Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'افغانستان'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...21 22 23 Next

اپریل میں 17 صحافی قتل ہوئے

April 28th, 2010 · No Comments

رواں سال اب تک 42 صحافی جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر کو قتل کیا گیا

پاکستان میکسیکو، نائیجریا اور کولمبیاصحافیوں کے لیے خطرناک ممالک ہیں

خطرناک ممالک صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں

’’انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی رپورٹ

لندن۔رواں ماہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں 17صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیا گیا ہے ۔ لندن میں صحافیوں کے حقوق کے لیے قائم تنظیم ’’انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ ‘‘ نے بدھ کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے لیے نہایت خونی ثابت ہوا ہے جس میں ابھی تک 17 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل یا جاںبحق ہوئے ۔ ان میں زیادہ تعداد تھائی لینڈ اور نائیجریا کے صحافیوں کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا کے 22 ممالک میں 42 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاںبحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر کو قتل کیا گیا ۔ سب سے زیادہ صحافی ہنڈو راس میں مارے گئے جبکہ صحافیوں کے لیے دیگر خطرناک ممالک میں میکسیکو ، پاکستان ، کولمبیا اور نائیجریا بھی شامل ہیں ۔تنظیم نے ان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ , پاکستان , ہندوستان

اورکزئی ،خیبر اور کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کارروائیاں ،10 شدت پسند ہلاک ،6 زخمی

April 27th, 2010 · No Comments

مطلوب کمانڈر سلیم خان سمیت 19 شدت پسند اور خالی گھروں کی لوٹ مار میں ملوث 5 افراد گرفتار

کلایہ + خیبر ایجنسی + کرم ایجنسی۔اوکرزئی ، خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 10 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ، کارروائی میں 6 زخمی بھی ہوئے جبکہ مطلوب کمانڈر سلیم خان سمیت 19 شدت پسند اور لوٹ مار کرنے والے 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے بیزوٹ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اس کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے گھروں میںلوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اکاخیل کے علاقے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں سے 18 شدت پسند وں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔دریں اثناء کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے مطلوب شدت پسند کمانڈر سلیم خان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ سے تعلق رکھنے والا اہم شدت پسند کمانڈر سلیم خان دہشت گردی کی غرض سے لوئر کرم آرہا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے اسے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

امریکا نے افغانستان میں قبائلیوں کو طالبان سے لڑنے کی تربیت فراہم کرنا شروع کردی

April 27th, 2010 · No Comments

امریکا ضلع ارغنداب سے باہر پروگرام کی توسیع چاہتا ہے
پروگرام سے طالبان کی طرح نیا گروہ جنم لے کر حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ، حامد کرزئی

واشنگٹن ‘ امریکا نے افغانستان میں قبائلیوں کو طالبان سے لڑنے کی تربیت فراہم کرنا شروع کردی ہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوجیوں نے قندھار کے ضلع ارغنداب میں قبائلیوں کو طالبان سے لڑنے کی تربیت دی ہے اخبار کا کہنا ہے کہ پہلے طالبان یہاں کے قبائلیوں کو رقم دے کر امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے کرنے پر مجبورکرتے تھے تاہم اب یہ قبائلی نہ صرف اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں بلکہ امریکی فوجی بھی یہاں محفوظ ہیں ۔ اخبار کے مطابق امریکا اس پروگرام میں توسیع چاہتا ہے لیکن صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے طالبان کی طرح کا نیا گروہ بن سکتا ہے جو حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔

Tags: افغانستان

قندھار میں آپریشن سے قبل ہی اقوام متحدہ کی امن فوج کابل منتقل

April 27th, 2010 · No Comments

قندھار ‘ افغان صوبہ قندھار میں فوجی آپریشن سے پہلے ہی اقوام متحدہ کی امن فوج کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قندھار میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اقوام متحدہ کے غیر ملکی عملے کو عارضی طور پر کابل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ادارے کے مقامی اہلکاروں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Tags: افغانستان

بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ ،افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان اہم ملاقات

April 26th, 2010 · No Comments

بھارتی وزیر اعظم کاافغانستان میں بھارتی سفارت خانوں پر حملوں پر اظہار تشویش

افغان حکومت کے ساتھ تعمیر نو کے کاموں میں تعاون جاری رہے گا۔ ۔ ۔ من موہن سنگھ

بھارتی باشندوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے۔ ۔ ۔ حامد کرزئی

نئی دہلی۔افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں من موہن سنگھ نے افغانستان کی تعمیر نو اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت کے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حامد کرزئی دوبارہ افغان صدر منتخب ہو نے کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر گئے ہیں جہاں انہوں نے پیر کو بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون ،آئندہ افغانستان میں ہو نے والی امن کانفرنس اور افغانستان میں تعمیراتی کاموں میں مصروف بھارتی باشندوں کے تحفظ بارے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے افغانستان میں بھارتی باشندوں خصوصاً بھارتی سفارت خانوں پر بم حملوں پر تشویش کا اظہار کیااور ساتھ ہی افغان صدر کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ بھارت،افغانستان میں تعمیر نو ، دہشت گردی کے خاتمے،پلوں،سڑکوں،سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا جبکہ افغان صدر حامد کرزئی نے من موہن سنگھ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت بھارتی باشندوں،انجینئروں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کر نے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کو مفید اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے اہم قرار دیا اس موقع پر حامد کرزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے افغانستان میں نام نہاد’’ امن جرگہ‘‘ جو آئندہ ماہ شروع ہو گا پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان متعدد فورمز پر افغانستان کے راستے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھا چکا ہے پاکستانی حکام اس بات کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ ان کے پاس پاکستان کے اندر بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی موجود ہیں جو افغان صدر حامد کرزئی کو پیش بھی کئے جا چکے ہیں ایسے میں ایک بار پھر حامد کرزئی کے دورہ بھارت پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں , ہندوستان

لوئراورکزئی ایجنسی میں جھڑپ ،14 شدت پسند ہلاک اور 18 زخمی

April 25th, 2010 · No Comments

مردان میں سرچ آپریشن کے دوران 3 اہم شدت پسند گرفتار ،سوات منتقل کردیا گیا

کلائیہ +مردان۔لوئراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14شدت پسند ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ ان کے زیر استعمال پانچ ٹھکانے اور دو تہہ خانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ ادھر مردان میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اہم شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علا قوں گوئین،شکر تنگی،فیروز خیل،سیفل درہ اور چھپر مشتی میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 شدت پسند ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ ان کے پانچ ٹھکانے اور دو تہہ خانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔دوسری جانب مردان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین اہم شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا جنہیں سوات منتقل کردیا گیا،گرفتار شدت پسندوں میں اہم کمانڈر سردار، کمال اور محمد رزاق شامل ہیں۔

Tags: افغانستان

اورکزئی ایجنسی ، جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک 11 زخمی ، 3 زخمی حالت میں گرفتار

April 24th, 2010 · No Comments

چارسدہ میں 2 اہم شدت پسند کمانڈر گرفتار ، سوات میں 3 نے ہتھیار ڈال دئیے

کلایہ + چارسدہ + سوات۔اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں5 شدت پسند ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ادھر چارسدہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے 2 شدت پسند کمانڈروں کو حراست میں لے لیا جبکہ سوات میں 3 اہم شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایجنسی کے علاقے فانگڑا کے قریب سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک سیکورٹی اہلکار افضل الرحمان زخمی ہوگیا جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے 8 کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں نا معلوم سمت سے 3 راکٹ فائر کئے گئے جو کھیتوں میں جا گرے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر چارسدہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو شدت پسند کمانڈروں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والا شدت پسند کمانڈر عبد اللہ 14 افراد کو ذبح کر نے سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب سوات کی تحصیل بری کوٹ کے علاقے شموزئی میں 3 اہم شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات سوالیہ نشان ہیں ، روس

