Urdu Article

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu Article header image 2

تعلیم اور معیشت ۔ کالم ۔ رضوان احمد ساگر

March 15th, 2008 · No Comments

rizwan ahmed sagar

اسلام کا مقرر کردہ ضابطہ حیات ایسے خوشحال معاشرے کا ضامن ہے جہاں بے روزگاری ‘معاشی عدم استحکام اور فاقہ کشی کا تصور بھی ممکن نہیں ۔زندگی گزارنے کیلئے روپے کو جمع کرنے کی بجائے تجارت میں فائدے کا ذکر کر کے سرمایہ کو گردش میں لانے کی سعی کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ زکواۃ کا نظام وہ امدادی سلسلہ ہے جو مستحقین کو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے روکتا ہے ۔ حال ہی میں حکومت نے چاروں صوبوں، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور شمالی علاقہ جات کیلئے رواں مالی سال کے دوران زکوٰۃ کی مد میں 6.03 ارب روپے کی مختص رقم میں سے 3.85 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب کو اب تک 1.48 ارب اور 1.02 ارب روپے کی اقساط جاری کی جا چکی ہیں۔ صوبائی حکومت نے گزارہ الاؤنس، طالب علموں کیلئے وظائف، دینی مدارس، صحت کے شعبہ جات، سماجی شہبود اور شادی و جہیز میں مدد کے تحت 6 لاکھ 89 ہزار 45 مستحق افراد میں 816.75 ملین روپے تقسیم کئے۔ عید گرانٹس اور جذام کے مریضوں کیلئے بھی صوبہ میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ صوبہ سندھ کو 464 ملین روپے ادا کئے جا چکے ہیں جن میں سے 58 ہزار 34 مستحقین افراد میں اب تک 115.04 ملین روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 104 غیر شادی شدہ بچیوں کو جہیز کی مد میں 1.04 ملین روپے کی امداد فراہم کی گئی۔ اب تک صوبہ کو 355.29 ملین روپے ا ور 327.80 ملین روپے کی دو اقساط جاری کر دی گئی ہیں۔ صوبہ نے ان میں سے 87 ہزار 233 مستحق افراد میں اب تک 260 ملین روپے تقسیم کر دیئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان کو زکوۃ فنڈ کے تحت 300.30 ملین روپے دیئے گئے اب تک وہاں پر 11 ہزار 303 غریب اور نادار افراد میں 14.174 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وفاقی علاقوں کو 14.3590 ملین روپے ادا کئے گئے جبکہ شمالی علاقہ جات کو دو اقساط کے تحت اب تک 23.83 ملین روپے اور 18.844 ملین روپے فراہم کئے گئے جن سے 25 ہزار 810 مستحق افراد مستفید ہوئے۔ زکوۃ فنڈ کی باقی رقم پہلے سے جاری رقم کی مکمل تقسیم کے بعد جاری کر دی جائے گی۔

اسی طرح وزارت سماجی بہبود و خصوصی تعلیم کے خصوصی تعلیم سے متعلق ذیلی ادارہ نے ملک بھر میں نابینا بچوں کے لئے خصوصی تعلیمی ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت سماجی بہبود اس سے قبل بھی خصوصی افراد کی بہبود اور بحالی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا چکی ہے تاکہ ملک میں معاشرتی سطح پر انقلاب کو ممکن بنایا جاسکے۔ سال 2002ء میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کو قومی پالیسی میں شامل کیا جانا ایک بہت بڑا قدم تھا۔ اس کے بعد نیشنل پلان آف ایکشن کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کئے جارہے ہیں۔ خصوصی افراد کی تعلیم کے لئے خصوصی طور پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ یہ افراد دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم سے بہرہ ور ہوکر قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے‘ اس کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

شاید انہی کوششوں کو دیکھتے ہوئے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کوئی چیرو مٹسورا نے کہا ہے کہ امداد دینے والے عالمی اداروں کو سب کیلئے تعلیم کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی کھل کر مدد کرنی چاہئے، پاکستان اور نائجیریا یہ ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کیلئے کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔ سب کیلئے تعلیم کا ہدف 2015ء تک مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے وقت تھوڑا رہ گیا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے۔ امداد دینے والے اداروں نے یونیسکو کے تعلیمی پروگراموں کیلئے بھی گرانقدر امداد فراہم کی ہے جسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جانا چاہئے۔ دنیا میں 70 کروڑ سے زائد افراد نابالغ ہیں جن میں 67 فیصد سے زائد ای 9- ممالک میں رہتے ہیں۔ معیاری نظام تعلیم کیلئے اساتذہ پر توجہ دی جانی چاہئے جنہیں معیاری نظام تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ 2015ء تک سب کیلئے تعلیم کا ہدف پورا کرنے میں اساتذہ کی قلت ایک بڑا چیلنج ہے جسے پورا کیا جانا چاہئے۔ اس وقت عالمی سطح پر 18 ملین پرائمری اساتذہ کی ضرورت ہے جن میں سے تقریباً 7 ملین اساتذہ ای 9- ممالک کیلئے درکار ہیں۔

انہی ضروریات کے پیش نظر ہائرایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اوردیگر اعلی تعلیمی اداروں میں قومی سطح پر تحقیق اور تحقیق سے متعلق علوم کے فروغ کیلئے ایک فعال اور تیز ترین نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں ہونے والی تحقیق اور تحقیقی امور کو قومی دھارے میں لایا جاسکے ۔ ’’این آرای این ۔ 2 نامی ‘‘ اس نظام سے طالب علموں، اساتذہ، تحقیق کرنے والے ماہرین کو فوری معلومات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اوراس نظام کے ذریعے عالمی سطح پر تحقیق کے میدان میں جدید معلومات سے بھی استفادہ کیا جا سکے گا۔ اس نظام کی مدد سے اجتماعی سطح پر تحقیق، علم، تحقیقی وسائل اور فاصلاتی استعداد کار کے میدان میں مدد ملے گی ۔ یہ نظام آئندہ نسلوں کو تحقیق میں بہت مدد فراہم کرے گا۔ اس نظام کی مدد سے تمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تیز ترین معلوماتی رابطوں میں منسلک ہوجائیںگے۔ اس نظام کے آپریشن مراحل اورایک دوسرے سے فوری رابطوں کی سہولت کوحتمی شکل دے گئی ہے۔

ہماری نیوز اردو کے اس آرٹیکل سیکشن میں تمام محترم مضمون نگاروں کے مضامین تمام موضوعات پر پاکستان اور دنیا کے حالات کے تناظر میں پیش کئے جاتے ہیں ۔ ہمارا کسی مضمون یا مضمون نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کسی مضمون پر آپنا تبصرہ دینا چاہتے ہیں تو تبصرہ کے خانے میں بلا جھجک اپنا تبصرہ دے سکتے ہیں آپ کا تبصرہ جوں کا توں شائع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اخلاق سے گرے تبصروں کو حذف کر دیا جائے گا۔
urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • 1 فازھ // Mar 15, 2008 at 5:57 pm

    you are good writer.

  • 2 آمجید // Mar 15, 2008 at 5:58 pm

    Good Artical. Amjid

  • 3 آفزال // Mar 15, 2008 at 6:00 pm

    Good Artical

  • 4 بھلوال // Mar 15, 2008 at 6:01 pm

    Good Column

  • 5 شھزاد // Mar 15, 2008 at 6:03 pm

    Thanks for this

Leave a Comment

Englishاردو