Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 2

پاکستان نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا تو امداد روکی جا سکتی ہے ، امریکی کانگریس کی دھمکی

February 9th, 2011 · 1 Comment · دنیا کی خبریں, پاکستان

واشنگٹن ‘ امریکی ارکان کانگریس نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا تو پاکستان کی امداد روکی جا سکتی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفارتی استثنیٰ کے تحت ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس کے رکن اور چےئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی مک میکوئن نے کہا ہے کہ انہوںنے پاکستانی حکام کو بتا دیا کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو امداد کی فراہمی پر کام رک سکتا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق رکن کانگریس جان کلائن کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دیا جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ امریکی کانگریس کے ارکان پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی منظوری دے سکتے ہیں ۔ اس سے قبل پاکستان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ پر پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے معطل ہونے کی خبروں کی بھی امریکی سفارت خانے نے تردید کی ہے ۔

Tags: ·

One Comment so far ↓

Leave a Comment