Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4

Entries Tagged as 'Amazing'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...20 21 22 Next

انٹرنیٹ پر محبت ‘ فیڈل کاسترو کے فرزند کو مہنگی پڑی ‘ ایک شخص لڑکی بن کر چیٹنگ کرتا رہا

June 16th, 2009 · No Comments

لندن ۔انٹرنیٹ پرمحبت کی پینگیں بڑھانا کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے فرزند انٹونیو کے لئے شرمندگی کا باعث بن گیا ۔ جب ایک شخص نے اپنے آپکو کولمبیا کی خاتون کی حیثیت سے انہیں بے وقوف بنایا ۔ خواتین کے تئیں اپنی ساکھ کے لئے مشہور انٹونیو نے انٹرنیٹ پر ’’ لو لیڈی ‘‘ کلایوڈیا کے بھیس میں انٹیونیو کے دولت اور اثرو رسوخ کے ذریعہ کیوبا کا سفر کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنے خوابوں کے آدمی سے مل سکے ۔ 8 مہینوں تک انٹرنیٹ چیٹنگ اور ای میل کے ذریعہ جذباتی و پرہوس پیامات کے تبادلہ کے بعد کلایوڈیا والنشیا ‘ امریکی شہری میامی کے رہنے والے لوئس ڈومنگوز میں تبدیل ہو گئی ۔ ڈومنگوز کو فلوریڈا میں موجود قابل لحاظ کیوبائی نژاد باشندوں آبادی سے خوف محسوس کر رہے ہیں ۔ کیوبا میں پیدا ہوئے ڈومنگوز نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ کیوبا کے قائدین کی آرمدہ اور پرتعیش زندگی کا بھانڈا پھوڑ سکوں حالانکہ کیوبا کی عوام غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں ۔ روزنامہ ’’ میامی ہیرالڈ ‘‘‘ کو ڈومینگو نے بتایا کہ کیوبا میں ہوانا کی ہوٹلوں میں انٹرنیٹ کیفے پر پابند عائد ہے مگر اس کے پاس بلیک بیری کے لامحدود انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت حاصل ہے ۔ اخبار نے کلیوڈیا اور انٹیونیو کاسترو کے درمیان ہوئی چیٹنگ گفتگو کو شائع کیا ہے جس میں 40 سالہ انٹیو نیو اپنے ہفتہ واری تعطیلات کیوبا کی واراڈ پروریسارٹ میں گزارنے ‘ شاپنگ کے لئے سفر ‘ قیمتی ڈیزائنر ملبوسات اور کیوبا کی بیس بال ٹیم میں بحیثیت ڈاکٹر دنیا کے مختلف مقامات کے سفر کی تفصیلات ہیں ۔ انٹیو نیو کاسترو نے بیجنگ اولمپکس میں لی گئی اپنی تصاویر بھی بھیجی تھیں شائع کی گئیں

Tags: , , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Amazing , Information tec , Urdu , Urdu News

کینیڈا: میاں بیوی کا جھگڑا، کتے نے بیچ میں کود کر دونوں کو زخمی کردیا ‘‘ کتا گرفتار

March 29th, 2009 · No Comments

دونوں شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل ، کتے کو گرفتار کرلیا گیا

ٹورنٹو ۔ شادی کے بعد جہاں محبت کا سورج طلوع ہوتا ہے وہیں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونا بھی عام سی بات ہے۔میاں بیوی کے درمیان جھگڑاجب حد سے بڑھ جائے تواسے رکوانے کیلئے کسی تیسرے شخص کی مداخلت ضروری ہوتی ہے مگر جب کوئی تیسرا شخص موجود نہ ہوتو یہ کام جانوروں کو سر انجام دینا پڑتا ہے۔ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں پیش آیا جہاں میاں بیوی میں جھگڑے کے دوران ان کا کتا جھگڑا رکوانے بیچ میں کود پڑااور دونوں کوشدید زخمی کردیا۔کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ لگیری سٹی میں پیش آیا جہاں میاں بیوی ایک دوسرے پر تندو تیز الفاظ کی بوچھاڑکررہے تھے،کہ اسی دوران کتا ان دونوں پر کود پڑاجس سے دونوں میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شوہر نے کتے سے جلد ہی جان جھڑا لی مگر بیوی اپنا بچاؤ کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کاکہنا ہے کہ میاں بیوی کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے کتے کو حراست میں لے لیا ہے

