کابل۔ افغان صدر حاد کرزئی طالبان سے مفاہمت کے سلسلے میں سعودی فر مانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل میں باضابطہ طور پر مدد طلب کر نے کے لئے سعودی عرب جائیں گے کابل میں صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی جلد سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل کے لئے مدد طلب کریں گے صدر حامد کرزئی نے گزشتہ ماہ لندن کانفرنس کے دوران طالبان کو قومی دھارے میں لانے کے لئے مفاہمت کی پیشکش کی تھی صدر کرزئی نے اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب سے مدد طلب کی تھی مغربی ممالک کی جانب سے بھی صدر حامد کرزئی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
Entries Tagged as 'افغانستان'
افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھی مفاہمتی عمل میں مدد طلب کر نے سعودی عرب جائیں گے
February 2nd, 2010 · No Comments
Tags: افغانستان
حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کی شرائط کو مسترد کر دیا
February 1st, 2010 · No Comments
طالبان کو ملک کی تعمیر و ترقی اورامن کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی پیش کش
طالبان نے امن مذاکرات کے لیے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے
کابل ‘ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے لیے کسی بھی قسم کی شرائط کو مسترد کردیا ہے طالبان نے امن مذاکرات کے لیے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد افغان صدر کرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اورنیٹو افواج افغانستان میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوںنے طالبان کو ملک کی تعمیر و ترقی اور امن کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی ۔گزشتہ ہفتہ افغانستان کے لیے بین الاقوامی کانفرنس میں صدر کرزئی نے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی تھی ۔طالبان مسلسل افغان حکومت سے امریکی اور نیٹو افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ امریکا افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مزید 30 ہزار فوج بھیج رہا ہے اور اتحادی ممالک کے سات ہزار مزید فوجی بھی افغانستان پہنچ رہے ہیں ۔
Tags: افغانستان
افغانستان میں 2 امریکی فوجیوں کو مترجم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
January 31st, 2010 · No Comments
کابل‘ افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو ان کے مترجم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے طالبان سے روابط نہیں تھے بلکہ وہ اپنی ملازمت سے خوش نہیں تھا۔ حکام کا کہنا تھا حملہ آور بھی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا ۔ دوسری جانب صوبہ وردگ کے حکام نے بتایا کہ اتحادی اور افغان فوج کے درمیان فرینڈلی فائرنگ سے 4 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ طالبان کے خلاف مشترکہ آپریشن میں پیش آیا
Tags: افغانستان
نیٹو اور افغان فوجیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ‘ 6 افغان فوجی ہلاک
January 30th, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغانستان میں طالبان کے خلاف تازہ کاروائی کے دوران نیٹو اور افغان فوج نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے 6افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے صوبہ بردک کے سرکاری ترجمان کے مطابق افغان آدمی اور نیٹو فوجی طالبان کے خلاف کاروائی کے دوران ایک دوسرے سے لڑ پڑے فائرنگ کے تبادلے میں 6افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹروں نے بھی افغان آرمی کی جیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی ۔ تاہم واقعہ قابل افسوس ہے ۔ نیٹو نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے دوسری جانب طالبان نے دوبئی میں اقوام متحدہ کے نمائندہ سے ملاقات کی سختی سے تردید کر دی ہے طالبان نے مذاکرات سے متعلق خبروں کو افواہ اور پروپیگنڈہ اقرار دیا ہے ۔ طالبان نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف افغانستان میں مذاحمت جاری رہے گی
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز
طالبان کی افغانستان میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ نمائندے کائی ایدے سے مذاکرات کی تردید
January 30th, 2010 · No Comments
دبئی میں مذاکرات سے متعلق رپورٹ عالمی پراپیگنڈے اور افواء کے سوا کچھ نہیں ‘ طالبان
کابل ‘ طالبان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کائی ایدے سے مذاکرات کرنے کی تردید کرتے ہوئے اسے عالمی میڈیا کی جانب سے جھوٹ پر مبنی رپورٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دبئی میں مذاکرات سے متعلق رپورٹ عالمی پراپیگنڈہ اور افواہوں کے سوا کچھ کچھ بھی نہیں ۔ طالبان نے کائی ایدے سے افغانستان میں امن کے قیام سے متعلق کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے بلکہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام دشمنوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے ۔ طالبان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 70 کے قریب ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس ناکام ہوئی جس پر پردہ ڈالنے کے لئے دشمن کے فوجی حکام اس طرح کے پراپیگنڈہ اور سازشیں کر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کائی ایدے نے لندن کانفرنس کے بعد طالبان حکام سے مذاکرات کئے اور یہ مذاکرات افغانستان میں قیام امن سے متعلق تھے جبکہ طالبان سے کائی ایدے کی افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کائی ایدے نے رواں ماہ طالبان کے سرگرم رہنماؤں سے مذاکرات کئے ہیں ۔ اور مذاکرات 8 جنوری کو دبئی میں ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں افغان حکومت کے ساتھ تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں ۔ اہلکار نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
مشرقی افغانستان میں 2 فوجیوں اور ایک شہری سمیت 3 امریکی ہلاک
January 30th, 2010 · No Comments
کابل ‘ مشرقی افغانستان میں 2 فوجیوںاور ایک شہری سمیت 3 امریکی ہلاک ہو گئے ۔یہ ہلاکتیں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب ہوئیں اور ہلاکتوں سے متعلق واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔ نیٹو اور ایساف کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق فوجیوں کو مشرقی افغانستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں ہلاک کر دیا گیا ۔ ایساف کے بیان کے مطابق ہلاک شدہ شہری کا تعلق بھی امریکہ سے تھا وہ امریکہ میں ملازمت کرتا تھا ۔ فوج کے حکام نے واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا کے بارے میں مزید تفصیلات اور معلومات فراہم کر نے سے انکار کیا اور کہا کہ انہیں تفصیلات سے متعلق علم نہیں ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اس نئے سال کے آغاز میں اب تک 44 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 29 امریکی فوجی ہیں ۔
Tags: افغانستان
لندن میں منعقدہ’’افغان کانفرنس‘‘ کا حتمی اعلامیہ جاری کر دیا گیا
January 28th, 2010 · No Comments
افغانستان کے لئے 5 سال کا سیکورٹی منصوبہ منظور کر لیا گیا
لندن ‘ لندن میں منعقدہ’’افغان کانفرنس‘‘ کا حتمی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق افغانستان کے لئے 5 سال کا سیکورٹی منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے ۔اعتدال پسند طالبان کو قومی دھارے میں شامل کر نے کے لئے حامد کرزئی کے منصوبے کی حمایت کی گئی ہے جبکہ عالمی برادری نے افغانستان کی امداد بد عنوانی کے خاتمے سے مشروط کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک کچھ افغان صوبوں کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا افغانستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے آڈٹ کرایا جائے گا ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعتدال پسند طالبان کو حکومت کی حمایت کر نے پر معاشرے میں باعزت مقام دیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے نیٹو افواج کی جگہ افغان سیکورٹی فورسز کو اپنے علاقے کا کنٹرول سنبھال لینا چاہیے مسودے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ عمل سال 2010 کے افتتاح یا سال 2011کے اوائل میں شروع کر دیا جائے گا اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں کرپشن کا جائزہ لینے کے لئے تین،چار ماہ میں غیر ملکی ماہرین کو دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس میں تقریباً 70 ملکوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی افغان صدر حامد کرزئی نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں طالبان کو تشدد ترک کر نے پر قائل کر نے کے لئے جلد ایک امن کانفرنس بلائیں گے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ طالبان کو قومی دھارے میں شامل کر نے کے منصوبے کی حمایت کریں صدر کرزئی نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ امن اور مفاہمت کی اس کوشش میں مدد کریں عالمی اتحادیوں نے کہا ہے کہ وہ مفاہمت کے لئے قائم کئے گئے فنڈ کے لئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر مزاحمت کار تشدد کا راستہ ترک کر یں گے تو امریکہ اس منصوبے کی حمایت کرے گا برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افغان فوج اور پولیس کی تعداد میں اضافے کی حمایت کر تا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال افغانستان کی صورت حال بہتر ہو جائے گی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور نیٹو کے سر براہ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے آخر تک افغانستان کے کئی صوبوں کا کنٹرول افغان سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
ملا عمرنے غیر ملکی افواج کے انخلاء تک مذاکرات مسترد کردیئے
January 28th, 2010 · No Comments
افغانستان میں مزید 30ہزار فوج بھیجنے والے انخلاء کی جھوٹی باتیں کر رہے ہیں‘ ترجمان قاری محمد یوسف
لندن ‘ تحریک طالبان افغانستان کے امیر ملا محمد عمر نے افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کے مکمل انخلاء تک کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے لندن کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں مزید 30ہزار فوج بھیجنے والے انخلاء کی جھوٹی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان تحریک پہلے سے زیادہ منظم ہے ، اور غیر ملکیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں قاری یوسف نے کہا کہ افغان عوام امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے ظلم سے تنگ آچکے ہیں اور ہمیں افغان عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Tags: افغانستان
امریکہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے خطرہ ہے ‘ افغانستان میں آنے والے دن مشکل ہوں گے لیکن فتح ہماری ہی ہو گی ‘ اوبامہ
January 28th, 2010 · 1 Comment
جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھ نہیں لگنے دیا جائے گا ‘ عراق جنگ ختم ہو رہی ہے
