہیں جس سے لوگوں کا جذباتی تعلق ہے کو نشانہ بنا کر لوگوں کو آپس لڑانا چاہتے ہیں ۔ دہشت گردوں کے مضموم مقاصد ہیں اور ان کو طن کا کوئی احساس نہیں وہ ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔

Tags:

No Comments so far ↓

There are no comments yet...Kick things off by filling out the form below.

Leave a Comment