Entries Tagged as 'بریکنگ نیوز'
اسلام آباد میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات
اسلام آباد۔صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ریڈ زون کا ایریا پاک رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجہ راستوں پر چیکنگ کے سسٹم کو پہلے سے مزید موثر بنا یا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ امن وامان اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے رحمن ملک کی زیر صدارت ،وزارت داخلہ اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی و چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی ایف سی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میںصدر زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کا حکم بھی دیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
جاں بحق ہونے والوں میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب، زخمیوں میں سینیٹر زاہد خان کا بھائی بھی شامل ہے
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور وہاں موجود عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی دھماکے کی مذمت
وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ سرحد کا واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
لوئر دیر ‘ لوئر دیر کے علاقہ تیمرگرہ میں اے این پی کے یوم تشکر ریلی میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب سمیت 30افراد جاں بحق جبکہ100سے زیادہ زخمی ہوئے۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سرحد نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ دھما کہ تیمر گرہ کے مرکزی بازار میں اس وقت کیا گیا جب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبہ سرحد کا نام تبدیل کیے جانے کی خوشی میں ریلی نکالی جا رہی تھی کہ ایک پیدل خود کش حملہ آور نے ریلی کے شرکاء میں داخل ہو کر دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا ۔ جس میں 30افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور وہاں موجود عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب جبکہ زخمیوں میں سینیٹر زاہد خان کا بھائی بھی شامل ہے۔واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ بعض شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل کے مطابق ہسپتال میں25 افراد کی لاشیں لائی گئیں ہیں جبکہ100 سے زیادہ زخمی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کرانے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی قاضی محمد جمیل نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ اے این پی کے کارکن تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس سے یوم تشکر ریلی نکال رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ جس میں 30کارکن شہید ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ملک میں امن نہیں چاہتے اور خو شی کے موقع پر دھماکہ کیا گیا ۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔وزیر اعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ سرحد کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے بھی دھماکے کی فوری تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی علاج معالجے کے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اے این پی کو اپنے مذموم ایجنڈے کی راہ میں رکاؤٹ سمجھتے ہیں اور اس لئے اے این پی کو نشانہ بنارہی ہے۔ وزیراطلاعات سرحد میاں افتخارحسین اور صدر پی پی پی پشاور ایوب شاہ نے لوئردیر تیمرگرہ دھماکے کی مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا۔
اپ ڈیٹ
تیمرگرہ میں اے این پی کے یوم تشکر ریلی میں خود کش دھماکہ ،40 افراد جاں بحق ، 100سے زیادہ زخمی
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
جاں بحق ہونے والوں میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب، زخمیوں میں سینیٹر زاہد خان کا بھائی بھی شامل ہے
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور وہاں موجود عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی دھماکے کی مذمت
وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ سرحد کا واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
لوئر دیر ۔لوئر دیر کے علاقہ تیمرگرہ میں اے این پی کے یوم تشکر ریلی میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب سمیت 40افراد جاں بحق جبکہ100سے زیادہ زخمی ہوئے۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سرحد نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ دھما کہ تیمر گرہ کے مرکزی بازار میں اس وقت کیا گیا جب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبہ سرحد کا نام تبدیل کیے جانے کی خوشی میں ریلی نکالی جا رہی تھی کہ ایک پیدل خود کش حملہ آور نے ریلی کے شرکاء میں داخل ہو کر دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا ۔ جس میں 40افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور وہاں موجود عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اے این پی تیمر گرہ کے ضلعی صدر سلطان زیب جبکہ زخمیوں میں سینیٹر زاہد خان کا بھائی بھی شامل ہے۔واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ بعض شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل کے مطابق ہسپتال میں25 افراد کی لاشیں لائی گئیں ہیں جبکہ100 سے زیادہ زخمی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کرانے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی قاضی محمد جمیل نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ اے این پی کے کارکن تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس سے یوم تشکر ریلی نکال رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ جس میں 40کارکن شہید ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ملک میں امن نہیں چاہتے اور خو شی کے موقع پر دھماکہ کیا گیا ۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔وزیر اعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ سرحد کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے بھی دھماکے کی فوری تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی علاج معالجے کے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اے این پی کو اپنے مذموم ایجنڈے کی راہ میں رکاؤٹ سمجھتے ہیں اور اس لئے اے این پی کو نشانہ بنارہی ہے۔ وزیراطلاعات سرحد میاں افتخارحسین اور صدر پی پی پی پشاور ایوب شاہ نے لوئردیر تیمرگرہ دھماکے کی مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
