قندھار ‘جنوبی افغانستان میں پاک افغان سرحد پر تعینات پولیس نے 7 شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر نے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہوا ہے اور انہوں نے علی الصبح اکٹھے جانے والے شہریوں کو جنگجو سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی ۔ افغان سرحد پولیس کے کمانڈر جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 6 پولیس آفیسرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پولیس آفسران کی شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس آفیسرز صوبہ قندھار کے ضلع شورابک جا رہے تھے کہ راستے میں 7 افراد پر مشتمل گروہ کو جنگجو سمجھ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے موقع پر ہی ساتوں افراد ہلاک ہو گئے ۔ شہریوں کے اس گروہ کا تعلق ایک دیہات سے تھا ۔ عبدالرزاق کے مطابق فائرنگ میں ملوث 6 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کا علاقہ طالبان عسکریت پسندوں اور سمگلروں کے لئے ایک عام راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں پولیس ہر روز فائرنگ کرتے رہتے ہیں
Entries Tagged as 'افغانستان'
افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ سے 7 شہریوں کی ہلاکت کے الزام میں 6 پولیس افسران گرفتار
February 6th, 2010 · No Comments
افغان ہلمند میں بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 26زخمی
February 5th, 2010 · No Comments
کابل‘ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق دھماکہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ کے مضافاتی علاقے میں اس وقت ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔ جب لوگ کتوں کی لڑائی دیکھنے کیلئے جمع ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس حکام کا کنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے
Tags: افغانستان
اوس میں افغان فوج کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہید
February 5th, 2010 · No Comments
پشاور ‘ پاکستان افغان سرحدی علاقے اوس میں افغان فوج کی فائرنگ سے 8 پاکستانی قبائلی جاں بحق ہو گئے ۔ افغان سیکورٹی فورسز کمانڈر نے فائرنگ کے مرتکب افغان پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ پاکستان افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقے گلستان سے شموزئی قبیلے کے 8 افراد لکڑیاں کاٹنے سرحدی علاقے اوس گئے تھے ۔ جہاں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے قبائلیوں کو گھرے میں لے کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 قبائلی جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام محبوب خان ‘ محمد صادق ‘ محمد خان ‘ اسپین گل ‘ عبدالقیوم ‘ عبدالعلی اور عبدالمنان ہیں ۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ واقعہ پاکستانی حدود میں پیش نہیں آیا ۔ جبکہ قبائلی عمائدین کا موقف ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے پاکستانی حدود میں گھس کر فائرنگ کی ۔ دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز کے کمانڈر عبدالرزاق نے اوس میں پاکستانی قبائلیوں پر فائرنگ کے الزام میں پولیس افسر عوض محمد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قبائلی لکڑیاں کاٹنے آئے تھے اور غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کی زد میں آ گئے ۔
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز , پاکستان
افغانستان کی صورت حال تشویشناک ہے ‘ جنرل میک کرسٹل
February 5th, 2010 · No Comments
استنبول ‘ امریکی جنرل ٹینلے میک کرسٹل نے افعانستان کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دے دیا ہے ۔ ترکی کے شہر استنبول میں نیٹو کے وزراء دفاع کے اجلاس کے موقع پر افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ گزشتہ موسم گرما میں افغانستان کی صورت حال خراب ہو رہی تھی تاہم اب صورت حال مختلف ہے ۔ افغانستان کی صورت حال تشویشناک ہے لیکن ابتر نہیں ہو رہی
Tags: افغانستان
ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کیا گیا تو قیدی امریکی فوجیوں کو قتل کردینگے، افغان طالبان
February 4th, 2010 · No Comments
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ نے ہم سے رابطہ کیا ہے ایک مسلمان بہن ہونے کے ناطے ہم امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ
کابل ‘ افغان طالبان نے امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کیا گیا تو قیدی امریکی فوجیوں کو قتل کردینگے۔زرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہل خانہ نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس درخواست پر اور ایک مسلمان بہن ہونے کے ناطے ہم امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر امریکا نے انہیں رہانہیں کیا تو ہم قید میں رکھے گئے ان امریکی اہلکاروں کو قتل کردیں گے جو پہلے ہی افغان باشندوں کو ہلاک کرنے کا الزام قبول کرچکے ہیں ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں , پاکستان
غیر ملکی اثر سے آزاد افغان حکومت سے ہی مذاکرات کرینگے‘ گلبدین حکمت یار
February 3rd, 2010 · No Comments
افغانستان میں عبوری حکومت کے تحت اسلامی ملکوں کی افواج تعینات کی جا سکتی ہیں
حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ نے ملا عمر اور اسامہ بن لادن سے رابطوں کی تردید کردی
پشاور‘حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم انجنیئر گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہ غیر ملکی اثرات سے آزاد افغان حکومت سے ہی مذاکرات کر سکتے ہیں۔ پشاور میں جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے امریکی منصوبہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکرات اسی صورت ممکن ہیں کہ کابل غیر ملکی اثر سے آزاد ہو۔ کرزئی حکومت غیر ملکی افواج کے انخلا سے متعلق بااختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان مزید فوج بھیج کر غلطی کر رہا ہے۔ اور اس کی باعزت واپسی صرف اس صورت ممکن ہے کہ وائٹ ہاؤس افغانستان سے نکلنے کا واضح اعلان کرے۔ گلبدین نے کہا کہ اتحادی افواج کا مزاحمت کاروں سے مذاکرات کئے بغیر افغانستان سے انخلا کا نتیجہ وہی ہوگا جو روسی افواج کے جانے کے بعد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے تحت اسلامی ملکوں کی افواج تعینات کی جا سکتی ہیں۔ گلبدین حکمت یار نے ملا عمر اور اسامہ بن لادن سے رابطوں کی تردید کی ہے۔
Tags: افغانستان
جنوبی افغانستان میں بم دھماکا،2امریکی فوجی ہلاک
February 3rd, 2010 · No Comments
کابل‘ جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے2امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں دو امریکی فوجی مارے گئے ۔ بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ جنوبی افغانستان میں گذشتہ ایک سال کے دوران اتحادی فوج پر حملوں اور جانی نقصان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ ماہ افغانستان میں تیس امریکی فوجیوں سمیت44 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے تھے ،جو آٹھ سال پہلے جنگ شروع ہونے کے بعد سے کسی ایک مہینے میں ہونے والا اتحادی فوج کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے ۔ رواں ماہ بھی دو دن میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔
Tags: افغانستان
افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھی مفاہمتی عمل میں مدد طلب کر نے سعودی عرب جائیں گے
February 2nd, 2010 · No Comments
کابل۔ افغان صدر حاد کرزئی طالبان سے مفاہمت کے سلسلے میں سعودی فر مانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل میں باضابطہ طور پر مدد طلب کر نے کے لئے سعودی عرب جائیں گے کابل میں صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی جلد سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل کے لئے مدد طلب کریں گے صدر حامد کرزئی نے گزشتہ ماہ لندن کانفرنس کے دوران طالبان کو قومی دھارے میں لانے کے لئے مفاہمت کی پیشکش کی تھی صدر کرزئی نے اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب سے مدد طلب کی تھی مغربی ممالک کی جانب سے بھی صدر حامد کرزئی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
Tags: افغانستان
حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کی شرائط کو مسترد کر دیا
February 1st, 2010 · No Comments
طالبان کو ملک کی تعمیر و ترقی اورامن کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی پیش کش
طالبان نے امن مذاکرات کے لیے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے
کابل ‘ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے لیے کسی بھی قسم کی شرائط کو مسترد کردیا ہے طالبان نے امن مذاکرات کے لیے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد افغان صدر کرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اورنیٹو افواج افغانستان میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوںنے طالبان کو ملک کی تعمیر و ترقی اور امن کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی ۔گزشتہ ہفتہ افغانستان کے لیے بین الاقوامی کانفرنس میں صدر کرزئی نے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی تھی ۔طالبان مسلسل افغان حکومت سے امریکی اور نیٹو افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ امریکا افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مزید 30 ہزار فوج بھیج رہا ہے اور اتحادی ممالک کے سات ہزار مزید فوجی بھی افغانستان پہنچ رہے ہیں ۔
Tags: افغانستان
افغانستان میں 2 امریکی فوجیوں کو مترجم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
January 31st, 2010 · No Comments
کابل‘ افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو ان کے مترجم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے طالبان سے روابط نہیں تھے بلکہ وہ اپنی ملازمت سے خوش نہیں تھا۔ حکام کا کہنا تھا حملہ آور بھی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا ۔ دوسری جانب صوبہ وردگ کے حکام نے بتایا کہ اتحادی اور افغان فوج کے درمیان فرینڈلی فائرنگ سے 4 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ طالبان کے خلاف مشترکہ آپریشن میں پیش آیا
Tags: افغانستان



