Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'ہندوستان'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 Next

قرآن پاک کا دنیا کی قدیم ترین زبان سنسکرت میں ترجمہ کر دیا گیا

March 11th, 2010 · No Comments

اتر پردیش کے دیو بند کی ایک مسلمان خاتون رضیہ سلطانہ بیگم نے یہ اعزاز حاصل کر لیا
رضیہ سلطانہ کو قرآن کا سنسکرت میں ترجمہ کرنے میں بارہ برس سے زائد کا عرصہ لگا ہے
موصوفہ کو امریکہ، ایران، روس اور یوروپ کے کئی ملکوں سے ستائشی خطوط ملے اور دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے

پٹنہ ‘ سنسکرت دنیا کی قدیم ترین زبان ہے۔ لیکن آج اس کے پڑھنے والوں کی تعداد بہت محدود ہے۔ اس کے باوجود اتر پردیش کے دیو بند کی ایک مسلم خاتون رضیہ سلطانہ بیگم نے سنسکرت میں قرآن کا ترجمہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ رضیہ سلطانہ دیو بند میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے ملازم پروفیسر محمد سلیمان کی پوتی ہیں اور محمد سلیمان بھی ہندی اور سنسکرت کے بڑے عالم ہیں ۔ انہوں نے قرآن پاک کا تیس سال قبل ہندی میں ترجمہ کیا تھا ۔ جس کی اولین کاپی اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے جاری کی تھی اور ان کے اس کام کی بہت ستائش کی گئی تھی ۔رضیہ سلطانہ کو قرآن کا سنسکرت میں ترجمہ کرنے میں بارہ برس سے زائد کا عرصہ لگا ہے ۔ کیونکہ ان متبادل الفاظ کی تلاش ایک مشکل کام تھا ۔ جو کہ سنسکرت میں موجود نہیں ہیں ۔ لیکن قرآن کی اصطلاحات کی ادائیگی کے لئے ان کا ہونا ضروری تھا ۔ اس لئے انہیں ایسے الفاظ وضع کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی ۔رضیہ سلطانہ کی اس کوشش کو پوری دنیا میں قد ر و قیمت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں موصوفہ کو امریکہ، ایران، روس اور یوروپ کے کئی ملکوں سے ستائشی خطوط تو ملے ہی ہیں انہیں ان ملکوں کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔ رضیہ سلطانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کو اس کام میں اللہ کی مدد حاصل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس نیک کام میں ان کے قابل احترام اور لائق و فائق دادا پروفیسر سلیمان کا ہاتھ ہے ۔ جن کی تحریک کے سبب یہ کام انجام پا سکا ہے ۔ انہوں نے اس کام کی تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان , ہندوستان

روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

March 11th, 2010 · No Comments

نئی دہلی ‘بھارت اور روس کے درمیان 10 ارب ڈالر کے فوجی اور جوہری تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ روسی وزیر اعظم کے مشیر یوری اشکا وو نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ توقع ہے کہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 14 سے 15 معاہدے طے پائیں گے ۔ جس میں بھارت کے زیر استعمال روسی طیارہ بردار بحری جہاز کو بہتر بنانے ، بھارت کو 29 جنگی جہازوں کی فراہمی ، مشترکہ ٹرانسپورٹ اور ائرکرافٹ بنانے کے معاہدے پر دستخط شامل ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں ممالک سویلین جوہری توانائی ہتھیاروں اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی مشترکہ تیاری پر بھی بات چیت کریں گے ۔

Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان

لاہور بم دھماکے میں بھارت ملوث نہیں ‘ ایس ایم کرشنا

March 10th, 2010 · No Comments

نئی دہلی ‘ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے لاہور بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے ’’ را ‘‘ لاہور بم دھماکے میں ملوث نہیں یہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ لاہور بم دھماکے میں بھارت کا ہاتھ نہیں تھا ۔ پاکستان نے یہ الزامات بلا سوچے سمجھے بھارت پر عائد کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ لاہور بم دھماکے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر جماعتوں نے کہا تھا کہ بم دھماکے میں بھارت ملوث ہے

Tags: پاکستان , ہندوستان

۔2025 ء تک دہلی پر ہماری حکومت ہوگی،ماؤ نواز باغیوں کا دعویٰ

March 9th, 2010 · No Comments

ہماری فورسز بہتر ہیں ، تربیت یافتہ اور مرکزی حکومت کی افواج کسی بھی حملے کو پسپا کر نے کے لیے تیار ہیں ، کوٹیشور راو
ماؤ نوازوں کے پاس 20 ہزار چھاپہ مار جوان ہیں جو اچھی تربیت یافتہ اور مسلح ہیں ، بھارتی خفیہ ادارے

نئی دہلی ‘ بھارت کے ماؤ نوازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2025 تک دہلی پر قبضہ کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فون کال پر سربراہ کوٹیشور راؤ عرف کشن جی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ماؤ نوازوں کو دلی پر قبضہ کرنے میں زیادہ سے زیادہ 15 برس لگیں گے۔ وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ماؤنوازوں کے خلاف آپریشن میں شدت لانے اور ان کے اڈوں کو تباہ کرنے کے لیے بین الریاستی اشتراک کو وسعت دینے کی دھمکی دی ہے۔ کوٹیشور راؤ نے کہا ہے کہ ہماری فورسز بہترین تربیت یافتہ ہیں اور ہم مرکزی حکومت کی افواج کے کسی بھی حملے کو پسپا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ہماری تعداد بھی خاصی زیادہ ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہم وزیر داخلہ کے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ کوٹیشور راؤ نے 72 دنوں کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور ماؤنوازوں اور حکومت کے درمیان ثالثی کے لیے بنگالی گلوکار کبیر سمن اور سماجی کارکن بی ڈی پانڈے جیسے دانشوروں کے نام تجویز کیے ہیں لیکن چدمبرم بات چیت کے لیے ماؤنوازوں کی طرف سے وینکٹیشور ریڈی جیسے اعلی ما ؤ نواز رہنماؤں کی جیل سے رہائی جیسی پیشگی شرط کو مانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ خفیہ اداروں کا کہنا ہے ماؤ نوازوں کے پاس تقریباً 20000 چھاپہ مار جوان ہیں جو اچھی طرح تربیت یافتہ اور مسلح ہیں لیکن انہیں مسلح عوامی ملیشیا کی حمایت حاصل ہے جن کی تعداد تین گنا بتائی جاتی ہے۔ کوٹیشور راؤ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ماؤ نوازوں کے خلاف ’ آپریشن گرین ہنٹ‘ نہ روکا گیا تو وہ کولکتہ اور بھونیشور جیسے شہروں پر حملے کریں گے۔ انہوں نے کہا ’ ہم بڑے شہروں کو نشانہ بنانے اور بڑی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم انقلابی طریقہ جنگ کے آئندہ مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: ہندوستان

بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے بل پر ہنگامہ آرائی

March 9th, 2010 · No Comments

راجیہ سبھا میں ویمن ریزرو سیشن بل کی کاپیاں پھاڑنے والے 7 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی
دونوں ایوانوں کے باہر بھی مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں نے مظاہرے کئے اور بل کی حمایت اور مخالفت میں نعرے بازی کی
وزیر اعظم من موہن سنگھ کی لالو پرشاد یادیو ‘ ملائم سنگھ یادیو اور شرد یادیو سے ملاقات بے سود رہی

نئی دہلی ‘ بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نشستیں مخصوص کرنے کے بل پر منگل کو بھی دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ راجیہ سبھا میں ویمن ریزرو سیشن بل کی کاپیاں پھاڑنے والے 7 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔ راجیہ سبھا کا اجلاس ابتدائی ہنگامہ آرائی کے بعد پہلے ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کیا گیا تاہم ساڑھے 11 بجے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں بھی زبردست نعرے بازی ہوئی جس کے بعد اجلاس دن ڈیڑھ بجے تک پھر ملتوی کر دیا گیا ۔ راشٹریہ جنتا دل اور سماج وادی پارٹی کے ارکان سمیت 27 ارکان پارلیمنٹ اس بل کو اقلیتوں کے خلاف قرار دے رہے ہیں ۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس شروع ہوئے تو ارکان نے اس کی حمایت اور مخالفت میں نعرے بازی کی ۔ جس سے دونوں ایوان مچھلی منڈی بن گئے ۔ دونوں ایوانوں کے باہر بھی مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں نے مظاہرے کئے اور بل کی حمایت اور مخالفت میں نعرے بازی کی ۔ منگل کی صبح بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی راشٹریہ جنتا دل کے لالو پرشاد یادیو ‘ سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادیو اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل شرد یادیو کے ساتھ ملاقات بے سود رہی ۔ حکمران جماعت کانگریس کو اس بل پر بھارتیہ جنتا دل اور بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے

Tags: ہندوستان

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارت میں بہوؤں کے خلاف ساسوں کا احتجاجی مظاہرہ

March 8th, 2010 · No Comments

نئی دہلی۔بھارت میں ساسوں نے اپنی بہوؤں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا ہے۔ بھارت کے شہر بنگلور میں متعدد ساسوں نے اس دن کے موقع پر روایت کو توڑتے ہوئے کہ ساسیں اپنی بہوؤں کے ساتھ بالادستی کا سلوک کرتی ہیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اپنی بہوؤں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔اس مظاہرے کا اہتمام آل انڈیال مدر ان لاء پروٹیکشن فورم نے کیا تھا۔احتجاج کے دوران ساسوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہوئیں انہیں ذہنی ایذا پہنچا رہی ہیں اور ان کے خلاف گھر یلو تشدد اور جہیز ہراسانی کے جھوٹے مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔یہ بہوئیں طلاق اور گزارہ الاؤنس کے لئے مقدمات دائر کر رہی ہیں۔فورم کی کو آرڈینیٹر نینادھولیا نے کہا کہ قانون ہمیشہ بہوؤں کی حمایت ہی کیوں کرتا ہے۔پولیس ہمیشہ بہو کے بیان پر اعتماد کیوں کرتی ہے کبھی ہمارے بیان پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جاتا۔ فورم کی صرف بنگلور میں50سے زائد اراکین ہیں اور یہ مصیبت زدہ ساسوں کو قانونی معلومات فراہم کرتا ہے۔

Tags: ہندوستان

پاک بھارت تنازعات سے کشیدگی بڑھی ہے‘ پرویز مشرف

March 8th, 2010 · No Comments

نیویارک۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات سے کشیدگی بڑھی ہے۔ دونوں جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں عالمی برداری اپنا کردار اداکرے۔ سی این این سے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے۔ عالمی برداری دونوں جوہری ممالک کے درمیان تنازعات کے حل میں اپنا کردارادا کرے۔ انہوں نے داخلی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی استحکام نہیں ہے۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

ممبئی :اجمل قصاب پر قائم مقدمے کی سماعت 9 مارچ سے خصوصی عدالت میں شروع ہو گی

March 7th, 2010 · No Comments

ممبئی۔ممبئی حملے کے الزام میں گرفتار اجمل قصاب پر قائم مقدمے کی سماعت 9 مارچ سے ایک خصوصی عدالت میں شروع ہو گی ۔ سماعت کے دوران اجمل قصاب کا وکیل عدالت میں اپنے دلائل دے گا۔ اطلاعات کے مطابق اجمل قصاب کا وکیل بحث میں موقف اختیار کرے گا کہ اجمل قصاب سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے سیاح کے طور پر پاکستان سے نئی دہلی آیا تھا اور ممبئی حملے سے چند روز قبل ممبئی پہنچا تھا۔ جس کے بعد مقدمے کے مخالف فریق کے وکلاء اپنی طرف سے دلائل دیں گے۔

Tags: ہندوستان

عالمی بنک کی بھارت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش

March 7th, 2010 · No Comments

بھارتی حکومت کو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی
۔2030 ء تک بھارت کو ایڈز کے سدباب کیلئے سالانہ مزید 1.8 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔ عالمی بنک

نیویارک‘بھارت میں ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد عالمی بنک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ بھارت دنیا کے ان 3 ممالک میں شامل ہے جہاں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ بھارت میں اس وقت 25 لاکھ اور ایڈز کا شکار ہیں ۔ عالمی بنک کے مطابق سال 2030 ء تک بھارت کو ایڈز کے سدباب کے لیے سالانہ مزید 1.8 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے جو اس کے صحت کے مجموعی اخراجات کا 7 فیصد ہو گا۔ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ بھارت میںا یڈز میں مبتلا 36 فیصد افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں اوریہ مرض فلاحی اقدامات پر اثر انداز ہو رہاہے

Tags: ہندوستان

مذاکرات کی کامیابی کے لئے پاکستان کو دہشت گردی کے کیمپ بند کرنا ہوں گے، بھارت

March 6th, 2010 · 1 Comment

بھارت نے جنگی ہتھیاروں اور ائیرکرافٹ کی خریداری میں واضح اضافہ ہوا ہے،وزیر دفاع کی صحافیوں سے بات چیت
نئی دہلی۔بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے پاکستان کو آزاد کشمیرمیں چلنے والے دہشت گردی کے 42تربیتی کیمپ بند کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز یہاں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آزاد کشمیر میں چلنے والے ان تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کے لئے ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا۔ پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات کا فیصلہ ہوشمندی سے کیا گیا نہ کہ اس کو عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے مابین سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرا ت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم اس کے باوجود یہ عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حکومت نے کنٹرول لائن پر دراندازی کو چیک کرنے کے لئے طریقہ کار طے کیا ہے۔ بہت سے مجاہدین نے امن سے ندگی گزارنے کی شرط پر ہتھیار پھینک دئیے ہیں جس کے بعد وہاں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ یہ ہتھیار بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہونے چاہییں ۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوںکے دوران جنگی ہتھیاروں اور ائیرکرافٹ کی بھارتی خریداری میں کافی اضافہ ہوا ہے اور روس سے جنگی ہتھیاروں کی خریداری کا عمل آخری مرحلے پر ہے۔ia…….ik

Tags: پاکستان , ہندوستان