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Amazing , Urdu , Urdu News , World News

عقیدت مندوں نے ملنگ کی گائے مرنے پر اسے قبرستان میں دفنا کر سبز چادر چڑھادی

March 13th, 2009 · 3 Comments

٭۔ ۔ ۔ اہل دیہہ کا احتجاج، پولیس نے مردہ گائے کو قبرستان سے نکال کر باہر پھینک دیا

سانگلہ ہل۔ نواحی چک 41 مڑڑ میں گائے کو مرنے کے بعد قبرستان میں دفن کردیا گیااور قبر پر چادر چڑھائی گئی۔ اہل دیہہ کے شدید احتجاج پر پولیس نے مردہ گائے کو قبر سے نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق بابا شیرشاہ ولی کے ملنگ دربار کی گائیں لے کر چک 41 مڑڑ میں آئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک گائے گذشتہ روز مر گئی جسے محمد رمضان، اکبر علی، محمد اشرف اور شجاعت احمد نے گاؤں کے قبرستان میں گڑھا کھود کر دبا دیا اور قبر کی شکل بنا کر اس پر سبز چادر چڑھادی۔ واقع کا علم ہونے پر نمبردار رحمت علی کی سرکردگی میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور علاقہ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر کے انچارج یونس ڈوگر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مردہ گائے کو قبر سے نکال کر باہر پھینک دیا گیا۔پولیس کی آمد پر گائے کو قبرستان میں دفن کرنے والے افراد گاؤں سے فرار ہو گئے۔

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Amazing , Pakistan , Urdu , Urdu News

لالہ موسیٰ کا کاغذ خور افضل روزانہ دو کلو کاغذ کھا جاتا ہے

February 22nd, 2009 · No Comments

لالہ موسیٰ ۔ لالہ موسیٰ کا 47 سالہ شخص روزانہ 2 کلو کاغذ کھا جاتا ہے ۔بچپن سے کاغذ کھانا اس کا معمول بن چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ قصبہ کا رہائشی محمد افضل بچپن سے اب تک منوں کاغذ چبا چبا کر نگل چکاہے ۔ شروع میں وہ اخبار کے چھوٹے ٹکڑے کھاتا تھا اب ہر قسم کے کاغذ چباجاتا ہے ۔ اس طرح دن اور رات میں وہ 2 کلو کے لگ بھگ کاغذ نگل لیتا ہے ۔ کاغذ خورا فضل کے متعدد رسولی کے آپریشن ہو چکے ہیں مگر کاغذ کھانے سے باز نہیں پیا ۔ اس نے بتایا کہ مجھے کھانا کھانے سے زیادہ کاغذ کھانے سے تسکین ملتی ہے

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Amazing , Pakistan , Urdu , Urdu News

سعودی عرب:جوؤں کی خریدوفروخت منظم تجارت بن گئی

January 24th, 2009 · No Comments

جدہ ۔ بالوں کی جوؤں کے فوائد سامنے آنے کے بعد سعوی عرب میں جوؤں کی خرید وفروخت نے باقاعدہ منظم تجارت کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ایک عرب ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق جوؤں کی خرید وفروخت سے منسلک افرادکا کہنا ہے کہ جوئیں صرف جسم کا فاسد خون پیتی ہیں ۔بالوں میں ان کی موجودگی سے سر میں خون کی گردش تیز رہتی اور کھجانے سے سر کا قدرتی طور پر مساج ہوتا رہتا ہے ۔ تاہم جدید میڈیکل کے حامی جوؤں کے فوائد سے متفق نہیں ہیں ۔اس کے باوجود سعودی عرب میں جوئیں بیچنے کے لیئے اشتہارات اور ویب سائٹس کا سہارا بھی لیا جارہا ہے اور سعودی خواتین پچاس ریال میں تھوڑی سی جوئیں خریدتی ہیں۔

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Amazing , Middle East , Urdu , Urdu News