پشاور۔خیبرایجنسی کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے سات زخمیوں میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردئیے گئے۔گذشتہ روز خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے سات افراد میں سے چارکی حالت بہتر بتائی جارہی ہیں جبکہ تین زخمیوں کو جنہیں سر سینے اور چہرے پر زخم آئے ہیں کو جنرل آئی سی یو ` نیوروسرجیکل آئی سی یو اور تھیوریسک وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت بہترہورہی ہیںزخمی ہونیوالے افراد کی سیکورٹی کیلئے ہسپتال میں خاصہ دار اور پولیس تعینات کردئیے گئے ہیں-اوران کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں ۔
Entries Tagged as 'افغانستان'
تیراہ بم دھماکہ،سات زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک
February 19th, 2010 · No Comments
Tags: افغانستان
افغانستان میں افغان پولیس نے چیک پوسٹ خالی کر دی ،25 اہلکار طالبان سے جا ملے
February 19th, 2010 · No Comments
کابل۔افغانستان میں تعیناتی امریکی اور افغان حکام نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صوبہ وردک میں افغان پولیس کے 25 افسران نے ایک چیک پوسٹ خالی کر دی ہے اور کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مل جائیں جبکہ طالبان کے ترجمان زبیح اﷲ مجاہد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان پولیس افسران نے خود کو بھاری اسلحہ اور سامان سمیت طالبان کے حوالے کر دیا ہے ۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق افغان اور امریکی حکام نے کہا ہے کہ صوبہ وردک میں پولیس چیک پوسٹ پر تعینات 25 افسران نے چیک پوسٹ چھوڑ دی ہے ۔پولیس کے سر براہ میجر عبد الخلیل نے الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کاچیک پوسٹ چھوڑ کر طالبان کے ساتھ شامل ہونے کی سب سے بری وجہ تنخواہوں کی کمی ہے تاہم انھوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اہلکار طالبان کے ساتھ واقعی شامل ہوگئے تو وہ نہیں جانتے کر کیا ہو گا لیکن ان اہلکاروں کے پاس بھاری اسلحہ بھی موجود ہے ۔
Tags: افغانستان
ہلمند میں طالبان کی کاروائی 4 نیٹو فوجی ہلاک
February 19th, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری فوجی کاروائی میں نیٹو کے 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایساف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے علاقے مارجہ میں نیٹو کے 3فوجی بارودی سرنگوں کا نشانہ ہے جو کہ طالبان نے پورے علاقے میں پھیلا رکھی ہیں۔ برطانوی فوجی ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق برطانیہ سے ہے
Tags: افغانستان
افغانستان میں بھارت کی موجودگی پاکستان کیلئے خطرہ نہیں، نیٹو
February 18th, 2010 · No Comments
برسلز۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی موجودگی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں راسموسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری خطے میں استحکام کیلئے اہم ہے۔ پاکستان،افغانستان اور ترکی کے درمیان استنبول میں ہونے والی کانفرنس سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
افغان جنگ جیتنے کیلئے نیٹو،ایساف اور پاکستان کا باہمی تعاون ضروری ہے‘ شاہ محمود قریشی
February 18th, 2010 · No Comments
یورپی کمیشن نے تجارت سمیت دیگر ایشوز پر پر طویل مدتی اشتراک کا عندیہ دیا ہے
بھارت سے مذاکرات میں کشمیر ،سیاچن اور پانی سمیت تمام متنازعہ امور پر بات ہوگی
بھارتی بیانات سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات مذاکرات کی میز پر مل جائیں گے
وزیر خارجہ کی برسلزمیں نیٹو کونسل اور نیٹو سربراہ آندرے فو گ راسموسین سے ملاقات ، نجی ٹی وی سے گفتگو
برسلز۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان جنگ جیتنے کیلئے نیٹو،ایساف اور پاکستان کا باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔یورپی کمیشن نے تجارت سمیت دیگر ایشوز پر طویل مدتی اشتراک کا عندیہ دیا ہے۔ کھلے ذہن اور نیک نیتی کے ساتھ بھارت سے مذاکرات کرنے جارہے ہیں۔مذاکرات میں کشمیر ،سیاچن اور پانی سمیت تمام متنازعہ امور پر بات ہوگی۔ بھارتی بیانات سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات مذاکرات کی میز پر مل جائیں گے۔ ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کمزوری دکھارہے ہیں نہ کوئی عجلت ہے۔دوسری جانب نیٹو کونسل نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔برسلزمیں نیٹو کونسل اور نیٹو سربراہ آندرے فو گ راسموسین سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف پوری طرح برسر پیکار ہے۔عالمی برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اور اسے عالمی منڈیوں تک رسائی دے تاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے دہشت گرد بننے سے روکا جاسکے۔پاک بھارت تعلقات کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم،پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کا حامی ہے اور ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات چاہتاہے۔ پاک بھارت بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممبئی حملوں جیسے واقعات کے ذمہ دار پاکستان اور بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں۔پاک بھارت مذاکرات کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں کشمیر ،سیاچن اور پانی سمیت تمام متنازعہ امور پر بات چیت ہوگی۔ دریں اثناء برسلز میںملا برادرکی گرفتاری پاکستانی سوچ میں تبدیلی کا واضح اشارہ ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات میں کھلے ذہن اور کھلے دل کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ بھارتی بیانات سے جو سوالات جنم لے رہے ہیں ان کے جوابات مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بعد مل جائیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو پہلے سے زیادہ سراہا جارہا ہے۔ پاکستان کیلئے ماحول پہلے سے کہیں زیادہ سازگار ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن نے تجارت سمیت دیگر ایشوز پر طویل مدتی اشتراک کا عندیہ دیا ہے۔
کراچی سے اسامہ کے قریبی ساتھی ابو موسیٰ دو ساتھیوں سمیت گرفتار
February 18th, 2010 · No Comments
خفیہ اداروںنے گلشن اقبال بلاک 17 کے زینب پلازہ سے گرفتار کر لیا
کراچی۔اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ابو موسیٰ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں ابو ریان زکازی عرف ابو موسیٰ اور مفتی کفایت اللہ سمیت 3 افراد شامل ہیں۔ ان افراد کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 17 کے زینب پلازہ سے گرفتار کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ابو موسیٰ پاکستان میں موجود غیر ملکی جنگجوؤں کے دو کمانڈروں میں سے ایک ہے ۔ مبینہ طور پر پاکستان میں ڈرون طیارے ابو موسیٰ نے گرائے۔ ابو موسی نائن الیون سے قبل متعدد بار اسامہ بن لادن کے ساتھ سوڈان بھی جا چکا ہے ۔ ابو موسیٰ کی ساتھیوں سمیت کراچی میں موجودگی کا مقصد کراچی کے علاقے شیر شاہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے مکینیکل پرزے خریدنا تھا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملا محمد اخوند پوپل زئی عرف ملا عبد الغنی برادر کی گرفتاری کے بعد مسلسل ہونے والی گرفتاریوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی قرار دیا ہے ۔
افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے‘ ہالبروک
February 18th, 2010 · No Comments
القاعدہ سے ناطہ توڑے بغیر امریکا طالبان سے بات چیت میںحصہ نہیں لے گا
امریکی خصوصی نمائندے نے طالبان سے بالواسطہ رابطوں کی تصدیق کر دی تاہم کسی بھی امن مذاکرات کی تردید کی
مالدیپ نے بھی اپنے جزیدے پر گزشتہ ماہ صدر کرزئی اور طالبان کے درمیان براہ راست بات چیت کی تصدیق کر دی
کابل + کھٹمنڈو۔افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہافغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔ القاعدہ سے ناطہ توڑے بغیرامریکا طالبان سے بات چیت میں حصہ نہیں لے گا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو اور کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ افغانستان میں جہاں پاکستان کے جائز سیکورٹی مفادات ہیں، وہیں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں میں پاکستان کے قریبی تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ ہالبروک نے کہاکہ بھارت اور ایران کے ساتھ ساتھ پاکستان کا افغانستان میں اثر بھی ہے اور جائز سیکورٹی مفادات بھی۔انھوں نے کہا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ پاکستان کو شامل کیے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔افغانستان کے جنوبی حصے میں نیٹو اور امریکی افواج کی فوجی کارروائی’مشترک’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہالبروک نے کہا کہ یہ کارروائی کامیابی سے جاری ہے تاہم انھوں نے کہا کہ یہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ ہالبروک نے طالبان سے بالواسطہ رابطوں کی تصدیق کی تاہم کسی بھی قسم کے امن مذاکرات کی تردید کی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکا طالبان اور صدر کرزئی کے نمائندوں کے درمیان مفاہمت کے لیے ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لے رہا ہے تاہم انہوںنے کہا کہ امریکا القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں سے بات نہیں کرے گا ۔ رچرڈ ہالبروک نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن میں گفتگو کا ایک اہم موضوع مفاہمت بھی ہے ۔ ادھر مالدیپ کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان براہ راست بات چیت کی تصدیق کر دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق یہ مذاکرات مالدیپ کے ایک جزیرے پر ہوئے جس میں کوئی تیسرا فریق موجود نہیں تھا ۔ یہ بات چیت 3 دن سے جاری رہی اور اس کا مقصد افغانستان میں 8 سال سے جاری مزاحمت کا خاتمہ اور امن کی بحالی تھا ۔
Tags: افغانستان
افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن مشترک سست روی کا شکار ہے ‘ افغان آرمی چیف بسم اللہ
February 17th, 2010 · No Comments
آپریشن کا مقصد القاعدہ کے خاتمے کے علاوہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن بھی ہے ‘ مائیک مولن
کابل عمان۔افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن مشترک بارودی سرنگوں کے باعث سست روی کا شکار ہے ۔ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد القاعدہ کے خاتمے کے علاوہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن بھی ہے ۔ افغان فوج کے چیف آف سٹاف بسم اللہ خان نے مرجہ میں جاری آپریشن مشترک کے حوالے سے بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس کے باعث آپریشن میں بہت آہستہ پیشرفت ہو رہی ہے ۔ دوسری امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے عمان میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان سے افغان طالبان کے اہم کمانڈر کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری کارروائی کا مقصد القاعدہ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی صلاحیتوں کا حصول پریشان کن ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے کئی دیگر آپشن بھی موجود ہیں ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
ہلمندآپریشن میں مزید 3 شہری اور ایک برطانوی فوجی ہلاک
February 17th, 2010 · No Comments
نیٹو کے حملے میں جاں بحق بارہ شہریوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں
نیٹو افواج کے آپریشن میں طالبان سے زیادہ عام شہری مارے جا رہے ہیں‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل
کابل۔افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن مشترک میں مزید 3 شہری اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ نیٹو کے حملے میں جاں بحق بارہ شہریوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ہلمند کے قصبے مرجا میں جاری لڑائی کے دوران اتحادی فوج کی فائرنگ سے مزید تین شہری جاں بحق ہوگئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج کے آپریشن میں طالبان سے زیادہ عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ تنظیم کے ایشیائی عہدیدار سام ظریفی کا کہنا ہے کہ نیٹو اور افغان فوج کے پاس شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اتحادی فوج کے راکٹ حملے میں جاں بحق12 افغان شہریوں کی لاشیں ہلمند کے مرکزی اسپتال میں ورثاء کے حوالے کی گئیں۔ یہ افراد اتوار کو راکٹ حملے کا نشانہ بنے تھے۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
صدر اوبامہ نے افغان جنگ کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
February 17th, 2010 · No Comments
واشنگٹن۔امریکی صدر بارک اوبامہ افغان جنگ کے جائزے لئے بنائی گئی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں ہلمند میں اتحادی فوجی کارروائی اور اہم طالبان کمانڈر صدر عبدالغنی برادر کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر غور ہو گا ۔ اجلاس میں نائب صدر جوبائیڈن ‘وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ‘ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس شرکت کریں گے جبکہ افغانستان میں امریکی سفیر اور جنرل میک کرسٹل وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ صدر اوبامہ نے مزید 30 ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اسی طرح کا اجلاس کیا تھا ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں



