Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'ہندوستان'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 Next

بھارت کا میزائل ٹُھس ‘ ایک اور تجربہ ناکام

March 15th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی ‘ بھارت کے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیاہے۔ بھارتی میڈیا کے بعد گزشتہ روز کے ناکام تجربے کے بعد آج دوبارہ ٹیسٹ رینج چاندی پور سے تجربہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہدف بننے والا میزائل وقت پر فضا میں بلند ہوا تاہم دشمن میزائل کو نشانہ بنانے والا میزائل مقرر وقت پر فضا میں بلند ہونے میں ناکام رہا جس کے بعد بھارتی حکام نے تجربہ منسوخ کردیا۔ اس سے پہلے بھی اسی قسم کا مسئلہ پیش آیا جس کے بعد میزائل تجربے کو منسوخ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے یہ نہیں بتایاکہ دوبارہ میزائل تجربہ کب کیا جائے گا۔

Tags: ہندوستان

بھارتی صوبہ راجستان میں بس پل سے خشک دریا میں گر گئی ‘ 26 طلباء ہلاک ‘ 37 زخمی

March 15th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی ‘ بھارتی صوبے راجستان میں ایک بس پل سے خشک دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 26 طلبہ ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پل پر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ جس میں ایک تدریسی ادارے میں زیر تربیت 63 طلبہ سوار تھے ۔

Tags: ہندوستان

بھارتی فوجی نے اپنی بندوق سے گولی مار کر خود کشی کرلی

March 15th, 2010 · Comments Off

سری نگر‘ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 11آر آر سے تعلق رکھنے والے 26سالہ بھارتی فوجی گووردن رام ساکن جودھپور راجستھان نے مغل میدان کیمپ میں اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود پر گولی چلائی ۔ آواز سنتے ہی دیگر فوجی اہلکار جائے واقعہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں مذکورہ اہلکار خون میں لت پت پڑا تھا۔ گووردن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے

Tags: کشمیر , ہندوستان

گنگا دنیا کا غلیظ ترین دریا ہے ‘ ماہرین ماحولیات

March 14th, 2010 · Comments Off

گنگا کی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے
گنگا اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ اس کا پانی پینا تو در کنار اس پانی سے ہاتھ منہ دھونا بھی خطرے سے خالی نہیں
عالمی بینک گنگا کی صفائی کے لیے ایک ارب ڈالر کا فنڈ فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے

نئی دہلی ‘ بھارت میں دریائے گنگا کو بے حد عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ہندو اسے گنگا ماں کہتے ہیں اور اس کی پوجا تک کرتے ہیں۔ گنگا جل کو نہایت متبرک مانا جاتا ہے اور عقیدت مند گنگا میں نہانے کو باعث ثواب سمجھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ چند خاص مواقع پر گنگا میں ڈبکی لگانے سے عمر بھر کے پاپ دھل جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جسم میں خون منجمد کر دینے والی سردیوں کے باوجود 20 لاکھ سے زیادہ زائرین نے دو ہفتے قبل گنگا اشنان کیا۔ ہندو عقیدت مندوں کے گنگا کے متعلق ان خیالات کے برعکس ماہرین ماحولیات اور معتبر عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ گنگا دنیا کا غلیظ ترین دریا ہے۔ دہرہ دون میں واقع پیپلز سائنس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گنگا میں نہانے سے طرح طرح کے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ گنگا کا پانی بالکل آلودہ ہو چکا ہے۔ سنکٹ موچن فاؤنڈیشن نام کے ایک غیر سرکاری ادارے کے سربراہ ڈی کے سنڈ کے مطابق انسانوں اور مویشیوں کے فضلے، کارخانوں کی غلاظتیں اور دیگر گندگیاں دریا میں پھینکے جانے کے سبب گنگا اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ اس کا پانی پینا تو در کنار اس پانی سے ہاتھ منہ دھونا بھی خطرے سے خالی نہیں۔ گنگا ہمالیہ سے نکلتا ہے اور ڈھائی ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے خلیج بنگال میں جا گرتا ہے۔ سنڈے کے مطابق اس طویل سفر کے دوران اس کے کنارے بسے ہوئے دو درجن سے زیادہ شہروں کی غلاظتیں اس کے پانی کو زہر آلودہ کر دیتی ہیں۔اتر پردیش کے کانپور شہر کی مثال لے لیں۔ اس شہر میں چمڑے کے سینکڑوں کارخانے ہیں۔ چمڑے کی اتنی بڑی صنعت سیہر روز پیدا ہونے والی غلاظتوں سے گنگا کے پانی کا آلودہ ہونا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ گنگا کے ساحلوں پر ہر جگہ شمسان گھاٹ قائم ہیں جہاں مردے جلائے جاتے ہیں جن کی راکھ کو پانی میں بہا دیا جاتا ہے اور اکثر ادھ جلی لاشیں بھی دریا میں بہا دی جاتی ہیں۔حکومت کے ساتھ ساتھ کئی غیر سرکاری تنظیمیں اور بین الاقوامی ادارے بھی گنگا کی کثافت دور کرنے کی مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ بنارس میں اتوار کو لاکھوں لوگوں نے گنگا بچاؤ ریلی میں حصہ لیا۔دریں اثنا ورلڈ بینک کا ا یک وفد ان دنوں اتر پردیش اور بہار سمیت ان تمام صوبوں کا دورہ کر رہا ہے جہاں سے ہو کر دریائے گنگا بہتا ہے۔ اس دورے کا مقصد ہے گنگا کی آلودگی کی سطح کا تخمینہ لگانا۔ عالمی بینک گنگا کی صفائی کے لیے ایک ارب ڈالر کا فنڈ فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

