۔3 نئے بیس کیمپ قائم کرکے پاکستان کے ساتھ آمدورفت کے مرکزی راستے پر چیکنگ شروع کردی
کابل۔امریکی فورسز نے پہلی بار چمن کے ساتھ افغان سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ امریکی فورسز نے 3 نئے بیس کیمپ قائم کرکے پاکستان کے ساتھ آمدورفت کے مرکزی راستے پر چیکنگ شروع کردی ہے ۔ گزشتہ آٹھ سال میں پہلی بار امریکی فورسز نے سرحدی علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا ہے ۔ افغان ذرائع کے مطابق پاکستانی سرحد سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی اہلکاروں نے 3 نئے بیس کیمپ قائم کردئیے ہیں ۔ جہاں افغان نیشنل آرمی کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے اور امریکی اہلکاروں نے باب دوستی پر افغان سرحدی پولیس کی ایک اہم چوکی کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جہاں سے روزانہ 15 سے 20 ہزار افراد پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے ایک سے دوسرے علاقے کا سفر کرتے ہیں۔
Entries Tagged as 'افغانستان'
امریکی فوج نے پہلی بار چمن کیساتھ افغان سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا
February 25th, 2010 · No Comments
نوشہرہ کی مقامی عدالت نے گرفتار 34افغان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
February 23rd, 2010 · No Comments
نوشہرہ۔نوشہرہ کی مقامی عدالت نے پبی ڈاگئی میں ایف ایم ریڈیو چینل چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 34افغان طلباء کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کرنے کے علاوہ مہتمم مطیع اللہ کو تیس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پبی پولیس نے ڈاگئی پبی کے مدرسے پر چھاپہ مار کر 34افغان طلباء کو مہتمم سمیت گرفتار کیا تھا اور ایف ایم ریڈیو سیل کر دیا تھا ۔گزشتہ روز 34افغان طلبہ کو مہتمم سمیت عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے افغان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے اور مہتمم مطیع اللہ کو دہشت گردی قوانین کے تحت تیس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔مقامی مہتمم غیر قانونی ایف ایم ریڈیو چلاتا تھا اور ایف ایم ریڈیو پر عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکاتا تھا جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے بھی لوگوں کو منع کرتا تھا ۔واضح رہے کہ یہ تمام طلبہ نو عمر ہیں ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
پشاور۔پشاور کے علاقہ ادیزئی میں امن لشکر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
February 23rd, 2010 · No Comments
اقوام متحدہ کے نمائندے کائی ایدی نے افغانستان میں امریکی پالیسی کی مخالفت کردی
کابل۔افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے کائی ایدی نے افغانستان میں امریکی پالیسی کی مخالفت کردی۔ کائی ایدی کا کہنا ہے کہ کابل میں امن کیلئے طالبان قیادت سے مذاکرات کئے جائیں۔کابل میں برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں افغانستان کے لیئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کائی ایدی کا کہنا تھا کہ مغرب نے طالبان کی قوت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ رقم کی لالچ میں کچھ طالبان تشدد چھوڑ سکتے ہیں تاہم وہ پھر اسلحہ اٹھا سکتے ہیں۔ کائی ایدی نے مشورہ دیا کہ روزگار، رقم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ طالبان رہنما ملاعمر سے مذاکرات کرکے کوئی نیا سیاسی نظام بنایا جائے اور اس میں طالبان قیادت سے تشدد ختم کرنے کی ضمانت لی جائے تو افغانستان میں مستقل امن قائم ہوسکتا ہے۔ کائی ایدی نے مشورہ دیا کہ طالبان قیادت سے مذاکرات کا ماحول سازگار بنانے کیلئے بگرام ایئربیس پر قید طالبان قیدی رہا کئے جائیں اور طالبان رہنماؤں کے بیرون ملک سفر پر سے پابندی ہٹائی جائے۔
Tags: افغانستان
چمن :سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں داخل ہو نے کی کوشش کے دوران 200 طالبان کو گرفتار کر لیا
February 22nd, 2010 · No Comments
چمن۔پاکستان سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں داخل ہو نے کی کوشش میں 200 طالبان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ بات افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق نے افغان صوبے مزار شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف ناٹو اور افغان فورسز کے آپریشن کے بعد 200 طالبان افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاکستان سیکورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف ناٹو آپریشن کے باعث طالبان پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان افغانستان سرحد پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اور گشت کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
افغان صوبہ اروزگان میں نیٹو طیاروں کی بمباری سے 33 افراد ہلاک
February 22nd, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغانستان میں نیٹو کے طیاروں کی بمباری سے 33 افراد ہلاک ہو گئے ۔ صوبہ اروزگان کی صوبائی کونسل کے سربراہ امان اللہ نے امریکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ نیٹو کے طیاروں نے تین مسافر بسوں کو نشانہ بنایا جس سے 33 شہری ہلاک ہو گئے ۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی طیاروں نے طالبان کی موجودگی کے شبہ میں گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھیں ۔ افغان حکومت اور نیٹو نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
Tags: افغانستان
شہری ہلاکتوں کو روکنے کے لئے نیٹو کی کوششیں ناکافی ہیں ‘ حامد کرزئی
February 21st, 2010 · 1 Comment
راکٹ حملہ میں 12 افغانیوں کی ہلاکت سارے ملک کے لئے سانحہ ہے ‘ پارلیمنٹ میں کرزئی کا خطاب
کابل ‘ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اپنی کارروائیوں کے دوران شہری ہلاکتوں کو روکنے کی نیٹو کی کوششیں کافی نہیں ہیں ۔ کیونکہ طالبان کے ایک مضبوط گڑھ میں اتحادی فوج کی جارحانہ کارروائی جاری رہنے کی وجہ سے بے قصور افراد مارے جا رہے ہیں ۔ افغان پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں تقریر کرتے ہوئے کرزئی نے اپنی اس اپیل کا بھی اعادہ کیا کہ طالبان ارکان القاعدہ سے تعلق ترک کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ شامل ہو جائیں ۔ کرزئی ایک 8 سالہ لڑکی کی تصویر تھامے ہوئے تھے جو ان کے مطابق جنوبی شہر مرجہ میں کارروائی کے دوران اس کے گھر پر کئے گئے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے 12 ارکان خاندان میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کو تمام افغانستان کے لئے ایک سانحہ قرار دیا ۔ کرزئی نے کہا کہ نیٹو نے شہری ہلاکتوں کو کم کرنے میں پیشرفت کی ہے اور شہری ہلاکتوں کے بعض بڑے واقعات کے لئے فضائی بمباری ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے نیٹو کمانڈر جنرل سٹائل میکر سٹل سے اظہار تشکر کیا جو تقریر کے وقت موجود تھے ۔ صدر افغانستان نے کہا کہ شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کی اس کوشش میں ہمارا دیانتدارانہ ساتھ دین ے پر ہم شکرگزار ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوشش کافی نہیں ہے ۔ ہمیں اس نکتہ پر پہنچنے کی ضرورت ہے جہاں پر کوئی شہری ہلاکتیں نہ ہوں اپنے مقصد تک پہنچنے تک ہماری کوشش اور تنقید جاری رہے گی ۔ مرجہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری کارروائی نیٹو کی نئی حکمت عملی کا ایک بڑا امتحان ہے ۔ اس حکمت عملی میں جتنا جلد ممکن ہو سکے شورش پسندوں کا صفایا کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے لیکن یہ حکمت عملی کافی کٹھن ثابت ہوئی ہے ۔ انتہائی احتیاط کے باوجود کم از کم 15 شہری ہلاک ہو چکے ہیں ۔
Tags: افغانستان
نو سالوں میں افغانستان ، ازبکستان اور پاکستان میں تعینات امریکی فوج کے 913 اہلکار مارے گئے
February 20th, 2010 · No Comments
کابل ۔ پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعینات اتحادی فوج کے اب تک 913 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں ۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان میں تعینات امریکی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم ہیں لیکن سال 2001 ء سے لے کر اب تک ان اتحادی افواج میں 913 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ان 913 اہلکاروں میں 703 افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مزاحمت میں یا پھر جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ۔ افغانستان میں فوجی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اب تک تازہ ترین کارروائیوں میں 76 مزید ساتھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
Tags: افغانستان
ہلمند میں طالبان ہیڈ کوارٹر پر امریکی میرینز نے قبضہ کرلیا
February 20th, 2010 · No Comments
لمند۔افغانستان میں تعینات امریکی میرینز نے مرجا کے علاقے میں طالبان ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا جبکہ تربیت گاہ سے عسکریت پسندوں کی تصاویر ، تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ۔ مرجا کے علاقے میں جہاں امریکی میرینز نے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا حالیہ دنوں میں مرجا میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی میں تیزی آئی ہے ۔ میرینز کے پہنچتے ہی ہیڈ کوارٹرز سے عسکریت پسند اسلحہ سمیت فرار ہو گئے ۔ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ساتھی حملے میں ہلاک ہو گیا تاہم ان کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں ہو سکی ۔ مرجا میں نیٹو اور افغان سپاہیوں کو اہم مقامات پر سخت مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور علاقہ پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے ایک اور ماہ درکار ہو سکتا ہے ۔ نیٹو کے ایک کمانڈر نے یہ بات بتائی۔ پینٹاگون نے کارروائی کی رفتار کے تعلق سے محتاط امید ظاہر کی ہے کہ تاہم انہوں نے کہا کہ یہاں طالبان لڑکر جان دینے کے لیے تیار ہیں ۔ گزشتہ روز دو امریکی ہیلی کاپٹرز نے صبح کی اولین ساعتوں سے قبل طالبان کے زیر کنٹرول علاقہ مرجا میں ایلائٹ میرین کی ٹیموں کو اتارا تھا امریکی میرینز کی تازہ کمک طالبان کی شدید مزاحمت ساتویں دن میں داخل ہونے کے بعد پہنچی ہے ۔ نیٹو نے ایک بیان میں بتایا کہ طالبان کے خلاف جاری اپریشن کے دوران ایک دن میں چھ نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں نیٹو نے بتایا کہ پالیسی کی وجہ سے رات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ہے ۔
Tags: افغانستان
باجوڑ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک
February 20th, 2010 · No Comments
مکین سے بھاری تعداد میں بھارتی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا
باجوڑ۔باجوڑ ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے تحصیل ناواگئی کے علاقے بانڈہ اور غنڈا میں دہشت گردوںکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ادھر تحصیل ماموند میں 5 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل خار میں مخدوش صورت حال اور ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر بند کئے گئے تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے 100 کلو گرام بھارتی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے مکین کے قریب دہشت گردوں کے حفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے بموں میں استعمال ہو نے والا بارودی مواد پولی پرولین کے 20-20 کلو گرام کے پانچ تھیلے برآمد کئے گئے ان تھیلوں پر ولائنس انڈسٹریز لمٹیڈ جام نگر گجرات انڈیا درج ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولی پرولین مختلف اقسام کے بچوں اور خود کش حملوں کی جیکٹوں میں استعمال ہوتا ہے جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بم بنانے کی تراکیب بھی برامد ہوئی ہیں ۔
Tags: افغانستان
افغانستان میں فوج کے قیام میں توسیع پر ابھرنے والے اختلافات سے ہالینڈ کی اتحادی حکومت ٹوٹ گئی
February 20th, 2010 · No Comments
ڈچ وزیراعظم نے16 گھنٹے کے اجلاس کے بعد اعلان کیا
ایمسٹرڈیم۔افغانستان میں فوج کے قیام میں توسیع پر ابھرنے والے اختلافات کے بعد ہالینڈ کی اتحادی حکومت ختم ہو گئی ہے ۔ ڈچ وزیر اعظم جان پیٹر نے اس بات کا اعلان ایمسٹرڈیم میں کیا ۔ ایمسٹرڈیم میں کابینہ کے 16 گھنٹے کے اجلاس کے بعد ڈچ وزیراعظم نے یہ اعلان کیا ۔ یاد رہے کہ ہالینڈ کے دو ہزار فوجی نیٹو کا حصہ ہیں اور افغانستان کے جنوبی صوبہ اروزگان میں تعینات ہیں۔ جہاں ان کی تعیناتی کی مدت رواں سال اگست میں ختم ہورہی ہے ۔ نیٹو نے ڈچ فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی جس پر 3 جماعتی حکمران اتحاد میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے اور بالآخر حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
Tags: افغانستان



