Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 2

کابینہ کی تحلیل کے بعد بھی20سے زائد پوشیدہ وزراء تاحال عہدوں کے مزے لوٹنے میں مصروف

February 10th, 2011 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد‘20 سے زائد پوشیدہ وزراء تاحال عہدوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔کابینہ کی تحلیل کے بعد بھی 20 سے زائد پوشیدہ وزراء ایوان صدر کے آشیرباد سے تاحال مزے لوٹ رہے ہیں۔ پوشیدہ وزراء میں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی، سینیٹ میں قائد ایوان نیئربخاری اور اسلامی نطریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی شامل ہیں، جبکہ سینیٹ میں چیف ویپ مولانا عبد الغفور حیدری، فرزانہ راجہ، شہناز وزیرعلی اور ایرا چیئرمین حامد یار حراج بھی تاحال پوشیدہ وزراء کے عہدوں پر برقرار ہیں۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے سرکاری اصلاحات چوھدری عبد الغفور، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم مانڈوی والا اور سفر عمومی اکبر خواجہ بھی پوشیدہ وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔

Tags:

No Comments so far ↓

There are no comments yet...Kick things off by filling out the form below.

Leave a Comment