Tags: ہندوستان

بھارت‘ رائے بریلی میں ہندومسلم کشیدگی برقرار ،تیرہویں روز بھی کرفیو نافذ،250افراد گرفتار

March 14th, 2010 · Comments Off

رائے بریلی‘ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں ہندومسلم کشیدگی برقرارہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں تیرہویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ اتحاد ملت کانفرنس کے مولانا خان کی رہائی کے بعد ہندو انتہا پسند گروپ بجرنگ دل نے مظاہرے کئے۔ گاڑیوں اور دیگر املاک کوآگ لگا دی۔ مولانا خان کواشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیاگیا۔ بی جے پی اور دیگر ہندو رہنما رائے بریلی پہنچے اور کشیدگی ختم کرانے کی کوشش کی تاہم بجرنگ دل کے لوگوں نے مولانا خان کی رہائی کے خلاف مزید مظاہرے کئے جس کے دوران پولیس نے250افراد کو گرفتار کرلیا۔

Tags: ہندوستان

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات مزید شدت اختیار کر گئے 20 کے قریب دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا

March 13th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو مسلم فرقہ وارانہ فسادات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ۔ہفتے کے روز کرفیو کے نفاذ کے باوجوضلع بریلی کے علاقے میں 20 کے قریب دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ دونوں ریاست اتر پردیش کے ضلع بریل میں ایک معمول معاملے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس دوران پولیس اہلکاروں سمیت 20افراد زخمی ہو چکے ہیں صورت حال کو کنٹرول کر نے کے لئے حکام نے کرفیو نافذ کر دیا تھا جو تا حال جاری ہے تاہم ہفتے کے روز انتہا پسند ہندوؤں جنونیوں نے بریلی کی ایک مارکیٹ میں داخل ہو کر 20 کے قریب دکانوں کو نذر آتش کر دیا اس کے بعد علاقے میں صورت حال سخت خراب ہو گئی ہے اور حکام نے صورت حال معمول پر آنے تک غیر معینہ مدت کے لئے سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور اس کے واقعے کے بعد کرفیو مزید علاقوں تک بڑھا دیا ہے جو پانچ تھانوں کے علاقے پر مشتمل ہے ۔ حکام کے مطابق پورے شہر میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی دستے تعینات کر کے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

بھارت کی تشویش کی وجہ سے پاکستان سے دفاعی ڈیل نہیں ہو سکتی‘ روسی وزیر اعظم

March 13th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی۔روسی وزیر اعظم ویلاد میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ بھارت کی تشویش کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ادھر روس اور بھارت کے درمیان بھارت میں سولہ جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ نئی دلی میں حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں روسی وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت روس کا بہترین دوست ہے۔ اس لیے بھارتی تشویش کے باعث پاکستان سے دفاعی معاہدہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھارتی بحریہ کو مگ انتیس جنگی طیارے بھی فراہم کرے گا۔ اس موقع پر روسی جوہری ایجنسی کے سربراہ سرگئی کرینکوف نے کہا کہ روس بھارت میں سولہ جوہری پلانٹ لگائے گا۔ پہلے مرحلے میں2012ء سے2017ء تک چھ جوہری پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ دیگر دس جوہری پلانٹ دوسرے مرحلے میں2017ء کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر ہری پور میں تعمیر کیے جائیں گے۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل امن لازمی ہے، رابرٹ او بلیک

March 13th, 2010 · Comments Off

خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات اچھا آغاز ہے، امریکا دونوں ملکوں کے درمیان مستقل امن کا خواہاں ہے

امریکی نائب وزیر خارجہ کا انٹرویو

واشنگٹن۔امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ او بلیک نے کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل امن کا خواہاں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مستقل امن لازمی ہے۔ خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات اچھا آغاز ہے۔ واشنگٹن میں جاپانی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں جنوبی ایشیا ء کیلئے نائب امریکی وزیر خارجہ رابرٹ او بلیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سرحدوں سے فوج ہٹانے کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں اچھی پیش رفت ہے۔ دونوں ممالک کو چاہیے کہ مذاکرات جاری رکھیں اور مستقل امن کے راستے تلاش کریں تاکہ خطے میں امن اور خوشحالی آئے۔ رابرٹ او بلیک نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ امریکی ناب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل امن کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے زیر انتظام انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا ‘ سید علی گیلانی

March 13th, 2010 · Comments Off

سوپور۔حریت کانفرنس کے راہنما سید علی شاہ گیلانی نے سوپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے کشمیری عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کے زیر انتظام ہونے والے ہر قسم کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا جاتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نوعیت اور درجے کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے پر عمل کرنے سے بھارت گریز کر رہا ہے ۔

Tags: پاکستان , کشمیر , ہندوستان

سال 2009 میں شمال مشرقی ریاستوں میں دہشت گردی کے 13 سو واقعات پیش آئے ۔ ۔ ۔ بھارتی حکومت

March 11th, 2010 · No Comments

نئی دہلی۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2009 کے دوران شمالی مشرقی ریاستوں میں دہشت گردی کے تقریباً13 سو واقعات پیش آتے ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری خصوصی رپورٹ کے مطابق منی پور اور آسام کی ریاستوں میں جہاں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں دہشت گردی کے واقعات میں اگرچہ گزشتہ سال 2008 کی نسبت 2009کے دوران کمی آئی ہے خصوصی رپورٹ کے مطابق ان واقعات کے دوران 42 بھارتی فوجی اہلکار 264 بھارتی شہری اور 571 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 21 سو 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ان ریاستوں میں 20 علیحدگی پسند تنظیمیں چل رہی ہیں۔

Tags: ہندوستان