Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 2

وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ‘ حامد سعید کاظمی فرار

February 10th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, پاکستان

حج کرپشن سکینڈل،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے وارنٹ گرفتاری جاری
وارنٹ گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کے حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے لیے چھاپے
سابق وفاقی وزیر گرفتاری کے ڈر سے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب

اسلام آباد ‘حج کرپشن کیس میںوفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری کرائے ہیں ۔ یہ وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے سینئر سول جج کامران بشارت کی عدالت نے جاری کئے ہیں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیمیں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں اور مختلف چھاپوں کے دوران ان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم حامد سعید کاظمی گھر سے پہلے فرار ہو چکے تھے ۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ حامد کاظمی سے رابطہ کیا گیا تو وہ بڑے پریشان تھے تاہم انہوںنے اپنی موجودگی کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تین چھاپے مارے ہیں اور ان چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ سابق وفاقی وزیر کو حج کرپشن سکینڈل میں گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے حامد سعید کاظمی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی جماعت کے رکن کے خلاف وارنٹ گرفتاری کیوں حاصل کئے گئے ۔

Tags: ·

No Comments so far ↓

There are no comments yet...Kick things off by filling out the form below.

Leave a Comment