ایران نے عالمی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے
شمالی کوریا پر جوہری اور میزائل تجربات کے بعد لگائی گئی پا بندیوں کے بعد وہ مزید تنہا ہو گیا
امریکی انتظامیہ کو سیاسی سطح پر کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا
قوم خوف اور گروہ بندی چھوڑ کر ملکی دفاع کے لئے کام کرے
امریکی صدر کا سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب
واشنگٹن ‘ امریکہ کے صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے خطرہ ہے ۔ افغانستان میں فوج میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ آئندہ مشکل دن آئیں گے لیکن یقین ہے کہ کامیابی ملے گی ۔ سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی مارکیٹ مستحکم ہو چکی ہے اور بنکوں میں لگائی گئی زیادہ تر رقم وصول ہو چکی ہے ۔ انہوں نے دنیا کو یقین دلایا کہ جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھ نہیں لگنے دیا جائے گا انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی انتظامیہ کو سیاسی سطح پر کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مشکل دن ضرور آئیں گے لیکن کامیابی حاصل کریں گے ۔ بارک اوبامہ نے کہا کہ امریکہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے ۔ ڈیٹرنس برقرار رکھتے ہوئے ہتھیاروں کا ذخیرہ کم کرنے کے لئے امریکہ روس بات چیت مکمل ہو رہی ہے ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ اپریل میں نیوکلیئر سیکورٹی سربراہ اجلاس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کو شریک کریں گے جس کا مقصد اگلے 4 سالوں میں دنیا بھر میں موجود ایٹمی مواد کو محفوظ بنانا ہے تاکہ وہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈی اور ریگن کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ویژن کو اپنایا ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں آنے والے دن مشکل ہوں گے لیکن فتح ہماری ہی ہو گی ۔ افغانستان میں گڈ گورننس کرپشن کم کرنے اور افغان مرد و خواتین کے حقوق کی حمایت کریں گے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور افغان سیکورٹی فورسز کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ ملک کی سیکورٹی کے انتظام کو جولائی 2011 ء تک سنبھال سکیں اور امریکی فوج کا انخلاء شروع ہو ۔ اس کوشش میں ہمارے اتحادی بھی ہمارا ساتھ دیں گے جو پہلے ہی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لندن کانفرنس میں افغانستان پر ہمارے ان مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے عزم کا اعادہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عراق جنگ ختم ہو رہی ہے اور وہاں موجود فوجی وطن واپس آ رہے ہیں ۔ اگست تک عراق سے تمام فوجیں واپس آ جائیں گی لیکن عراقی عوام کے ساتھ خطے میں امن کے قیام اور خوشحالی کے لئے تعاون جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں موجود فوج کا احترام کرتے ہیں اور انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے عالمی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ شمالی کوریا پر جوہری اور میزائل تجربات کے بعد لگائی گئی پابندیوں کے بعد وہ مزید تنہا ہو گیا ہے ۔ امریکی صدر نے امریکی عوام سے کہا کہ پوری قوم خوف اور گروہ بندی چھوڑ کر ملکی دفاع کیلئے کام کرے تاکہ امریکہ اور دنیا کو ایک امید افزاء مستقبل دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر بنتے ہی قوم کے لئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں پر توجہ مرکوز کی ۔ ملک کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے بڑی سرمایہ کاری کی اور امریکیوں کی جان کو خطرہ بننے والی سازشوں کو ناکام بنایا ۔ گزشتہ سال القاعدہ کے کئی سینیئر رہنماؤں سمیت سینکڑوں جنگجوؤں اور ان کے اتحادیوں کا خاتمہ کیا اور انہیں گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس پر طیارہ تباہ کرنے کی ناکام کوشش سے سامنے آنے والی خامیوں پر قابو پا رہے ہیں ۔ ایئر لائن سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انٹیلی جنس رپورٹوں پر تیز رفتار ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ ہم نے صدر اوبامہ نے کہا کہ ہم نے تشدد کا راستہ روکا اور بحرالکاہل کے ممالک سے لے کر جنوبی ایشیاء اور جزیرہ نما عرب تک تعاون کو فروغ دیا ہے ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
طالبان کو کمزور کرنے کے لئے انہیں تقسیم کرنا ہو گا ‘ گورڈن براؤن
January 28th, 2010 · No Comments
افغانستان کا ایک بڑا مسئلہ امداد کی رقم میں کرپشن ہے ‘ حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
لندن ‘ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ طالبان کو کمزور کرنے کے لئے انہیں تقسیم کرنا ہو گا ۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورڈن براؤن نے کہا کہ افغانستان کا ایک بڑا مسئلہ امداد کی رقم میں ہونے والی کرپشن ہے ۔ افغان حکومت اور فوج کی طاقت بڑھانا ہو گی ۔ افغانستان میں اصل کنٹرول افغان فورسز کا چاہتے ہیں ۔ طالبان جمہوری عمل میں شامل ہوں تو بات ہو سکتی ہے ۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے القاعدہ کمزور ہو گی ۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ مذاکرات کی دعوت صرف ان طالبان کو ہے جو القاعدہ کا حصہ ہیں ۔ طالبان کے ساتھ گرینڈ جرگہ افغانستان میں ہی ہو گا ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں



