Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 2

مردان کینٹ میں پنجاب رجمنٹ ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملہ ، 18 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی

February 10th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

مردان ‘ مردان کینٹ میں پنجاب رجمنٹ کے ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملہ کے نتیجے میں 18اہلکار جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بتایا جا رہا ہے ۔ خود کش حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار پریڈ کر رہے تھے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کم عمر بتایا جا رہا ہے جس نے سکول یونیفارم پہن رکھی تھی جب خود کش حملہ ہوا اس وقت بڑی تعداد میں آرمی جوان پریڈ کر رہے تھے ڈی پی او مردان کے مطابق حملہ میں 18افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور سکول یونیفارم پہنے ہوئے تھا جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹ میں قائم سکول میں پڑھنے والے تمام بچے محفوظ ہیں ۔ دھماکہ کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی شخص کو دھماکہ کی جگہ پرجانے کی اجازت نہیں ۔ ڈی ایس پی سٹی عبد الصمد خان کے مطابق حملہ میں 20اہلکار زخمی ہو ئے ۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

Tags:

No Comments so far ↓

There are no comments yet...Kick things off by filling out the form below.

Leave a Comment