واشنگٹن‘ امریکی سینیٹ نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افغان پولیس کی تربیت کیلئے بلیک واٹر سے کیا گیا ایک ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کیا جائے۔سینیٹ کی آمڈ سروسزکمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے کہا ہے کہ مختلف اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے باعث سابق بلیک واٹر اور موجودہ ایکزی کمپنی کیساتھ معاہدہ ختم کیا جائے۔پینٹاگون کے ترجمان جیف موریل نے کہاہے کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو بھی بلیک واٹر کی بد اعمالیوں پر شدید تشویش ہے اور وہ معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ پینٹاگون نے صرف افغان پولیس کو تربیت دینے کے عوض بلیک واٹر سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کررکھا ہے۔
Entries Tagged as 'افغانستان'
بلیک واٹر سے افغان پولیس تربیت کامعاہدہ ختم کیا جائے ‘ امریکی سینیٹ
March 6th, 2010 · No Comments
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
امریکی ڈرون طیاروں کی بلوچستان پر پروازیں ، لوگوں میں خوف و ہراس
March 5th, 2010 · No Comments
چمن۔امریکی ڈرون طیاروں کی بلوچستان کے علاقے چمن پر مسلسل پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی لوگوں کے مطابق سفید رنگ کے تین ڈرون طیارے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چمن پر مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں جن سے لوگوں میں شدید خوف و ہرراس پایا جاتا ہے تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی مگر مقامی لوگوں نے ان طیاروں کی فلم بھی بنا لی ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق ڈرون طیارے پرانے چمن تک چکر لگا کر پاک افغان سرحد پر جاتے ہیں اور دوبارہ واپس آ جاتے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق افغانستان کے علاقے سپین بولاگ میں بھی نیٹو کے تین گن شپ ہیلی کاپٹر موجود ہیں لوگ ان سے بھی بہت خوفزدہ ہیں مقامی افراد کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یہ طیارے دن کے وقت اس علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔
Tags: افغانستان
قندھار میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار بھارتی اور افغان خفیہ ادارے ہیں ، پاکستانی میڈیا
March 5th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ پاکستانی میڈیا نے قندھار میں پاکستانی شہریوں پر حملے کا الزام بھارتی اور افغان خفیہ اداروں پر عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نے اپنے شہریوں کا قتل کا بدلہ لینے کے لیے معصوم پاکستانی شہریوں کو قتل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ قندھار میں پاکستانی ورکرز پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اخبارات میں پاکستانی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار بھارت اور افغانستان کو قرار دیا گیا ۔ میڈیا کے مطابق کابل میں تعینات بھارتی سفیر جیانت پرساد اور بعض دیگر بھارتی سفیروں نے افغان خفیہ ادارے کے سربراہ امر اللہ صالح گزشتہ ہفتے ملاقات کی تھی ۔یہ ملاقات اسی گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں 6 بھارتی مشیر ہلاک ہوئے تھے ۔ اخبار نے یہ بھی دعوی کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے ایڈوائزر شیو شنکر مینن نے جمعہ کو بھی کابل کا دورہ کیا اور وہ خفیہ اداروں کے سربراہوں سے مسلسل رابطوں میںبھی تھے
افغانستان میں آئندہ چند ہفتوں میں سیلاب آنے کا خدشہ
March 4th, 2010 · No Comments
کابل۔افغانستان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پہاڑوں پر برف پگھلنے سے زیریں علاقوں میں سیلاب آسکتے ہیں۔ جمعرات کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ رواں سال گرم موسم اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید سیلاب آنے کے امکانات سے وہ سخت پریشان ہیں۔ گزشتہ سال بھی طغیانی اور سیلاب سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے لیکن رواں سال صورتحال بدترین ہو سکتی ہے۔ قحط سے پیشگی خبردار کرنیوالے نظام کے اعدادوشمار کے مطابق رواں موسم سرما میں کم برف باری کے باعث پہاڑوں پر برف کی جمی ہوئی تہہ پتلی ہے۔ موسم گرما کے شروع ہوتے ہی یہ برف تیزی سے پگھلنا شروع ہو جائے گی جس سے زیریں اور میدانی علاقوں میں شدید سیلاب آسکتے ہیں۔ عبدالمتین نے بتایا کہ حکومت کے پاس آسمانی آفات سے نمٹنے کیلئے انتہائی کم وسائل ہیں اور ہمیں 85 فیصد امداد اقوام متحدہ کے اداروں سے ملتی ہے۔ وزارت زراعت و آبپاشی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کو ملک بھر کے آبپاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 4 ارب امریکی ڈالر کی ضرورت ہے، آبپاشی کے نظام کی تعمیر سے بھی سیلاب کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
Tags: افغانستان
