Category Archives: بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ نے ایڈہاک ججوں کی ملازمت میں توسیع کا عبوری حکم دے دیا

اسلام آباد ‘ سپریم کورٹ نے اٹھارویں ترمیم کیس کا فیصلہ آنے تک ہائی کورٹس کے بتیس ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چاروں صوبائی ہائی کورٹس میں بتیس ایڈیشنل ججز مقرر ہیں۔ اٹھارہویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ایڈہاک ججز اپنے عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔

Share

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو ذلت آمیز شکست

لندن ‘ انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 225 رنز سے شکست دے کرسیریز تین ایک سے جیت لی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اسے پاکستانی کی بدترین اور زلت آمیز شکست قرار دیا جا رہا ہے۔آج اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز ٹسٹ میں ذلت آمیز شکست سے پہلے ہی ایک برطانوی اخبار ”نیوز آف دی ورلڈ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت کئی کھلاڑی لارڈز ٹیسٹ میچ فکس کرنے میں ملوث ہیں ۔اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی ویڈیو جلد جاری کی جائے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی کرکٹرز کے کمروں میں چھاپہ مارکر ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کر لیے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث 7کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی طلب کر لیے ہیں۔ اتوار کو برطانوی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک رپورٹر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اس شخص کو دیئے جس نے یقین دلایا کہ پاکستانی بالر چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص موقعوں پر نو بالز کرائیں گے۔برطانوی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کو خفیہ طور پر پیسے دئیے گئے تاکہ وہ دانستہ طور پر ٹیسٹ کے دوران نو بالز کرائیں۔اخبار نے کہا کہ اس کی رپورٹنگ ٹیم کے ارکان نے مشرقی بعید کے بزنس مینوں کا روپ دہار کر ایک شخص کو پیسے دیئے جس نے انھیں دوسرے دن کے کھیل کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کیں ۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر کے جیل بھیجا جائے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جوا باز کھلاڑیوں کو سرعام پھانسی دی جائے

Share

پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی جوا بازی ‘ ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ برآمد ‘ ایک شخص گرفتار

لندن ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز ٹسٹ میں ذلت آمیز شکست سے پہلے ہی ایک برطانوی اخبار ”نیوز آف دی ورلڈ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت کئی کھلاڑی لارڈز ٹیسٹ میچ فکس کرنے میں ملوث ہیں ۔اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی ویڈیو جلد جاری کی جائے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الزامات کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی کرکٹرز کے کمروں میں چھاپہ مارکر ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کر لیے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث 7کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی طلب کر لیے ہیں۔ اتوار کو برطانوی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک رپورٹر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اس شخص کو دیئے جس نے یقین دلایا کہ پاکستانی بالر چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص موقعوں پر نو بالز کرائیں گے۔برطانوی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کو خفیہ طور پر پیسے دئیے گئے تاکہ وہ دانستہ طور پر ٹیسٹ کے دوران نو بالز کرائیں۔اخبار نے کہا کہ اس کی رپورٹنگ ٹیم کے ارکان نے مشرقی بعید کے بزنس مینوں کا روپ دہار کر ایک شخص کو پیسے دیئے جس نے انھیں دوسرے دن کے کھیل کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کیں ۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر کے جیل بھیجا جائے۔

Share

پشاور حساس عمارت پر قبضہ کرنے والے دہشتگردوں نے سرنڈر کر دیا

پشاور‘ پشاور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی عمارت پر قبضہ کرنے والے دہشت گردوں نے خود کو سرنڈر کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ آپریشن مکمل کر کے اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح گرفتار دہشت گردوں نے پشاور میں ایک حساس عمارت پر قبضہ کر کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

Share

پشاور ‘ دہشتگردوں کا حساس عمارت پر قبضہ ‘ دو اہلکار یرغمال

پشاور ‘ پشاور میں واقع امریکی قونصلیٹ کے قریب شدت پسندوں نے ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں موجود دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ پشاور میں تفتیش کے لئے لائے گئے دہشت گردوں نے پہریداروں پر قابو پا کر عمارت پر قبضہ کرلیا ہے اور انہوں نے دو اہلکاروں کو یر غمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب بھی بدستور عمارت میں موجود ہیں۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ یرغمال اہلکاروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں

Share

ٹھٹھہ سیلابی ریلا شہر کی جانب رواں دواں ‘ شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری

ٹھٹھہ ‘ ٹھٹھہ کے منارکی اوربھریوشیدی حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کے بعد سیلابی پانی شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے جبکہ کوٹری بیراج پرپانی کا بہاو نو لاکھ پینسٹھ ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا۔موری کے مقام پربھریوشیدی بند میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد سیلابی ریلہ تیزی سے شہر کی جانب بڑھ رہاہے۔ شہرکو خالی کرنے کے احکامات کے بعد بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کررہے ہیں ۔حکام کے مطابق 75 فیصد آبادی کا علاقے سے انخلا مکمل ہو چکا ہے تاہم اب بھی ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔

Share

ٹھٹھہ ‘ سجاول کے قریب ایم ایس سورجانی حفاظتی بند میں شگاف ‘ ہزاروں لوگ پانی میں پھنس گئے

ٹھٹھہ ‘ ٹھٹھہ میں سجاول کے قریب ایم ایس سورجانی حفاظتی بند میں پڑنے والا 20فٹ شگاف بڑھ کر 150 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور سیلابی ریلہ دڑو شہر کے قریب گاوں خوٹ عالموں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ سیلاب کے پانی میں پھنس گئے ہیں اور ابھی تک ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوسکا ہے جب کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لئے پاک فوج کے کئی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ دڑو ، میر پور بٹھورو، سجاول روڈ پر لاکھوں افراد جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کے انتظار میں انتہائی پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے ہیں۔

Share

دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال برقرار ‘ رتو ڈیرو کو خطرہ

سکھر : دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ لاڑکانہ میں پانی رتو ڈیرو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے شہر بچانے کے لئے پانی کا رخ شہداد کوٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ کوٹری بیراج پر سپر فلڈ ہے اور ٹھٹھہ کے سورجانی بند میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر سیلاب کی کیفیت برقرار ہے اور مختلف مقامات پر تباہی و بربادی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج صبح لاڑکانہ میں رتو ڈیرو کے قریب کیرتھر کینال میں تین مقامات پر شگاف پڑگئے۔ پانی رتو ڈیرو شہر کی طرف بڑھ رہا ہے اور شیراں پور گاوٴں تک پہنچ گیا ہے۔رتوڈیرو شہرکو بچانےکےلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے ۔سیلابی ریلا ایک جانب رتوڈیراور دوسری جانب گڑھی یسین کی طرف بڑھ رہاہے ۔ بولو دڑو میں سیلابی ریلے کی سطح پانچ سے سات فٹ ہے۔ سیلابی ریلے سے شیراں پور، کرمپور، جیکب آباد اور شکارپور کے متعدد علاقے زیر آب آچکےہیں۔ سیکڑوں افراد سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Share

پشاور ‘ متنی بازار میں دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق

پشاور‘ پشاور میں متنی بازار میں دھماکاکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پشاور کے متنی بازار میں یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس کے نتیجے میں تین امن کمیٹی کے ارکان افراد جاں بحق ہوگئے

Share

کراچی ٹارگٹ کلنگ ‘ رکن قومی اسمبلی کے بھائی جاں بحق

کراچی ‘ کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پرویز خان کے چھوٹے بھائی آصف خان جاں بحق ہوگئے۔ آصف خان کوپرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کیا۔ اے این پی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

Share