Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 4

Entries Tagged as 'Education'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...10 11 12 Next

انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ ضمنی امتحانات برائے سال 2008کے نتائج کا اعلان کر دیا

January 3rd, 2009 · No Comments

کل 13656امیدواروں میں سے 3527کامیاب اور 9731 ناکام قرار دئیے گئے

راولپنڈی۔ انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ ضمنی امتحانات برائے سال 2008کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق شامل امتحان ہو نے والے کل 13656امیدواروں میں سے 3527کامیاب اور 9731 ناکام قرار دئیے گئے اس طرح طلباء و طالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب صرف25.88 فیصد رہا نتائج گزٹ کے مطابق صرف ایک امیدوار نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 17 امیدوار اے گریڈ حاصل کر سکے اسی طرح 123امیدواروں نے بی گریڈ 1027امیدواروں نے سی گریڈ،2190امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 205امیدواروں نے ای گریڈ میں حاصل کی شامل امتحان ہو نے والے 928 ریگولر امیدواروں میں سے صرف 102امیدوار کامیاب ہو سکے جن کی کامیابی کا تناسب گیارہ فیصد رہا دریں اثناء تعلیمی بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق بورڈ کے زیر انتظام آئندہ امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ 2009 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے یہ تاریخ سات جنوری مقرر تھی لیکن سات اور آٹھ جنوری کو یوم عاشور کی تعطیل کے باعث یہ تاریخ نو جنوری تک بڑھا دی گئی ہے

Tags: Education , Urdu , Urdu News

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ، تعلیمی سیشن کو اپریل سے شروع کرنے کیلئے توثیق

December 20th, 2008 · No Comments

خواتین کی تعلیم کو اولین ترجیح اور نئی درستی کتب کی تیاری کو تیز تر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے چاروں صوبوں اور مرکزی وزارت تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں خواتین کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس ضمن میں واضح حکمت عملی تیار کی جائے وزیر تعلیم گزشتہ روز اسلام آباد میں چودہویں بین الصوبائی وزراء تعلیم کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس کانفرنس میں وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کے علاوہ چاروں صوبوں ، آزادکشمیر اور فاٹا کے سیکرٹری ایجوکیشن صاحبان نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اپریل 2008ء میں ہونے والے اجلاس میں تعلیمی سیشن کو اپریل سے شروع کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی واضح رہے کہ صوبہ سندھ نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ تعلیمی سال کو اپریل سے شروع کیا جائے۔ اجلاس میں نصاب سازی درسی کتابوں کی تیاری ، گھوسٹ سکولوں کے خاتمے ، خواتین کی تعلیم و تربیت اور پہلی کلاس سے کمپیوٹر کی تعلیم شروع کرنے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہاکہ حکومت تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور انہوں نے تمام صوبوں پر زوردیا کہ وہ ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے ہم آہنگ اورمربوط کوششیں کریں انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں 8سو سے زائد گھوسٹ سکول موجود ہیں اورانہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ان سکولوں کو فنکشنل کیاجائے گا وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کو کانفرنس کو ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا تاکہ مرکزی حکوت اور صوبائی حکومتوں میں تعلیمی معاملات بہتر طور پر انجام پا سکیں انہوں نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کی کانفرنس کو ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ دیا ۔

Tags: Education , Pakistan , Urdu , Urdu News

حکومت پنجاب صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کا آغاز کرے گی ۔ شہباز شریف

November 29th, 2008 · No Comments

٭۔ ۔ ۔ سرکاری سکولوں کی خالی عمارت نجی اداروں کو دینے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک وضع کیا جائے

٭۔ ۔ ۔ تمام اضلاع 25 دسمبر تک تعلیم سے متعلق تمام معاملات کو بہتر بنانے کیلئے اہداف مقرر کریں

٭۔ ۔ ۔ بوٹی مافیا کے خاتمے کے بعد اب نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب

لاہور ۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے سے ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کیلئے صرف منصوبے ہی تیار نہیں کئے ہیں بلکہ منزل پر پہنچنے کیلئے اُن پر عملی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کا بھی آغاز کرے گی ۔سلیبس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور اگر کہیں بھی سرکاری سکولوں کی کوئی عمارت خالی پڑی ہے تو اُسے پرائیویٹ اداروں کو سکول چلانے کیلئے دے دیا جائے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ ایک ریگولیٹری فریم ورک وضع کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصہ میں صوبے میں گڈ گورننس اورمیرٹ کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا ہے اور ہماری یہ کارکردگی کسی بھی سابقہ حکومت سے ہرلحاظ سے بہتر ہے۔ تمام اضلاع 25 دسمبر تک تعلیم سے متعلق تمام معاملات کو بہتر بنانے کیلئے اہداف مقرر کریں اور اُنہیں حاصل کرنے کیلئے ٹائم فریم طے کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی مسز غزالہ سعد رفیق، حافظ نعمان احمد، چوہدری جاوید احمد، چیئرمین ٹاسک فورس راجہ انور اور چیئرمین پی اینڈ ڈی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔محترمہ نورین حیدر نے اجلاس میں تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے ایک جامع بریفنگ بھی دی۔ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہ حال نظامِ تعلیم کو بہتربنانے اور صوبہ میں علم کی روشنی عام کرنے کیلئے ہم نے صدقِ دل سے بیڑا اُٹھایا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ دورِ حکومت میں بھی بوٹی مافیا کا خاتمہ کیا اور اب نظامِ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم مستقبل کے معماروں کی صحیح تعلیم و تربیت کر لیں تو اس سے بڑھ کر ملک کی اور کیا خدمت ہوسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں اور انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں بچوں کی انرولمنٹ مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول لانے کے علاوہ ڈراپ ریٹ کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے پرائمری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام اضلاع 25 دسمبر تک تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے ایک شیڈول تیار کریں اور اس بات کا بھی تعین کریں کہ وہ ان اقدامات پر کتنے عرصے میں عمل درآمد کو یقینی بنا لیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت معیارِ تعلیم کو بہتربنانے ، سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، اساتذہ کی حاضری و تربیت سمیت مختلف امور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ جلد از جلد مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے سکولوں میں سٹاف کی تعداد کو طلباء و طالبات کی تعداد کے مطابق بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ریشنلائز کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی جبکہ سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو زیادہ فعال اور متحرک بنانے کیلئے بھی ضروری احکامات جاری کئے۔اُنہوں نے کہا کہ سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو اب سکول کی مرمت ،اضافی کمروں کی تعمیر سمیت دیگر امور کو نمٹانے کیلئے خودمختارہونگی۔ اُنہوں نے اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو مختلف اضلاع کا دورہ کر کے سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز دے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے نرسری اور پلے گروپ کا آغاز کیا جائے گا اور اُن میں بچوں کی دلچسپی کیلئے کھلونے و دیگر اشیاء بھی رکھی جائیں گی اور ابتدائی طور پر کچھ اضلاع میں اس سکیم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سلیبس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور اگر کہیں بھی سرکاری سکولوں کی کوئی عمارت خالی پڑی ہے تو اُسے پرائیویٹ اداروں کو سکول چلانے کیلئے دے دیا جائے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ ایک ریگولیٹری فریم ورک وضع کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر خالی عمارتوں میں سکول قائم ہوجاتے ہیںاور ہمارے بچے پڑھ لکھ جاتے ہیں تو اس سے اچھی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔اُنہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو اس امر کا جائزہ لے گی کہ ایسے پرائیویٹ سکول جو بچوںسے بھاری فیسیں تو وصول کر رہے ہیں لیکن اُنہیں بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کر رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے سکولوں کو قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے بصورتِ دیگر اُن کیخلاف کاروائی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے مینجمنٹ اور ٹیچنگ کیڈر کے علیحدہ علیحدہ شعبے ہونے چاہییں ۔اُنہوں نے اس بارے میں جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں محترمہ نورین حیدر نے صوبہ میں تعلیمی شعبہ کی بہتری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور تعلیم کے فروغ کیلئے جامع سفارشات پیش کیں۔

Tags: Education , Pakistan , Urdu , Urdu News

اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے فائنل ، امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں

November 26th, 2008 · No Comments

اسلام آباد (ثناء نیوز ) علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات حفیظ اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سمسٹربہار 2008میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے تمام پروگراموں میں داخل ملک بھر میں موجود طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ڈاک کے ذریعہ بھجوا دی گئی ہیں۔ ایسے تمام طلبہ و طالبات جن کو 30نومبر 2008 تک رول نمبر سلپ نہ ملے انہیں چاہئے کہ اپنے قریب موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کر یں۔ امیدواروں کی سہولت کے لئے یونیورسٹی نے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹپر بھی فراہم کر دی گئی ہے

Tags: Education , Pakistan , Urdu , Urdu News

اوپن یونیورسٹی میں پوٹھوہاری اُردو لُغت کی تعارفی تقریب کل منعقد ہو گی

November 26th, 2008 · No Comments

اسلام آباد ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں کے زیر اہتمام پوٹھوہاری کے اسکالر محمد شریف شاد کی مرتبہ اولین پوٹھوہاری اردو لغت کی تعارفی تقریب آج(جمعرات کو ) دن دس بجے سر سید سنٹر میں منعقد ہو گی۔ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی صدارت میںمنعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈاکٹرارشد محمود ناشاد اور آل عمران نقوی اظہار خیال کریں گے۔

Tags: Education , Pakistan , Urdu , Urdu News