اورکزئی ایجنسی :جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک ،3 ٹھکانے تباہ
March 4th, 2010 · No Comments
اورکزئی ایجنسی۔اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گبوڈیو اور دیگر مقامات پر جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 8 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے مقامی افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے اور انھوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
Tags: افغانستان
قندھار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق 5 پاکستانیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں
March 4th, 2010 · No Comments
چمن قندھار۔افغانستان کے شہر قندھار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاںبحق 5 پاکستانیوں کی لاشیں چمن سرحد پر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق پانچوں پاکستانی قندھار میں کام کرنے والی ایک جاپانی تعمیراتی کمپنی میں ملازم تھے انہیں نا معلوم افراد نے جمعرات کی صبح کام پر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا واقعہ میں ایک پاکستانی زخمی بھی ہوا ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانیوں کی میتیں قندھار ہسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔
Tags: افغانستان
افغان شہر قندھار میں فائرنگ ، 5 پاکستانی جاں بحق ایک زخمی
March 4th, 2010 · No Comments
قندھار ‘ افغان شہر قندھار میںنا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاپانی تعمیراتی کمپنی کے لیے کام کرنے والے 5 پاکستانی جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح یہ پاکستانی قندھار کے ضلع پنجوائی کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ یہ پاکستانی ایک جاپانی تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے ۔افغان پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قندھار کے ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت معلوم ہو سکی ہے ۔واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں 26 فروری کو گیسٹ ہاؤس پر حملے میں 9 بھارتی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے تھے جب کہ افغان اینٹلی جنس حکام نے ان حملوں کا الزام پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر لگایا تھا اس واقعہ کے ایک ہفتے بعد قندھار میں یہ المناک واقعہ رونما ہوا ۔
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز
کابل خود کش دھماکے میں لشکرِ طیبہ ملوث ہے‘افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کا دعویٰ
March 3rd, 2010 · No Comments
پاکستان کی جانب سے اظہار لاعلمی، افغان حکام نے رابطہ نہیں کیا۔ترجمان دفترخارجہ
کابل+اسلام آباد۔افغان انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں26جنوری کو خود کش حملہ طالبان نے نہیں بلکہ اس میں تنظیم لشکرِ طیبہ ملوث ہے۔جبکہ پاکستان نے کہا ہے اگر ثبوت دئیے گئے تو ان کی بنیاد پر کارروائی ہو گی ۔ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں افغان انٹیلجنس سروس نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان اور میڈیا ڈائریکٹر سعید انصاری نے دعوی کیا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ ان حملوں میں لشکرِ طیبہ کا ہاتھ ہے اور افغان طالبان ان میں ملوث نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے حملوں کے پانچ گھنٹوں کے بعد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن دراصل ان کو حملوں کا پتہ بھی نہیں تھا کہ کابل میں یہ حملہ ہوا ہے یا ہونے والا ہے۔ اہلکار نے اپنے دعوے میں مزید کہا کہ ان کے پاس جو ثبوت ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے ایک حملہ آور اردو زبان میں بات کر رہا تھا اور ان کے پاس اس کی ریکارڈنگ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ حملہ آور جب ایک گیسٹ ہاؤس میں چلے گئے تو انہوں نے کچھ نام بھی پکارے اور اندر موجود غیر ملکیوں نے یہ سمجھا کہ سکیورٹی فورسز والے انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دراصل حملہ آوروں کا مقصد ان کو اکٹھا کر کے ان پر حملہ کرنا تھا۔اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ افغان حکام نے اس سلسلے میں اب تک ان کے علم کے مطابق کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور اگر پاکستان کو اس بارے میں شواہد فراہم کیے گئے تو پاکستان اس کا ضرور جائزہ لے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کارروائی ان شواہد کی بنیاد پر کی جائے جو انھیں فراہم کیے جائیں گے۔نشریاتی رپورٹ کے مطابق افغان اہلکار نے ابھی تک جزوی معلومات فراہم کی ہیں اور نہ ہی انہوں یہ ریکارڈنگ کسی کو نہیں سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک یہ ثبوت ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی دوسرے ثبوت ملیں گے وہ یہ سب کے سامنے پیش کریں گے۔عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اپنی زمین افغانستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور اگر افغانستان میں ہوئی دہشت گردی کی کسی کارروائی کے بارے میں شواہد کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو پاکستان اس کا ضرور جائزہ لے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں ماضی کی نسبت کافی گرمجوشی پائی جاتی ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ 25 فروری کو بھارت کے ساتھ مذاکرات میں بھارت نے پاکستان کو تین شواہد دئیے تھے تو ان کے بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ جو دستاویزات بھارت نے فراہم کیے ہیں وہ وزارت داخلہ کو بھجوا دئیے گئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کے بعد اس بارے میں کوئی رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔ادھرافغان حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ ان کی تحقیقات بہت حساس مرحلے پر ہیں اور اس مرحلے پر وہ نہیں چاہتے کہ ان کے متعلق کچھ بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے مختلف شعبے اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں اور آئندہ کچھ دنوں میں یہ تحقیقات سامنے آ جائیں گی۔
Tags: افغانستان
کابل حملہ: بھارتی تفتیشی ٹیم افغانستان پہنچ گئی
March 3rd, 2010 · No Comments
کابل۔کابل میں ہوئے خود کش حملے کی تحقیقات میں حصہ لینے کے لئے بھارتی تفتیشی ٹیم افغانستان پہنچ گئی۔بھارتی تفتیشی ٹیم میں وزارت داخلہ اور دفاع سے تعلق رکھنے والے افسران شامل ہیں جو افغانستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات میں خودکش حملے کے بارے میں بات چیت کریں گے اور حملے کے شواہد جمع کریں گے۔بھارت کے سلامتی کے مشیر شِوشنکرمینن بھی جمعے کو کابل پہنچ جائیں گے جہاں وہ افغانستان میں موجود بھارتیوں کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان صدر حامدکرزئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملیں گے اور علاقائی سیکورٹی پر بات چیت کریں گے۔ گزشتہ جمعے کو کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت نو بھارتی مارے گئے تھے۔ افغان حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Tags: افغانستان
بھارت کے بعد افغانستان کا بھی لشکر طیبہ پر کابل خودکش بم حملوں کا الزام
March 3rd, 2010 · No Comments
بھارتی گیسٹ ہاؤس پر حملوں کا کام طالبان کا نہیں یہ لشکر طیبہ ہی کر سکتی ہے
افغان انٹیلی جنس سروس کے پاس حملے کے ثبوت موجود ہیں ‘ ترجمان سعید النصاری کا الزام
کابل ‘ بھارت کے بعد افغانستان نے بھی کالعدم لشکر طیبہ پر کابل کار بم اور خودکش حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان انٹیلی جنس حکام کے پاس بھارتی گیسٹ ہاؤس پر لشکر طیبہ کی جانب سے کئے گئے حملوں کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ افغان طالبان پہلے ہی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ۔ ’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق افغان خفیہ ادارے کے ترجمان سعید النصاری نے تین نجی ٹی چینلز سے انٹرویو میں الزام لگایا کہ ان کی خفیہ ایجنسی کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ لشکر طیبہ جو پاکستانی فوج پر انحصار کرتی ہے نے گزشتہ 26 فروری کو دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملے کئے جس میں بھارتی سمیت 16 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گیسٹ ہاؤس پر حملوں کا یہ کام افغان طالبان کا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی یہ ان کا کام ہے بلکہ یہ حملے لشکر طیبہ نے کروائے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کو اردو بولتے ہوئے سنا گیا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملے 2008 ء اور 2009 ء میں کابل میں بھارتی سفارتخانے پر دو خودکش حملوں اور جنوری کار بم حملے جیسے تھے ۔ حملہ آور جو کلاشنکوف اور خودکش جیکٹس سے مسلح تھے نے برقع پہن کر خواتین کا روپ دھار لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے لدی وین میں انتظار کر رہا تھا جبکہ دوسرے تین اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دو ہوٹلوں میں داخل ہو گئے اور پھر انہوں نے مہمانوں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد چوتھے حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی وین عمارت سے ٹکرا دی ۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جن میں 9 بھارتی بھی شامل ہیں جبکہ 56 افراد زخمی ہو ئے ۔ سعید النصاری نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے پاس ایسا لاجسٹیکل صلاحیت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس ایسی معلومات ہیں ۔ تاہم یہ کام لشکر طیبہ کی تنظیم کا ہی ہے ۔



