مذاکرات حافظ سعید کی گرفتاری سے مشروط نہیں، سکھ تحریک کو سرحد پار سے ہوا دی جارہی ہے‘ چدمبرم کی میڈیا سے گفتگو
نئی دہلی ‘ بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم کشمیر کی آزادی کے لئے سو سال تک لڑ نے سے متعلق صدر زرداری کے بیان پر حیرت زدہ رہ گئے اور کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات حافظ سعید کی گرفتاری سے مشروط نہیں کئے۔ حافظ سعید اور صلاح الدین ظالم قوتوں کے نمائندے ہیں وہ جب بھی بھارت کے خلاف لڑیں گے ان کو شکست دے دی جائے گی۔نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ جہاں تک وہ جانتے ہیں تو بھارت نے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چدمبرم نے کہا کہ حافظ سعید اور صلاح الدین ظالم قوتوں کے نمائندے ہیں وہ جب بھی بھارت کے خلاف لڑیں گے ان کو شکست دے دی جائے گی۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب اور راجستھان میں سکھ خالصہ تحریک کو سرحد پار سے ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ سنگین مسئلہ نہیں۔جب ان سے صدر زرداری کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے سو سال تک لڑیں گے تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ پی چدم برم نے کہا کہ گجرات میں ایسے حالات نہیں کہ وہاں مہاراشٹر کی طرز پر منظم جرائم کی روک تھام کا قانون نافذ کیا جائے اس لئے وزیر اعلیٰ مودی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
Entries Tagged as 'ہندوستان'
بھارتی وزیرداخلہ کشمیر کی آزادی کیلئے سو سال تک لڑ نے سے متعلق صدر زرداری کے بیان پر حیرت زدہ
February 8th, 2010 · No Comments
Tags: ہندوستان
بھارت نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا
February 7th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ‘ بھارت اگنی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اگنی ۔ 3 میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا اگنی ۔ 3 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے اور یہ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارت نے اگنی ۔ 3 میزائل کا پہلا تجربہ 9 جولائی 2006 ء کو کیا تھا جو ناکام ہو گیا تھا تاہم نئی دہلی نے اپریل 2007 ء میں کئے گئے تجربے کی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا
Tags: ہندوستان
سرحد پار سے شدت پسند بھارت میں دہشتگردی کررہے ہیں ‘ من موہن
February 7th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ‘ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے نہ صرف بھارت میں دہشت گردی کی جارہی ہے بلکہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ کر بھارت اسمگل کئے جارہے ہیں ۔من موہن سنگھ نے یہ بات اتوار کے روز نئی دہلی میں داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 2008اور2009 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے لیکن در اندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد پار سرگرم بھارت مخالف عناصر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سرحد پار سے جعلی کرنسی نوٹ تیار کرکے بھارت اسمگل کئے جا رہے ہیں ۔اِس پر قابو پانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کی انتہا پسند جماعتیں ملک کی داخلی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔
Tags: بریکنگ نیوز , ہندوستان
بھارت نے پاکستان کو باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کر دی
February 4th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ‘ بھارت نے پاکستان کو باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور کہ اہے کہ وہ کھلے ذہن کے ساتھ تمام معاملات پر بات کرنے کا خواہاں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کی ہے جس میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھلے ذہن کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ معاملات پر دہشت گردی سمیت تمام امور پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ مذاکرات کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات چیت میں مسئلہ کشمیر سمیت پانی کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ ممبئی حملوں کے بعد سے معطل ہے جبکہ رواں ماہ سال وزراء داخلہ کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کی پاکستان آمد مذاکرات کی بحالی کے لیے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے
بھارت بھارتی شہریوں کا ہے، ’’اطالوی ماں‘‘ کا نہیں ‘ بال ٹھاکرے
February 4th, 2010 · No Comments
راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت
ممبئی ‘ بھارت کے کانگریسی رہنما راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت آ گئی ہے اور راہول گاندھی کے اس بیان پر کہ بھارت تمام بھارتی شہریوں کا ہے شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت بھارتی شہریوں کا ہو سکتا ہے ’’اطالوی ماں‘‘ کا نہیں۔ شیوسینا کے اخبار’’ سامنا ‘‘میں شائع ہونے والے بیان میں انہوں نے راہول گاندھی کو پرنس آف کانگریس کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس کے با عث انہوں نے مراٹھی لوگوں اور مہاراشٹرریاست دونوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کوئی دھرم شالہ نہیں کہ بھارت بھر سے جو چاہے یہاں آئے اور اسے استعمال کر کے واپس چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1920 کے عشرے میں سان بکنا تحریک کے دوران مہاراشٹر کے 105 افراد نے اس لئے اپنی جانوں کی قربانی نہیں دی تھی کہ ممبئی پورے بھارت کیلئے دھرم شالہ (گیسٹ ہاؤس) بن جائے۔
Tags: ہندوستان
روس کا بھارت میں ایک اور 9 سالہ روسی لڑکی کی عصمت دری پر شدید احتجاج
January 28th, 2010 · No Comments
ھارت روسی شہریوں کو تحفظ فراہم اورگھنااؤنی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے‘ روس
نئی دہلی ‘ بھارت میں ایک اور 9 سالہ روسی لڑکی کی عصمت دری کے واقعے پرروس نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے اورگھناؤنی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ بھارت میں روسی سفارت خانے کی جانب جاری بیان میں واقعہ پر سخت مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے اور روسی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ یاد رہے کہ ریاست گوا کے ساحل پر ایک 9 سالہ روسی لڑکی جوکہ اپنی ماں کے ساتھ آرمبول ساحل پر آئی ہوئی تھی اسے دو بھارتی باشندوں نے اس وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جب وہ کھیل رہی تھی۔ بھارت کی اسی ریاست میں ایک ماہ قبل بھی ایک اور روسی خاتون کی مقامی سیاستدان نے عزت لوٹ لی تھی
Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان
تعلیمی بجٹ کو 7فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کیا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی
January 23rd, 2010 · No Comments
ملک میں خراب امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاری نہیں کی جا رہی
تعلیم کسی بھی معاشی چیلنج سے نبرد آزد ہو نے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے
وزیر اعظم کا ذکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب سے خطاب
ملتان۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو جہالت کی وجہ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیم کو بنیادی حقوق میں شامل کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ میں سات فیصد سے بڑھا کر 2015تک 20فیصد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کانوکیشن ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خراب امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاری نہیں کی جا رہی۔ تعلیم کسی بھی معاشی چیلنج سے نبرد آزد ہو نے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ گلوبل اکنامک ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں ہائر ایجوکیشن کے ساتھ ریسرچ پر بھی گہری توجہ دینا ہو گی اکیسویں صدی میں بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا اعلان کیا ہے طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے اساتذہ پر خطیر رقم خرچ کر نا ہو گی تاہم اساتذہ طلبہ کو صرف تعلیمی ڈگری دلوانے کے لئے نا پڑھائیں بلکہ طلباء کو بتایا جائے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حصول کس طرح ممکن ہے انہوں نے طلباء سے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کر نے والے ادارے اور سول سوسائٹی کے اراکین کی حوصلہ افزائی کریں اور اس جنگ میں شہید ہو نے والوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا افتتاح کیا جن میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم ، وٹرنری سائنسز،انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سرائیکی سٹیڈیز ریسرچ سنٹر کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے 81 ملین روپے سید یوسف رضا گیلانی فارن سکالر شپ ایوارڈ کی مد میں یونیورسٹی کو دئیے اس فنڈ سے 100 سکالرز کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر محمد ظفر اللہ نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں موسیٰ پاک شہید چیئر کے قیام کا اعلان کیا۔
عدالت میں اعتراف جرم پولیس کے دباؤ پرکیا تھا، اجمل قصاب
January 23rd, 2010 · No Comments
ممبئی۔ ممبئی دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب نے گزشتہ روز عدالت میں کہا کہ اس نے گزشتہ سال جولائی میں عدالت میں جو اعتراف جرم کیا وہ اس پر پولیس کے دباؤ کا نتیجہ تھا۔ اجمل قصاب نے بھارتی خصوصی عدالت کے جج کو کہا کہ اس کا اعتراف جرم دراصل اس کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہے۔ اجمل قصاب نے جولائی 2009ء میں عدالت میں معمول کی کارروائی رکوا کر جج سے کہا تھا کہ اس نے لشکر طیبہ کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور وہ کراچی سے سمندری راستے سے ممبئی پہنچا۔ اس نے کاما ہسپتال چترا پتی شیوا جی میں لوگوں پر فائرنگ بھی کی اور پولیس مقابلے میں بھی تھا۔
Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان
بھارتی سیاست کا ریموٹ کنٹرول ہاتھ میں ہے ،ہندو انتہا پسند رہنما بال ٹھاکر ے کا دعویٰ
January 23rd, 2010 · No Comments
ممبئی ‘ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سر براہ بال ٹھا کرے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سیاست کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ایڈیٹوریل میں لکھی ۔بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ انہوں نے پینتالیس سال قبل پارٹی کی بنیاد رکھی اور اس کی نشو ونما کی ہے جو اب توانا ہوچکی ہے ۔ایک مرتبہ پھر بال ٹھاکرے نے بھارتی عوام میں بھی نسل تعصب کا بیج بونے کی کوشش کی اور کہا کہ تاحال میراٹھیوں کوتنظیم میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ رہے گی ۔ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت سے متعلق شیوسنا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تاحال یہاں کی سیاست کا کنٹرول ان ہی کے ہاتھ میں ہے ۔واضح رہے کہ بال ٹھاکرے نے پیرانہ سالی کے باعث عملی سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد اس کا بیٹا اودے ٹھاکرے پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے
Tags: ہندوستان
بھارتی وزیر خارجہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں ۔ترجمان دفتر خارجہ
January 22nd, 2010 · No Comments
طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیںمرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں
اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت رویہ اپنائیں طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیں مرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں ہم ایٹمی قوت ہیں اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں وہ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پررد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ ہے کہ اگر پاکستانی سر زمین سے بھارت پر ممبئی طرزکا حملہ ہوا تو بھر پور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کابیان ان کی اپنی سوچ ہے جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو پاکستان کا شروع سے ہی بڑا مثبت رویہ رہا ہے کیونکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوششیں نہیں کر رہا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بڑا غیر سنجیدہ ہے ۔پاکستان پر معاملے میں تعاون کا خواہاں ہے مگر بدقسمتی سے بھارت ایسا نہیں کر رہا اس کی مثال پاک بھارت جامع مذاکرات کا تعطل ہے جس کا فائدہ وہی فورسز اٹھا رہی ہیں جو نہیں چاہتی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں ہم یہی کہیں گے کہ بھارت کو ہٹ دھرمی کی پالیسی کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ بلیم گیم سے مسائل حل نہیں ہوتے خطے کے مسائل اسی وقت حل ہو سکتے ہیں جب بھارت بھی پاکستان کی طرح سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرے۔ عبد الباسط نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت کے حامل ہیں ایسی صورت حال میں جنگ کے متعلق سوچنا خود کشی کرنے کے مترداف ہے ہم ایسی کوئی سوچ نہیں رکھتے تاہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی کم سے کم اپنی صلاحیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے ۔ پاکستان نہیں چاہنا کہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی ہو امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے کوشش ہونی چاہیے ہم نے تو ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں۔



