Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4

Entries Tagged as 'business'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...144 145 146 Next

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی غالب

July 2nd, 2009 · No Comments

کراچی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام سے ایک یوم قبل جمعرات کو بھی تیزی کا دور دورہ رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 227.62 پوائنٹس اضافے سے 7498.34 پوائنٹس رہا جبکہ کاروباری سرگرمیاں 296 کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 84 میں کمی ہوئی جبکہ 16 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیںہوئی۔مارکیٹ میں19 کروڑ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں قریباً دگنے ہیں دوسری جانب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 22 کھرب روپے سے زائد رہا۔ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص میں سب سے زیادہ کام ہوا اور اسکے2 کروڑ سے زائد حصص کا لین دین ہوا۔ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص30روپے55 پیسے پر بند ہوئے دیگر نمایاں کمپنیوں میں پی ٹی سی ایل اے کے حصص 17روپے87پیسے، او جی ڈی سی ایل کے حصص 83روپے81پیسے، جہانگیر صدیقی اینڈ کو 24روپے51 پیسے اور لکی سیمنٹ کے حصص61روپے54 پیسے پر کلوز ہوئے۔یونی لیور پاکستان کے حصص 24روپے54 پیسے کے انتہائی اضافے سے 19سو75 روپے اور داڈیکس کے حصص 3روپے95 پیسے کی انتہائی کمی سے 75روپے5 پیسے ریکارڈ ہوئے۔

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News , business

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.6ڈالرکمی کے بعد 70ڈالرفی بیرل کی سطح سے نیچے آگئی

July 1st, 2009 · No Comments

نیویارک ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.6ڈالرکمی کے بعد 70ڈالرفی بیرل کی سطح سے نیچے آگئی۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر اگست کے سودوں کے لیے خام تیل کی قیمت 68.9ڈالرفی بیرل سے 73.38ڈالر فی بیرل کے درمیان تھی جبکہ ٹریڈنگ کے اختتام پرخام تیل کی قیمت 1.6ڈالرکمی کے بعد 69.89ڈالرفی بیرل کی سطح پر مستحکم ہو گئی۔لندن برینٹ کی قیمت بھی 1.69ڈالرفی بیرل کمی کے بعد69.30ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News , business

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی کا دور دورہ رہا

June 16th, 2009 · No Comments

کراچی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی کا دور دورہ رہا اور بجٹ میں ایکسپورٹ کمپنیوں پر نئے ٹیکسز کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1.15 فیصد یا 80.13 پوائنٹس کمی سے 6872.96 پوائنٹس رہا واضح رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آغاز میں پیر کو بھی انڈیکس میں 1.51 فیصد مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔مارکیٹ میں لین دین کا حجم 55 ملین حصص رہا جو اس سے قبل 89 ملین حصص کی سطح پر ریکارڈ ہوا تھا۔چیف ایگزیکٹیو افسر ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق ایکسپورٹ کمپنیوں پر نئے ٹیکسز کے نفاذ سے چند کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سیمنٹ کمپنیاں کلیدی ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔صوبائی بجٹ 2009-10ء کے مطابق ایکسپورٹ کمپنیوں کو خالص منافع پر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ کمپنیاں ایکسپورٹ وصولیوں پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرتی تھیں۔ڈیلرز کے مطابق سرمایہ کار ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی متفکر ہیں دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید 81روپے5 پیسے اور قیمت فروخت81روپے10 پیسے رہی تاہم اقتصادی شرح نمو میں گراوٹ کے امکانات کے پیش نظر اس میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال میں 2 فیصد رہی ہے تاہم بعض ماہرین کے مطابق اس ہدف میں ابہام ہے۔اس معمولی نمو کی شرح کے مقابلے میں پاکستان میں کساد بازاری کا بھی سامنا ہے جہاں 170 ملین کی آبادی 2 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے اور ایک تہائی سے زائد عوام خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , business

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، ڈالر 81 روپے کی سطح عبور کرگیا

June 9th, 2009 · No Comments

کراچی۔ نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 81 روپے کی سطح عبور کرگیا۔ منگل کو انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے اختتام پرڈالر 35پیسے بڑھ کر81 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔دیگر کرنسیوں یورو کی قیمت خرید 111روپے 50پیسے اور قیمت فروخت112روپے 50پیسے ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 128روپے70پیسے اور قیمت فروخت 129روپے 70پیسے رہی۔یو اے ای درھم کی قیمت خرید 21روپے90پیسے اورقیمت فروخت 22روپے10پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 21روپے40 روپے اور قیمت فروخت 21روپے 50پیسے رہی۔

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Urdu , Urdu News , business

وفاقی بجٹ میں بروکریج سروسز پر ٹیکس کے نفاذ کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی

June 3rd, 2009 · No Comments

بروکریج سروسز پر کسی ٹیکس کے نفاذ سے لین دین کے اخراجات میں اضافہ ہوجائیگا جو صارفین پر منتقل کیا جائیگا۔۔۔۔۔مارکیٹ ذرائع

کراچی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آئندہ وفاقی بجٹ میں بروکریج سروسز پر ٹیکس کے نفاذ کی خبروں پر مندی چھائی رہی اور انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 فیصد کم رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 1.90 فیصد یعنی 135.17 پوائنٹس کمی سے 6989.94 پوائنٹس رہا۔عارف حبیب لمیٹڈ میں بروکر ساجد بھانجی کے مطابق مارکیٹ میں بروکریج سروسز پر ٹیکس عائد کئے جانے کی اطلاعات زیر گردش ہیں اور جب تک اس بارے میں تصدیق نہیں ہوجاتی ہے مارکیٹ دباؤ کے زیر اثر فعال رہیگی۔ماہرین اسٹاک مارکیٹ کے مطابق بروکریج سروسز پر کسی ٹیکس کے نفاذ سے لین دین کے اخراجات میں اضافہ ہوجائیگا جو صارفین پر منتقل کیا جائیگا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ماہ سروسز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔مارکیٹ میں ڈیلرز کے مطابق جب تک ٹیکس کے نفاذ سے متعلق بے یقینی کی کیفیت موجود رہیگی مارکیٹ مکمل فعال نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن راہ راست میں پاک فوج کی مزید کامیابیوں سے سرمایہ کاروں کا حوصلہ بحال ہوا ہے تاہم بجٹ سے قبل سرمایہ کاروں کی تمام تر توجہ ٹیکسز کے نفاذ پر مرکوز ہے اور بجٹ اعلان سے قبل تیزی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری کا انخلاء بھی دیکھا جارہا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق منگل کو 21 لاکھ10 ہزار ڈالرز جبکہ رواں برس مجموعی طور پر 26 کروڑ68لاکھ ڈالرز کا سرمایہ مارکیٹ سے نکالا جاچکا ہے

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News , business