پشاور ‘ امریکی قونصلیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے جمرود روڈ پر حیات آباد ایونیوکے حساس علاقے میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہوئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو گاڑیوں میں سوار تھے اور انہوں نے امریکی قونصلیٹ کے باہر قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد ایک بجکر انیس منٹ پر ایک زور دار دھماکا سنا گیا ، جس کے بعد وقفے وقفے سے دو معمولی نوعیت کے دھماکے سنے گئے ۔تمام دھماکے بیس منٹ کے دوران کیے گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کر دی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اورسول اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں 4 حملہ آوار ہلاک ہو گئے ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
میکسیکوسٹی ‘ میکسیکو اور امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے سرحدی علاقے میں شدید زلزلے سے2 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 تھی۔ امریکا کی تین ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شمالی میکسیکو میں7.2کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز میکسیکو کے علاقے تیجوانا کے جنوب مشرق میں بتایا گیا ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور میکسیکو کے سرحدی علاقے ٹی جوانا اور امریکی شہر لاس اینجلس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ کئی عمارتوں کے منہدم اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔میکسیکو کے علاقے میکسی کالی میں ایک مکان منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص جان بچا کر بھاگنے کے دوران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراکر ہلاک ہوگیا۔ زلزلے سے متاثرہ میکسیکن علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہعلاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں
April 5th, 2010 · Comments Off
شاور ‘ صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر میں بیس منٹ کے اندر تین زوردار دھماکے ہوئے ہیں جس سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور شہر میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے درہی ہیں ۔پورے شہر میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ۔امدادی اداروں کے کارکنان زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مصروف ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
April 5th, 2010 · Comments Off
پاکستانی ہائی کمیشن متحرک شعیب ملک پاکستانی شہری ہے ان کو ہر قسم کی سیکورٹی اور مدد فراہم کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط کی بات چیت
حیدر آباد دکن + اسلام آباد ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کیخلاف مقدمہ درج ہونے اور بھارتی پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن متحرک ہوگئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کیخلاف مقدمہ درج ہونے اور بھارتی پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن متحرک ہوگئی ہے اور کرکٹر شعیب ملک کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں فیصلہ کیا جائے گا کہ شعیب ملک کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے حوالے سے حیدرآباد دکن جانا چاہیے یا پھر کسی وکیل کی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔شعیب ملک کی مبینہ اہلیہ عائشہ صدیقی نے ان پر جعلسازی کا مقدمہ درج کروایا ہے جس کے بعد اب شعیب ملک سے بھارتی پولیس نے پوچھ گچھ بھی کی ہے ۔بعد ازاں بھارت میں شعیب ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام تر صورتحال سے آگاہ کریں ۔ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے بتایا ہے کہ شعیب ملک سے متعلق حکومت بھارت کی جانب سے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ شعیب ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شعیب کیس سے متعلق بھارتی حکام کے موقف سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکام کا موقف سامنے آنے کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بھارتی حکام سے شعیب ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت کی جائے گی
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان , ہندوستان
April 5th, 2010 · Comments Off
تیمرگرہ ‘ دیر کے علاقے تیمرہ گرہ میں ا ے این پی کے جلسے میں ایک زوردار دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ہسپتال زرائع نے 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیر کے علاقے تیمرہ گرہ میں ا ے این پی کی ایک ریلی میں خود کش دھماکہ کیا گیا ہے جس سے 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں
۔۔۔اپ ڈیٹ۔۔۔
لوئردیر ‘ اے این پی کی ریلی میں خودکش حملہ، 25 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ۔۔اپ ڈیٹ
تیمرہ گرہ ‘ لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں اے این پی کی یوم تشکر ریلی میں خو د کش حملے میں25افراد جاں بحق اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر تقریبا 12بجے کے قریب لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں صوبے کا نام خیبرپختونخوا رکھے جانے پر اے این پی کی جانب سے یوم تشکر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی تاہم جب یہ ریلی ریسٹ ہاؤس روڈ پر پہنچی تووہاں پر پہلے سے موجود خود کش حملہ آور نے خود کو زور دار دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور اور مردان کے ہستپالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے فوراً بعدامدادی ٹیمیں ‘ ایمبولینسزاور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جائے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچااور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
April 5th, 2010 · Comments Off
بھارتی پولیس کی شعیب ملک سے تفتیش ، پاسپورٹ اور فون قبضے میں لے لیا
دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن ، بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کر رہاہے ، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد + دہلی ‘ شعیب ملک سے پوچھ گچھ کے لئے پولیس اہلکار ثانیہ مرزا کے گھر پہنچ گئے اور شعیب ملک سے تفتیش کی ۔ ثانیہ مرزا کے والد وکیل سے صلاح مشورہ کررہے ہیں ۔شعیب ملک کی مبینہ بیوی عائشہ صدیقی کے والد ایم اے صدیقی نے گزشتہ روزحیدرآباد دکن کے علاقے بنجارہ ہلز کے پولیس اسٹیشن میں شعیب ملک کے خلاف جعلسازی اورفراڈ کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔عائشہ صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ خاموش رہنے کے لئے شعیب ملک نے انہیں اربوں روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔پولیس نے کہا ہے کہ شعیب ملک اجازت کے بغیر حیدرآباد دکن نہیں چھوڑ سکتے۔ایم اے صدیقی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے ان کی بیٹی سے شادی کی اور اب وہ اس سے انکار کررہے ہیں جو غلط ہے۔ ایف آئی آر کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے شعیب کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب ملک بھارت کے شہری نہیں اس لئے ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے تمام پہلووؤں کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔شعیب ملک کی مبینہ اہلیہ عائشہ صدیقی نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک نے انہیں خاموش رہنے پراربوں روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔ عائشہ صدیقی نے شعیب پردھوکے بازی اور جہیز کیلئے ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اجازت کے بغیر حیدرآباد دکن نہیں چھوڑ سکتے،شعیب کو کسی وقت پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیاجاسکتا ہے،پولیس نے تمام ایئرپورٹس کو مطلع کردیا ہے۔ پولیس نے انکا موبائل اور پاسپورٹ قبضے میں لے لیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارت نے شعیب ملک کے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ، بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کر رہا ہے ۔
۔۔اپ ڈیٹ۔۔۔
بھارتی پولیس ثانیہ مرزا کے گھر پہنچ گئی، شعیب ملک کی گرفتاری کا امکان
نا قابل ضمانت دفعات لگنے سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے
شعیب ملک کے غیر ملکی ہونے کی وجہ سے پولیس احتیاط سے کام لے گی
شعیب ملک کے بھارتی وکیل رمیش گپتا
حیدرآباد دکن ‘ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی محبت میں ایک اور نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی پولیس ثانیہ مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے حیدرآباد دکن میں واقع ثانیہ مرزا کی رہائش گاہ میں پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کرکٹ اسٹار کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ شعیب ملک کے خلاف جعل سازی اور ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر شعیب ملک کے بھارتی وکیل رمیش گپتا کے مطابق نا قابل ضمانت دفعات لگنے سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے اور پولیس شعیب ملک سے پوچھ گچھ کیے بغیر بھی انہیں حراست میں لے سکتی ہے تا ہم ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے غیر ملکی ہونے کی وجہ سے پولیس احتیاط سے کام لے گی۔ عائشہ صدیقی کے دائر کردہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں حیدر آباددکن پولیس پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ثانیہ مرزا کے گھر پہنچ کر تفتیش کی،اور ان کا موبائل فون اور پاسپورٹ تحویل میں لے کر واپس چلی گئی ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس حیدرآباد میں ثانیہ مرزا کے گھر پرشعیب کا بیان ریکارڈ کیا ،شعیب ملک نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا، صدیقی فیملی کی جانب سے پیش کردہ نکاح نامہ جعلی ہے اور اس پران کے دستخط بھی جعلی ہیں، پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ان کا پاسپورٹ اور موبائل فون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے پورا تعاون کیا، ان سے مزید تفتیش بھی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک 15اپریل کو ثانیہ سے شادی کر رہے ہیں۔عائشہ نے اپنے بیان میں شعیب پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اسے شعیب کی طرف سے زبان بند رکھنے پر دس لاکھ ڈالر کی پیش کش کی گئی،حیدر آباد پولیس کمشنر اے کے خان نے کہا ہے شعیب پولیس کی اجازت کے بغیر بھارت نہیں چھوڑ سکتے،عائشہ کے والد کی طرف سے دفعہ498اے(ہراس منٹ)دفعہ 420دھوکہ دہی،اور انڈین پینل کوڈ کی کرمنل506 کے تحت مقدمہ درج کئے گئے۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان , ہندوستان
April 4th, 2010 · Comments Off
ان جرنیلوں نے بھٹو کو جیل سے نکال کر افغانستان تک پہنچانے کی پیشکش کی تھی
انٹرویو میں انکشاف
اسلام آباد۔پنجاب کے سابق گورنر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی مصطفے کھر نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کے چند جرنیل ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سے بچانا چاہتے تھے اور انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان پہنچانے کی پیشکش کی تھی یہ بات انھوں نے ایک نجی ٹی انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ میں برطانیہ کے دورے پر تھا کہ پاک فوج کے چند جرنیلوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ وہ مجھ سے دوبئی میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں جس پر میںنے دوبئی میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ان جرنیلوں نے کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی دے دی گئی اس سے فوج اور آرمی کی بد نامی ہو گی اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بچایا جائے۔ اس سلسلے میں انھوں نے پیشکش کی وہ ہیلی کاپٹر سے ذوالفقارعلی بھٹو کو جیل سے نکال کر افغانستان سے سرحد پار کروا دیں گے تا ہم اس کے لیے ہمیں آپ سے اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ اگر اس دوران وہ مارے جائیں تو ان کی ذمہ داری نہیں ہو گی جس پر میں نے یہ سوچ کر قبول کر لیا کہ ویسے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی جائے گی تاہم بیگم بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کے باعث میں نے اس سارے معاملے کی منظوری ان کے اہلخانہ سے لینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے میں نے ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں اور ان کے بیٹی ضم بھٹو سے ملاقات کی اور ان کے سامنے یہ بات رکھی جس کو انھوں نے قبول کر لیا تھا تاہم ا س دوران بے نظیر بھٹو کا فون آ گیا اور یہ فون انٹیلی جنس کے اداروں کے ذریعے آیا تھا جس میں وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ان کے والد کو پھانسی دے دی جائے گی تاہم مرتضی بھٹو ان کو تسلی دے رہے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہو گا مگر وہ نہیں سمجھ رہی تھیں جس پر انھوں نے یہ خفیہ بات کہہ دی کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو کچھ نہیں ہو گا کیونکہ مصطفے کھر نے اس حوالے سے متعلق لوگوں سے معاہدہ کر لیا ہے جس پر میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ اس خفیہ معاہدہ کے حوالے سے ہونے والی باتیں ٹیلی فون پر انٹیلی جنس کے ادارے ریکارڈ کر رہے تھے ۔ اس طرح یہ معاہدہ خفیہ نہ رہا انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے عرب رہنما اور کرنل قزافی سے ذوالفقار علی بھٹو کو بچانے کے لیے ملاقاتیں کیں تھیں تو ان کے رد عمل سے ہم پر امید تھے کہ ذوالفقار علی بھٹوکو پھانسی نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا اس وقت کوئی ثانی نہیں تھا تاہم اس کے باوجود اپوزیشن یہ نہیں چاہتی تھی کہ انھیں اس طرح قتل کر دیا جائے تاہم کچھ جرنیل ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کرنے سے سوا کوئی دوسرا راستہ خیال نہیں کرتے تھے تا کہ وہ ان سے جان چھڑا سکیں تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ فوج میں ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر سوگ منایا گیا جسے ہم نے سوگ منایا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
April 4th, 2010 · Comments Off
چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ حیدرآباد اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری
حیدرآباد۔چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے کی بنیاد انصاف پر قائم ہونی چاہئے اور ہمیں اللہ نے موقع دیا ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم آئین وقانون کے مطابق عام آدمی کو انصاف فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے 2روزہ دورے کے دوران حیدرآباد اور جامشورو بار کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاء کا مقصد ایک ہی ہے ، اس لئے ہمیں مل کر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دینا ہے اور اس حوالے سے وکلاء پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے مدد کریںاور ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ عوام کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے، ملاقات کے دوران ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد اور جامشورو کے نومنتخب عہدیداران نے چیف جسٹس کو بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جسے چیف جسٹس نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا شیڈول مرتب کرلیں اور آئندہ دورے کے دوران ان کی تقریب میں شرکت کریں گے، حیدرآباد آمد پر چیف جسٹس نے جسٹس غلام ربانی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اتوار کے روز حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دینے کے بعد اچانک ٹنڈوآدم کی سب جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے، جیل کے دورے کے دوران محمد اکرم، خورشید، رانا عمیر اور ندیم بھٹی نامی قیدیوں کی جانب سے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کئے جانے کی شکایات پر چیف جسٹس آف پاکستان نے مذکورہ قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیدیوں کو جیل کے قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کریں، حیدرآباد کے 2روزہ دورے کے دوران چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی جبکہ ان کی مصروفیات کی کوریج کیلئے بھی میڈیا کے نمائندوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان