ابوجا ‘ نائیجیریا کے قائم مقام صدر گڈلک جوناتھن نے وفاقی کابینہ کو تحلیل کردیاجس کے بعد سیکریٹریز وزارتوں کے نگراں کے طورپر خدمات انجام دیں گے۔ ابوجا میں وزیر اطلاعات ڈورا اکن یلی نے میڈیا کو بتایاکہ صدر گڈلک جوناتھن نے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں لیکن تاحال اس اقدام کی وضاحت جاری نہیں کی۔ ان کاکہنا تھا کہ وزراء کو فارغ کرنے کے بعد اب مختلف محکموں کے سیکریٹریز متعلقہ وزارتوں کے نگراں کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
نائیجیریا کے قائم مقام صدر نے اسمبلی تحلیل کردی
March 18th, 2010 · Comments Off
Tags: دنیا کی خبریں
عراقی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ‘ مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک ‘ 13 زخمی
March 7th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ کے آغاز پر ہی مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔ عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بغداد میں ایک عمارت دھماکے سے تباہ ہو گئی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ۔ بغداد میں ہی ایک اور عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔ دوسری جانب بغداد کے شمال مشرق میں مارٹر حملوں میں 3 افراد مارے گئے ۔ عراقی پولیس کے مطابق مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
حیدرآباد دکن‘ ائیر شو کے دوران بھارتی نیوی کا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک اور 4 افراد زخمی
March 3rd, 2010 · No Comments
حیدر آباد دکن‘ بھارتی شہر حیدر آباد (دکن) میں ایئرشو کے دوران بحریہ کا طیارہ عمارت پر آ گرا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرشو کے دوران بحریہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت پر گر گیا ۔ واقعہ کے بعد مکان میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا
Tags: ہندوستان
صرف مشرق وسطیٰ نہیں پوری دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ، محمود احمدی نژاد
February 13th, 2010 · No Comments
امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے اور دوسروں کو نصیحت کررہا ہے
ایرانی صدر کا روسی ٹی وی انٹرویو
تہران‘ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ۔ ایرانی صدر کے مطابق یہ ہتھیار انسانیت کے خلاف ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے اور دوسروں کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ ایٹمی ہتھیار طاقت کی دلیل نہیں ہیں ۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہیں ان کو اپنے ایٹمی ہتھیار پہلے تلف کر دینے چاہئیں تاکہ ان کی سچائی ثابت ہو سکے
Tags: مڈل ایسٹ
جنوری میں افراط زر کی شرح 13فیصد سے متجاوز
February 11th, 2010 · No Comments
ہول سیل میں افراط زر 20فیصد تک پہنچ گئی ،آنے والے دنوں میںمہنگائی افراط زر مزید دباؤ میں آنے کا خدشہ
حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ افراط زر کے نظر ثانی شدہ ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اسلام آباد ‘ ملک میںمہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور رواں مالی سال جنوری کے دوران مہنگائی میں 13.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس دوران ہول سیل میں اشیاء کی قیمتوں میں تقریبا 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آنے والے دنوں میں افراط زر مزید دباؤ میں آنے کا امکان ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران صارف کے لئے افراط زر کی شرح میں10.79فیصد،حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح میں10.96فیصداور ہول سیل میں افراط زر کی شرح میں7.21فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2010 کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت صارف کے لئے افراط زر کی شرح میں 13.68فیصد،حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح میں18.35فیصد، اور ہول سیل میں افراط زر کی شرح میں 19.64فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران غذائی اجناس کی قیمتوں میں 13.68فیصد،ہاوس رینٹ میں13.38فیصد،ایندھن اور لائٹنگ کے اخراجات میں20.19فیصد،تعلیمی اخراجات میں 13.68فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہول سیل میں غذائی اجناس میں افراط زر کی شرح میں15.60فیصداضافہ،خام مال میں 30.34فیصد،ایندھن، لائٹنگ اور لبریکینٹ میں33.19فیصد، مینوفیکچررز میں 14.31فیصد اضافہ جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں3.74فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں افراط زر کی شرح میں سب سے زیادہ اضافے کے باعث آنے والے دنوں میں افراط زر کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ ہول سیل میں افراط زر کی شرح کے اثرات جلد ہی عام صارف تک پہنچ جائیں گے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ(دسمبر) کے مقابلے میں جنوری کے دوران افراط زر کی شرح میں 2.42فیصد،حساس اعشاریوںمیں افراط زر کی شرح میں2.88فیصداور ہول سیل میں افراط زر کی شرح میں4.23فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی اہم وجہ رواں سال کے آغاز پر بجلی کی شرح میں12 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 18 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ماہرین کے مطابق دسمبر2009 کے بعد سے افراط زر کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرارہے ،جو رواں مالی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے افراط زر کا مقررہ نظر ثانی کا ہدف حاصل ہونے کے امکانات مخدوش ہو جائیں گے۔ کیوںکہ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے افراط زر کی شرح دس فیصد سے کم کی سطح پر لانے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم بعد میں آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت افراط زر پر نظر ثانی کر کے ہدف11فیصد مقرر کیا گیا تھا جو اب حاصل ہونے کے کم امکانات ہیں۔
Tags: پاکستان
کراچی‘ ٹارگٹ کلنگ میں مزید 8 افراد ہلاک ،چارروز میں تعداد27 ہوگئی
February 2nd, 2010 · No Comments
ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی اور ایک کا ایم کیو ایم سے ہے
کراچی ‘ کراچی کے علاقوں ناظم آباداورخواجہ اجمیرنگری میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں مزید8افرادہلاک ہوگئے جبکہ4روزسے جاری فائرنگ کے واقعات میں ہلاک افرادکی تعداد27ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے ناظم آبادپل کے نیچے واقع عباسی پھاٹک کے قریب فائرنگ کرکے5افرادکوہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کی زدمیں آکرقریب ہی واقع فلیٹ کانوجوان بھی چل بسا۔خواجہ اجمیرنگری میں فائرنگ سے ایک شخص کوہلاک اورقصبہ کالونی میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ایک لاش پیر آباد کے علاقے سے ملی ہے۔چارروز میں اب تک27افرادکوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجاچکاہے۔جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی اور ایک کا ایم کیو ایم سے بتایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اوروفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے حکام کوامن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی ‘‘ عمران خان کا کرکٹ ٹیم کی شکست پر دلچسپ تبصرہ
January 31st, 2010 · 2 Comments
کراچی ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں مایوس کن کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بارے میں سوال کے جواب میں عمران خان نے یہ شعر کہ ’’ کچھ شہر دے لوگ وی ظالم سان ۔ کچھ سانوں مردن دا شوق بھی سی ‘‘ پڑھتے ہوئے کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاریوں کو آگے لانے اور کرکٹ بورڈ میں اہل لوگوں کی تقرری کو ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری کو کیا یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کریں ۔ انہیں کیا معلوم کرکٹ کیا ہوتی ہے ۔
Tags: سپورٹس
عدالتی فیصلے منوانے کے لیے وکلاء عوامی تحریک چلا سکتے ہیں۔ ۔ ۔ قاضی انور
January 24th, 2010 · No Comments
اداروں کا ٹکراؤ چاہتے ہیں اور نہ ہی ملک میں مارشل لاء ، سپریم کورٹ بار کے صدر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد‘سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاضی انور نے کہا ہے کہ حکومت چیف جسٹس کی سفارشات نہیں مان رہی ۔ عدلیہ کی بحالی میں موثر کردار ادا کرنے والی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے منوانے کے لیے وکلاء عوامی تحریک چلا سکتے ہیں۔ قاضی انور نے کہا کہ وہ اداروں کا ٹکراؤ نہیں چاہتے اور نہ ہی ملک میں مارشل لاء چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اداروں کے ٹکراؤ کو روکنا ہو گا اور انتظامیہ کو مجبور کرنا ہو گا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کو من وعن قبول کر کے اس پر عمل درآمد کرے۔انھوں نے کہا کہ بصورت دیگر عوام کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی ضرورت پڑ جائیگی
Tags: پاکستان
این آر او تفصیلی فیصلے میں غیر ملکی صدور کا حوالہ
January 20th, 2010 · 1 Comment
فلپائن اور نائیجریا کے سربراہان مملکت کی 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم سوئس بنکوں سے واپس لائی گئی تھی
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ کے این آر او کے بارے میں تفصیلی فیصلے میں جن دو غیر ملکی سربراہان مملکت کا حوالہ دیا گیا ہے ان دونوں صدور نے کرپشن کے ذریعے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم سوئس بنکوں میں جمع کرائی تھی جسے واپس لایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق این آر او کے بارے نائیجریا کے صدر ثانیا بچہ اور فلپائن کے صدر مارکوس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔ دونوں صدر کی دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم سوئس بنکوں سے واپس لائی گئی تھی ۔ مارکوس 1965 ء میں فلپائن کے صدر بنے ۔ لیکن 1986 کے عوامی انقلاب نے انہیں اقتدار سے بیدخل کر دیا تھا ۔ صدارتی محل سے ملنے والی دستاویز سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مارکوس نے کرپشن کے ذریعے کمائی جانے والی 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سوئس بنکوں میں منتقل کئے ۔ فلپائن کی حکومت نے 1986 ء میں سوئس وکلاء کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے ان رقوم کو منجمد کرا دیا ۔ سوئس حکومت نے مارچ 1986 ء میں مارکوس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ۔ فلپائنی حکومت کے مطابق مارکوس نے ایک بینکار کو پاور اٹارنی دے کر انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ تمام اقدامات سوئٹزر لینڈ اور فلپائن میں فوجداری معاملات میں تعاون کے کسی معاہدے کے بغیر ہوئے ۔ آخر کار سوئٹزر لینڈ کی سپریم کورٹ نے مارکوس کے اثاثے فلپائن کو واپس کر دیئے ۔ یہی کارروائی نائیجریا کے فوجی ڈکٹیٹر ثانیا اواچا کے ساتھ ہوئی ۔ شانیا بچہ 1985 ء میں فوج کے سربراہ بنے اور 1993 ء میں اقتدار پر قبضہ کیا اپنے دور اقتدار میں انہوں نے 3 ارب ڈالر سے زائد کی کرپشن کی اور دنیا کے چوتھے کرپٹ ترین سربراہ مملکت قرار پائے ۔ 1998 ء میں ثانیا او بچہ کو دل کا دورہ پڑا جس میں وہ ہلاک ہو گئے ۔ نائیجریا کی حکومت کی بھرپور کوششوں کے بعد سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں پڑے ان کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر واپس لے لئے گئے
Tags: پاکستان
روٹی ،کپڑا، مکان دینے کی دعویدار حکومت نے ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ۔ ۔ چوہدری نثار علی خان
January 13th, 2010 · No Comments
تسلسل سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے
رات کی تاریکی میں سازش کرنے والا ہمیں اپنی راہ سے نہیں ہٹا سکتا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے انکشاف کیا ہے کہ روٹی ،کپڑا، مکان دینے کی دعویدار حکومت نے ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ تسلسل سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔ رات کی تاریکی میں سازش کرنے والا ہمیں اپنی راہ سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکومت سیاسی درجے میں حسب قدر شدت پیدا کرے گی ہم بھر پور طریقے سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں 16 سے 18 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا عملی طور پر 100 فیصد اضافہ ہو ا تھا۔ جولائی 2009ء میں ایک بار پھر 20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا نئے سال کی آمد پر پھر 18 سے 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایک سال میںحکومت نے 140 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ پیٹرولیم پالیسی کا حصہ نہیں ہے ۔گیس کی قلت ہے ۔ دوسری طرف قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عوام سے جھوٹ اور مذاق کیا جا رہا ہے ۔ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی بنا دی ہے جس میں ماہرین کو شامل کیا گیا ہے ۔ صارفین کو 82 روپے فی کیوبک فٹ گیس دی جاتی ہے جبکہ پاک امریکن فرٹیلائزر کمیٹی کوجو کہ کروڑوں روپے کا منافع کما رہی ہے کو گیس 32 عام صارفین کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ گیس چوری ، پائپ لائنوں کو اڑانے کا خمیازہ بھی صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔ دونوں گیس قیمتوں میں بے قاعدگیاں عروج پر ہیں اور تباہی کے کنارے کھڑی ہیں۔ شاہ خرچیاں بڑھ رہی ہیں ۔10 کروڑ کا عطیہ دیا گیا ہے ۔ عوامی مسائل کے حوالے سے حکومتی وزراء یا میاں مٹھوؤں کی تقاریر کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ راتوں میں کی جانے والی سازشیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں حکومت سیاسی درجہ حرارت بڑھائے گی ۔ ترمیم بھی اس حوالے سے آگے بڑھیں گے ۔ وزیر پیٹرولیم نوید قمر نے اپوزیشن کو یقین دہانی کرائی کہ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
Tags: پاکستان



