Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'بریکنگ نیوز'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...20 21 22 Next

یوم پاکستان جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع، 23مارچ کوعام تعطیل ہو گی

March 19th, 2010 · Comments Off

لاہور۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی 23مارچ کویوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔جبکہ 23مارچ2010 کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی ۔اس موقع پر مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ۔اس دن صوبائی دارالحکومت میں صبح کا آغاز21توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ اس موقع پر صوبے بھر کی اہم اور بڑی سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا جبکہ مساجد اور دیگر عبادتگاہوں میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگی جائیں گی۔گرل گائیڈز‘بوائز سکاؤٹس اور طلباء کی ریلیاں نکالی جائیں گی‘سینما گھروں میں بچوں اور عام لوگوں کے لئے موقع کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی اس کے علاوہ ریڈیو‘ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ سے خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے اور تحریک پاکستان کے معروف کارکنوں کو ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں میں مدعو کیا جائے گا۔ ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے مشاعروں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر کے یتیم خانوں اور دارالامانوں میں مٹھایاں تقسیم کی جائیں گی اور قیدیوں کو خصوصی خوراک دی جائے گی۔ تحریک پاکستان سے متعلق تصاویر اور اہم دستاویزات وغیرہ کی خصوصی نمائشوں کا اہتمام کیاجائے گا۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پاکستان میں تعینات سری لنکا کے سفیر 22مارچ کوسیالکوٹ آئیں گے

March 19th, 2010 · Comments Off

سیالکوٹ۔پاکستان میںتعینات سری لنکا کے سفیر 22مارچ بروزسوموار ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آئیں گے ۔ پروگرام کے مطابق وہ سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ہال میں مقامی برآمدکندگان اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کریںگے اور بعدازاں سیالکوٹ میںآلات جراحی تیار کرنے والی فیکٹریوںکادورہ بھی کریں گے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں چھ مقامات پر بمباری ‘ دو شہری زخمی

March 19th, 2010 · Comments Off

غزہ ‘ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے چھ مقامات پر بمباری کی جس کے باعث دو شہری زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی طیاروں نے مصر کی سرحد کے قریب 3 مقامات کو نشانہ بنایا ۔ خان یونس کے علاقے میں شہری آبادی پر بمباری کی گئی ۔ جبکہ غزہ شہر پر بھی بم گرائے گئے ۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے پھینکے گئے راکٹ سے اسرائیل میں تھائی لینڈ کا ایک مزدور ہلاک ہو گیا تھا ۔ ادھر اسرائیل نے امریکہ کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔ جس کے بعد امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جارج مچل نے دورہ مشرق وسطیٰ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ

اسلام آباد ‘ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج جاری‘ شدید نعرے بازی

March 19th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد + راولپنڈی ‘ اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیخلاف بارہ کہو میں سے شروع ہونے والا پرتشدد احتجاج جمعہ کو دوسرے دن بھی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے بعد اب راولپنڈی میں بھی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر صدر اور مری روڈ کو بلاک کردیا ہے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔ جبکہ مری روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

۔۔اپ ڈیٹ۔۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بلاجواز اضافے کے خلاف شہریوں اور طلباء کا احتجاج جاری
راولپنڈی ،اسلام آباد ‘ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بلاجواز اضافے کے خلاف شہریوں اور طلباء کا احتجاج جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی بارہ کہو اور فیض آباد سمیت آبپارہ میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور پولیس نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف فائرنگ اور آنسو گیس کا سہارا لیا تھا ۔ جمعہ کی صبح بارہ کہو میں شہریوں نے دوسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور مری روڈ کو بلاک کر دیا ہے جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس استعمال کیا جبکہ فیض آباد میں بھی شہری اور طلباء احتجاج کر رہے ہیں۔ اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی ٹریفک مکمل طور پر بلاک کر دی ہے ۔ جس پر اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور مظاہرین پر فائرنگ کی گئی ہے ۔ دوسری طرف راولپنڈی پولیس بھی مظاہرین منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ جس پر مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا اور ٹائر جلا کر راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بلاک کر دیئے ۔ لیکن انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے احتجاج کرنے والے شہریوں اور طلباء سے بات چیت کرنے کی قطعاً کوشش نہیں کی جا رہی۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے ۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری

March 18th, 2010 · Comments Off

خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دنیا بھٹو ازم کے فلسفے کا اہم حصہ ہے

صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور صدارت ہمارے پاس امانت ہے اس کا حساب دیا جائے گا ۔ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینا بھٹو ازم کے فلسفے کا اہم حصہ ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کو جانشین بنا کر ثابت کیا کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اگر جیل جا سکتی ہے اور شہید ہو سکتی ہے تو مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ۔ مستقبل میں وسائل بڑھیں گے اور پاکستان خود کفیل ملک ہو گا ۔عوام کو تعلیم سمیت بہتر سہولتیں ملیں گی وہ ایوان صدر میں مستحق خواتین کو شادی پیکیج کے تحت امدادی رقوم کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کی سوچ پاکستان اور اسلام کی سوچ نہیں۔ اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل سمجھا جاتا ہے ۔ ایسے مذہب کو استعمال کر کے انسانی جانوں سے کھیلنا،بچوں کو لے کر انہیں گمراہ کرنا میرے خیال میں اس سے بڑا کوئی اور گناہ نہیں ۔ ہمیں اس قوم اور آنے والی نسل کو اس مصیبت سے بچانا ہے ۔ انہیں بچانے کا طریقہ یہی ہے کہ ان کو اپنا کر یں ان کو ہم پیار دیں انہیں گلے لگا سکیں ان کی ضروریات پوری کر سکیں تاکہ وہ کسی اور کے ہاتھ گمراہ نہ ہو سکیں۔ صدر نے کہا کہ آج جو کمپیوٹر بولتا ہے وہ سچ ہے اور ہم اور آپ جو بولتے ہیں وہ غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مرد اور عورت کاحق برابر ہے ۔ پچاس فیصد فرد اورپچاس فیصد عورت کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھٹو ازم کی پہچان یہ ہے کہ بھٹو ازم نے بے نظیر کو اپنی جانشین بنا کر یہ بات باور کر ا دی کہ اس کی نظر میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی روح میں کوئی فرق نہیں اگر یہ روح اﷲ کے پاس جاتی ہے تو میں ان روحوں کوبھی برابر سمجھتا ہوں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور انسانیت کی فلاسفی میں صوفی ازم کی فلاسفی کو ساتھ لے کر چلیں۔ صدر نے کہا کہ بے نظیر کے نام پر کارڈ پر ہم بہنوں کو جو زمینیں دے رہے ہیں۔ ان کو اپنانیت دے رہے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ ان پیسوں میں ان کا گزرا ہو رہا ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں احساس ہے ہم اﷲ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے وسائل بڑھیں تاکہ اس وسیلے کو اور پھیلا سکیں اور انشاء اﷲ آئندہ ہمارے وسائل ضرور بڑھیں گے اور آئندہ ہم بہتر تعلیم اور سہولیات دے سکیں گے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

جھنگ، ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، چار شدید زخمی

March 18th, 2010 · Comments Off

جھنگ۔جھنگ سے آٹھ کلو میٹر دور ٹوبہ روڈ پر بائی پاس کے نزدیک موٹر سائیکل رکشہ اور ہائی ایس ویگن میں تصادم سے پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نئی عید گاہ روڈ کا رہائشی محمد نواز اپنی چار سالہ بیٹی اور دو پھوپھیاں ماجاں اور جنتاں سمیت دیگر اہلخانہ کے ہمراہ کسی عزیز کی رسم قل خونی میں شرکت کیلئے و ایام والا جارہے تھے کہ ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد نواز ، اس کی چار سالہ بیٹی اور دو پھوپھیاں موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ تین شدید زخمیوں کو فیصل باد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک زخمی موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور منور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ایک ہی گھر میں حادثہ کے بعد ہلاکت کی خبر سن کر کہرام مچ گیا۔ باقی زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر ڈسٹکٹ ہیڈ کوارٹر ہستال پہنچادیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ویگن کا ڈرایور موقعہ سے فرار ہو گیا۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پولیس چھوٹے ملازمین پر تشدد کر تی ہے تو پھر این آر او زدہ ملزمان کو بھی چھترول اور لتر مارنا چاہیں۔ ۔ ۔ عمران خان

March 17th, 2010 · Comments Off

این آئی پی ڈبلیو کے ملازمین کو ریگولر کر نے سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ ۔ ۔ ماروی میمن

بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ۔ ۔ بیگم عطیہ عنایت اللہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی مسلم لیگ (ق) کی خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پولیس تشدد پر پابندی ہے لیکن پاکستان کے اندر پولیس چھوٹے ملزمان پر چھترول اور لتر مار کر تشدد کر رہی ہے تو پھر پولیس کو این آر او زدہ بڑے ملزمان کو بھی چھترول اور لتر مارنا چاہیے ۔پی آئی اے میں پی پی پی کے 7 ہزار افراد کس قانون اور میرٹ کے تحت بھرتی کئے گئے جبکہ پاکستان سٹیل ملز 31 ارب روپے کا نقصان کر رہا ہے جو مہنگائی کی آڑ میں غریب عوام سے پورا کیا جا رہا ہے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کو ریگولر کر نے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر عمل در آمد کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق کی خواتین ارکان اسمبلی ماروی میمن اور بیگم عطیہ عنایت اللہ جبکہ چاروں صوبوں سے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے ملازمین بھی موجود تھے عمران خان نے کہا ہے کہ بے روز گاری کے مسئلے سے ہر پاکستانی متاثر ہو رہا ہے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کو ریگولر کر نے سے متعلق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے احکامات موجود ہیں مگر اس پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے سندھ حکومت جان بوجھ کر اس مسئلے کو پیچیدہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اندر ہر شخص کو اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج کر نے کا حق حاصل ہے لیکن سندھ میں واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کی ریلی پر پولیس تشدد اور ماروی میمن سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر نا زیادتی ہے اس کی مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس تشدد پر پابندی ہے لیکن پاکستان کے اندر پولیس چھوٹے ملزمان پر چھترول اور لتر مار کر تشدد کر رہی ہے جو بڑی شرمناک بات ہے اور اگر پولیس چھوٹے ملزمان پر تشدد کر تی ہے تو پھر این آر او زدہ بڑے ملزمان کو بھی چھترول اور لتر مارنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن و امان کی صورت حال کو پر امن رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر حکومت ایسا کر نے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روز گاری ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ این آئی پی ڈبلیو کے ملازمین کا مسئلہ سنگین مسئلہ ہے حکومت اس میں تاخیر کر رہی ہے لیکن دوسری طرف پی آئی اے میں سات ہزار پی پی پی کے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ لوگ کس میرٹ اور قانون کے تحت بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ پی آئی اے پہلے سے 100ارب کے خسارے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے وہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں جبکہ غریب لوگوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ملک میں پبلک ادارے سالانہ 250 ارب روپے نقصان میں جا رہے ہیں پاکستان سٹیل ملز جو 2 سال پہلے 8 ارب سرپلس میں جا رہا تھا اس وقت 31 ارب روپے کا نقصان کر رہا ہے اس کے سر براہ کو کس نے لگایا تھا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں این آئی پی ڈبلیو ملازمین کو ریگولر کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہوم گراؤنڈ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے لیکن یہاں پر حکمران واشنگٹن سے حکم لیتے ہیں اسلامی نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ ،آزاد میڈیا کے بعد آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے اور پھر عوام کی مرضی ہے کہ وہ کون سا نظام ملک میں چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ این آئی پی ڈبلیو کے ملازمین اپنے حقوق کے لئے مہم چلا رہے تھے اور اس مہم کو مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں نے حمایت کی۔ ملازمین کو ریگولر کر نے کے لئے قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی گئی۔ وزیر اعظم سے بات کی گئی ہے ۔وزیر اعظم کی منظوری بھی لے لی گئی مگر اس وقت عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے۔5 مارچ کو بھی کراچی میں ملازمین نے ریلی نکالی اور پولیس نے اجازت دی مگر بعد میں پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کر کے 144 دفعہ کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں پر امن مظاہرے کے دوران گرفتار 16 افراد کو رہا کیا گیا اب ہمارے مطالبات ہیں کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کی جائے پولیس کے اہلکاروں کو معطل کیا جائے جنہوں نے دفعہ 144 کا نہ بتا کر ریلی نکالنے کی اجازت دی اور تیسرا مطالبہ ہے کہ واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کو ریگولر کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیاں روک کر ان کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹسز واپس لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے اور اس کے بھی پانچ دن گزر گئے اگر مطالبات جلد از جلد تسلیم نہ کئے گئے تو اتحادی پارٹیوں سے مل کر آئندہ کا لاحہ عمل طے کریں گے مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی بیگم عطیہ عنایت اللہ نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد نہیں ہو نا چاہیے واٹر منیجمنٹ کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔کل 6500 ملازمین ہیں ان کو ریگولر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مطالبہ ہے کہ روز گار ہر پاکستانی کا حق ہے اور ان کو روز گار دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی ملک کی بڑی ضرورت ہے مگر ملک کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں کہ اس طرف توجہ دی جائے جبکہ بھارت نے پاکستان کو بنجر کر نے کا منصوبہ بنایا ہے 40 فیصد پانی ضائع ہو رہا ہے اور واٹر منیجمنٹ پراجیکٹ سے ضائع ہو نے والے پانی کو بچانا تھا حکومت کو عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر نے چاہئیں۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

سرگودھا سے گرفتار پانچ امریکی باشندوں پر فرد جرم عائد کردی گئی

March 17th, 2010 · Comments Off

سرگودھا ۔سرگودھا سے گرفتار کئے جانے والے پانچ امریکی باشندوں پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد مقدمہ کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج میاں نذیر احمد نے گرفتار پانچ امریکی باشندوں کے مقدمہ کی مساعت ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کی۔ ملزمان پر جن وفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ان میں 11 آئی، 11 جی، 11 ایچ، 788 ، 125 اور 125 ڈی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دفعہ 125 اور 25 ڈی پاکستان اور اتحادی ممالک کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے ملزمان پر عائد کی جاتی ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں , پاکستان

کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

March 17th, 2010 · Comments Off

کوئٹہ ‘ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ثمین نامی ایک شخص اپنے مکان میں بم بنا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا دھماکے سے اس کے مکان کے دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مشتبہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

باڑا ‘ سیکورٹی فورسز کی چیک پر حملہ ‘ 5 اہلکار جاں بحق ‘ 2 زخمی

March 17th, 2010 · Comments Off

باڑا ‘ باڑا کے علاقے شنگدرنگ آقا خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکارجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ آج بدھ کی صبح کیا گیا ہے ۔ جس میں بھاری ہتھیار استعمال کئے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 ایف سی جوان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان