Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries Tagged as 'شہر شہر کی خبریں'

لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ دینے سے روکنے کے لئے درخواست دائر

February 10th, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور‘ لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ دینے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کا کہنا ہے کہ ریمنڈ نے جعلسازی سے ویزہ حاصل کیا اس لئے اسے ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل نہیں ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ دینے سے روکے ۔ انہوں نے کہا کہ 1972 ء کے ویانا کنونشن کے تحت کوئی بھی شخص جو جعلسازی سے ویزہ حاصل کرتا ہے اسے سفارتی استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ سے روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کرے اور ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینے سے روکے ۔

Tags:

میر علی سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

February 10th, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

اورکزئی ایجنسی + میرانشاہ ‘ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میرا زئی میں گرلز ڈگری کالج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ دوسرے واقعہ میں میران شاہ کے علاقہ میر علی سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میرا زئی میں گرلز کالج کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ۔ دھماکے سے کالج کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ واضح رہے کہ اب تک عسکریت پسند اورکزئی ایجنسی میں 72 سے زائد تعلیمی اداروں کو تبا ہ کر دیا گیا ہے جبکہ سوات ، مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں میں 700سے 800سکول تباہ کئے جا چکے ہیں ۔ دوسری جانب دو خاصہ دار فورس اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں میرانشاہ سے برآمد ہوئی ہیں ان اہلکاروں کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا ۔

Tags:

مردان کینٹ میں پنجاب رجمنٹ ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملہ ، 18 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی

February 10th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

مردان ‘ مردان کینٹ میں پنجاب رجمنٹ کے ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملہ کے نتیجے میں 18اہلکار جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بتایا جا رہا ہے ۔ خود کش حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار پریڈ کر رہے تھے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کم عمر بتایا جا رہا ہے جس نے سکول یونیفارم پہن رکھی تھی جب خود کش حملہ ہوا اس وقت بڑی تعداد میں آرمی جوان پریڈ کر رہے تھے ڈی پی او مردان کے مطابق حملہ میں 18افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور سکول یونیفارم پہنے ہوئے تھا جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹ میں قائم سکول میں پڑھنے والے تمام بچے محفوظ ہیں ۔ دھماکہ کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی شخص کو دھماکہ کی جگہ پرجانے کی اجازت نہیں ۔ ڈی ایس پی سٹی عبد الصمد خان کے مطابق حملہ میں 20اہلکار زخمی ہو ئے ۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

Tags:

گوجرانوالہ میں سیکورٹی اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے 3دھماکے،4افراد زخمی

February 9th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا،پولیس نے تمام علاقوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا
سی آئی اے ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ دفاتر کے باہر اور پولیس ریسٹ ہاؤس میں دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
گوجرانوالہ ‘گوجرانوالہ میں سی آئی اے ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ دفاتر کے باہر اور پولیس ریسٹ ہاؤس میں ہلکی نوعیت کے تین دھماکے ہوئے جس سے4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا،پولیس نے دھماکوں کے بعد تمام علاقوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں سی آئی اے ہیڈکواٹر کے باہر صبح سات بجے کے قریب پہلا دھماکا ہوا ۔،دھماکے سے سی آئی اے سینٹر کی بیرونی دیوار گر گئی اور اْس جگہ پر گڑھا پڑ گیا۔چند ہی منٹ بعد ڈی سی روڈ پر واقع آر پی او آفس میں اسپیشل برانچ کے دفتر کے باہر بھی دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ایس پی سول لائن مبشر میکن کے مطابق دونوں دفاتر کی عقبی دیواروں کے باہر پلاسٹک کینز میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سی آئی اے کی بلڈنگ کے باہر نصب ایک اور بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں یامین نامی ایک شہری گردن پر شیشہ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔تیسرا دھماکا منیر چوک میں پولیس ریسٹ ہاؤس کی چھت پر ہوا جس سے وہاں سوراخ ہو گیا۔دھماکے کی شدت سے قریبی میڈیکل کمپلیکس میں شیشے ٹوٹنے سے تین افراد معمولی زخمی ہو گئے۔دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقوں کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔دھماکوں کی آواز پورے شہر میں سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔سی پی او غلام محمد ڈوگر نے جائے دھماکا کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے معمولی نوعیت کے تھے جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔دھماکوں کے بعد تمام سرکاری عمارتوں میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں اور شاپنگ پلازہ کے باہر سیکورٹی تعینات کی گئی۔ سیکورٹی کے پیش نظر سی پی او آفس کو خالی کرا دیا گیا۔

Tags: ·

ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکی قونصل خانہ تعاون نہیں کررہا‘ سی سی پی او لاہور اسلم ترین

February 9th, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور‘ لاہور پولیس کے سربراہ اسلم ترین خان نے کہا ہے کہ امریکی قونصل خانہ تعاون نہیں کررہا۔ نوجوان عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ریمنڈ ڈیوس کے ساتھی ابھی تک تفتیشی ٹیم کے حوالے نہیں کئے گئے ۔سی سی پی او لاہور اسلم ترین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نوجوانوں کے قتل کیس میں ملوث امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس سے تفتیش جاری ہے، اسکے استثنیٰ سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار امریکی قونصلیٹ کے ارکان کو کہاگیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے دیگر ساتھیوں اور نوجوان عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی تفتیشی ٹیم کے حوالے کی جائے، لیکن اس حوالے سے امریکی قونصلیٹ تعاون نہیں کررہا۔

Tags:

چارسدہ‘ گدھا گاڑی میں دھماکا،مالک جاں بحق،4 افراد زخمی

February 9th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

چارسدہ ‘ چارسدہ میں قاضی خیل پل کے قریب میلہ مویشیاں میں گدھا گاڑی میں نصب بم دھماکے سے مالک جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او چار سدہ نثار مروت کے مطابق یہ واقعہ چارسدہ میں واقع چندی پل کے قریب بدھ کی صبح پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گدھا گاڑی میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص گدھا گاڑی کا مالک تھا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ دھماکہ سے جائے وقوعہ پر سات فٹ چوڑا اور چار فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے ۔دھماکے کے بعد چارسدہ میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔علاقہ میں ایک اور بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقہ کو گھیرہ میں لے لیا ۔خیال رہے کہ یہ حالیہ چند ہفتوں میں دوسرا واقعہ ہے جب دھماکے کے لیے گدھا گاڑی یا ریڑھی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پشاور میں ایک سکول کے سامنے کھڑی ریڑھی میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک بچہ مارا گیا تھا۔

Tags:

پشاور ، متھرہ میں پولیس چوکی اور وین پر بم حملے ، ایک انسپکٹر جاں بحق ، 4 اہلکار زخمی

February 8th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

پشاور‘پشاور کے نواحی علاقہ متھرہ میں پولیس چوکی اور وین پر بم حملوں میں ایک انسپکٹر جاں بحق جبکہ 4 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز منگل کی صبح پشاور کے نواحی علاقہ گڑھی مٹہ کے قریب ایک پولیس چوکی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے پہنچنے والی ٹیم کی وین کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر رسول شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔

Tags:

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ قادر آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد

February 8th, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں

مقتولین میں 3 خواتین،4 بچے اور 2 مرد شامل ہیں
منڈی بہاؤالدین ‘ منڈی بہاؤ الدین کے علاقہ قادر آباد کی بستی مخدوم میں ایک مکان سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں تمام افراد کو تیزدھار آلہ سے گلے کاٹ کر ہلاک کیا گیا مقتولین میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عبد الرب چوہدری کے مطابق واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب ہمسایوں نے مکان سے کسی قسم کی کوئی آواز نہ آنے پر دروازہ کھول کر دیکھا تو پورے گھر میں مقتولین کی لاشیں بکھری پڑی تھیں اس علاقہ کے اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے کلہاڑیوں اور ٹوکوں سے 9 افراد کو ہلاک کیا گیا ۔ڈی پی او عبد الرب چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد اس گھر کا سربراہ ہے واقعہ کے حوالے سے اہم شہادتیںمل گئی اور واقعہ عزت کا معاملہ لگ رہا ہے اہم شہادتیں مل چکی ہیں تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور امید ہے کہ جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ مقتولین میں 3خواتین ،2 مرد اور 4 بچے شامل ہیں ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقتولین کی نعشیںقابل شناخت ہیں۔

Tags:

موچی دروازہ آتشزدگی پر قابو پالئے جانے کے باوجود 6 سے زائد افراد لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

February 8th, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں

لاہور ‘ موچی دروازہ بحریہ سنٹر سے لگنے والی آگ پر بالآخر 30 گھنٹے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا تاہم لاپتہ 6 سے زائد افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا گیا۔ لاپتہ افراد میں مختلف دکانوں پر کام کرنے والے افراد کے علاوہ 3 چوکیدار شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ بحریہ سنٹر سے لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 11 پلازوں کو لپیٹ میں لیا۔ ایک مسجد شہید اور 2 گھر بھی گر گئے جبکہ 3 پلازے بھی مکمل طور پر تباہ اور زمین بوس ہوگئے۔

Tags:

کراچی میں 2 ہلکی نوعیت کے دھماکے

February 7th, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

دھماکے شاہ لطیف اور عید گاہ تھانے کے قریب ہوئے،3افراد زخمی
کراچی‘ شاہ لطیف اور عید گاہ تھانوں میں دھماکے، شاہ لطیف تھانے کے ملحقہ کمرے کی دیوار گر گئی جبکہ عید گاہ تھانے کے قریب واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ( آج) پیر کی صبح یکے بعد دیگرے شہر کے دو تھانوں شاہ لطیف اور عید گاہ میں دھماکے ہوئے جن میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ملیر کے علاقے، شاہ لطیف تھانے میں ہونے والا دھماکہ عمارت کی پچھلی طرف کچرے کے ڈھیر میں ہوا جہاں لاوارث موٹر سائیکل کھڑی کی جاتی ہیں جس سے تھانے کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لی مارکیٹ میں عید گاہ تھانے میں ہونے والے دھماکے سے تھانے کی دیوار گر گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکوں کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ دھماکوں کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب اہلکار اپنی ڈیوٹیوں پر تھے، دھماکے کس نوعیت کے تھے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تحقیقات جاری ہیں۔

Tags:

雪茄| 雪茄烟网购/雪茄网购| 雪茄专卖店| 古巴雪茄专卖网| 古巴雪茄价格| 雪茄价格| 雪茄怎么抽| 雪茄哪里买| 雪茄海淘| 古巴雪茄品牌| 推荐一个卖雪茄的网站| 非古雪茄| 陈年雪茄| 限量版雪茄| 高希霸| 帕特加斯d4| 保利华雪茄| 大卫杜夫雪茄| 蒙特雪茄| 好友雪茄

古巴雪茄品牌| 非古雪茄品牌

Addmotor electric bike shop

Beauties' Secret化妝及護膚品

DecorCollection歐洲傢俬| 傢俬/家俬/家私| 意大利傢俬/實木傢俬| 梳化| 意大利梳化/歐洲梳化| 餐桌/餐枱/餐檯| 餐椅| 電視櫃| 衣櫃| 床架| 茶几

Wycombe Abbey| 香港威雅學校| private school hong kong| English primary school Hong Kong| primary education| top schools in Hong Kong| best international schools hong kong| best primary schools in hong kong| school day| boarding school Hong Kong| 香港威雅國際學校| Wycombe Abbey School

邮件营销| 電郵推廣| edm营销| 邮件群发软件| 营销软件|