April 23rd, 2010 · No Comments

نیٹو فورسز افیون اور ہیروئن کی پیداوار پر قابو پانے میں ناکام رہی ، اس لعنت کی سمگلنگ وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ تک ہو رہی ہے
سمجھ میں نہیں آتا نیٹو فورسز افغانستان میں کس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے ، سربراہ روسی سرحدی گارڈز ولادمیر پرونیچبو
ماسکو ‘ روس نے افغانستا ن میں تعینات نیٹو فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ہیروئن اور افیون کے خاتمے کے لیے فوج اپنی موثر کارروائی نہ کر سکی جسکی وجہ سے افغانستان سے ہیروئن کی سمگلنگ وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ تک ہورہی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سرحدی گارڈز سروس کے سربراہ ولادی میر پرونیچبو کا کہنا ہے کہ نیٹو فوج افغانستان میں افیون اور ہیروئن کی پیداوار پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔ ابھی تک افغانستان میں اس لعنت کو ختم کر نے کے لیے فورسز کوششوں میں سرگرم نظر نہیں آ رہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا کیا نتیجہ نکلا اور آخر کار اتحادی افواج افغانستان میں کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیںاور وہاں کس منصوبے پر کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے تاجکستان میں سیکورٹی حکام سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان میں اتحادی فوج کی موجودگی کے باوجود وہاں پر آئے روز ہشت گردی کے واقعات حیران کن اور سوالیہ نشان ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کی سمگلنگ وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ تک پھیل رہی ہے لیکن فوج نہ تو اس کاشت کو ختم کر سکی نہ ہی اس کی پیداواری جگہوں کو طالبان سے چھڑوا سکی ۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

اورکزئی ایجنسی شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں 31شدت پسند ہلاک

April 22nd, 2010 · No Comments

کوہاٹ۔اورکزئی ایجنسی شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں 31شدت پسند ہلاک ،2 درجن سے زائد زخمی،4 گرفتار ،ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی۔ جمعرات کے روز صبح 9 بجے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ستوری خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں خونریز جھڑپ کے نتیجہ میں چھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ساڑھے چار بجے سہ پہر لوئر اورکرزئی ایجنسی کے علاقہ سانگھڑ ا قمبر ماس میں سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران پچیس شدت پسندوں کو ہلاک اور بائیس کو زخمی کر دیا جبکہ شدت پسند کمانڈر گرفتار اس جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار نائیک اصغر شہید اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے تیسرے واقعہ میں اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماموں زئی میں شدت پسندوں نے بنیادی مرکز صحت کو دھماکہ سے تباہ کر دیا علاوہ ازیں آخری خبریں آنے تک اورکزئی ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹر مسلسل پرواز کر رہے ہیں ۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

بیٹے کی افغانستان تعیناتی ‘ برطانوی فوجی کے والدین نے خودکشی کر لی

April 22nd, 2010 · No Comments

لندن ‘ افغانستان میں تعیناتی سے پریشان ہو کر برطانوی فوجی کے والدین نے خودکشی کر لی ہے ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج میں شامل بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہر ایلن ڈلویس کی والدہ نے افغانستان میں بیٹے کی موت کے خوف سے ایک ہفتے پہلے خودکشی کر لی ۔ ان کی تدفین میں شرکت کے لئے 37 سالہ ایلن ڈلویس کو برطانیہ آنا پڑا ۔ تدفین کے بعد ایلن افغانستان پہنچا تو اسکو اپنے والد کی خودکشی کی خبر سننے کو ملی ۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ایلن ڈلویس کے والد جان ڈلویس اور والدہ ڈروین افغانستان میں اپنے بیٹے کی زندگی کو لاحق خطرات کا اکثر تذکرہ کرتے تھے اور وہ ایلن کی موت سے خوفزدہ تھے ۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں