نئی دہلی ۔بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کوفراہم کیے گئے ہتھیار بھارت کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے نئی دہلی سے جاری بیان میں بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان ماضی میں امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار بھارت کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن یقین دہانی کرائے کہ پاکستان امریکہ سے ملنے والے اسلحہ کی نئی کھیپ بھارت کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے القاعدہ اور طالبان کے خلاف استعمال کرے گا۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے پاکستان کو رواں ماہ ایک ہزار لیڈر گائیڈ ڈکیٹس فراہم کرے گا۔
Entries Tagged as 'ہندوستان'
امریکہ پاکستان کو فراہم کیے گئے ہتھیار بھارت کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے۔ ۔ ۔ بھارت کا مطالبہ
March 4th, 2010 · No Comments
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان , ہندوستان
بھارتی شہر الہ آباد میں مندر کی عمارت گرنے سے بھگدڑ مچ گئی ، 60 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
March 4th, 2010 · No Comments
الہ آباد ‘ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد کے ایک مندر میں مذہبی رسوم کے دوران عمارت منہدم ہونے سے بھگدڑ کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد کے قریب پرتاب گڑھ میں رام جنکی مندر میں مذہبی رسومات جاری تھیں کہ اس دوران مندر کی عمارت گر گئی جس کے ساتھ مین گیٹ پر بھگدڑ مچ گئی جس میں کچل کر 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورانتظامیہ کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔ مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
Tags: بریکنگ نیوز , ہندوستان
بھارت کا پھر حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ ‘ ممبئی حملوں سے متعلق نئی معلومات پر مشتمل دستاویز پاکستان کو فراہم
March 3rd, 2010 · No Comments
نئی دہلی ‘ بھارت نے روائتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ثبوت دیئے بغیر حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ممبئی حملوں سے متعلق نئی معلومات پر مشتمل دستاویز پاکستان کو فراہم کی گئی ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق تازہ دستاویز میں حافظ سعید کے بارے میں نئے شواہد شامل کئے گئے ہیں اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بھارت نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے حافظ سعید کے انٹرویو پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ حافظ سعید نے اپنے انٹرویو میں بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تھا ۔ نئی دہلی میں 25 فروری کو ہونے والے سیکرٹریز سطح کے مذاکرات میں بھی بھارت نے ممبئی حملوں سے متعلق نئی معلومات پر مشتمل دستاویز پاکستان کو فراہم کی تھی اور پاکستان نے اس دستاویز کو لٹریچر قرار دیا تھا ۔
حیدرآباد دکن‘ ائیر شو کے دوران بھارتی نیوی کا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک اور 4 افراد زخمی
March 3rd, 2010 · No Comments
حیدر آباد دکن‘ بھارتی شہر حیدر آباد (دکن) میں ایئرشو کے دوران بحریہ کا طیارہ عمارت پر آ گرا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرشو کے دوران بحریہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت پر گر گیا ۔ واقعہ کے بعد مکان میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا
Tags: ہندوستان
بھارت 2004سے پیچھے کی پوزیشن پر جانا چاہتا ہے۔ سلیمان بشیر
March 2nd, 2010 · 1 Comment
دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز سطح کی ملاقات میں جامع مذاکرات کے آغاز کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہو گی
بھارت حافظ سعید کے نام پر مذاکرات روک رہا ہے، خود اس کے اندر پاکستان کے خلاف تعصبات پائے جاتے ہیں
بال ٹھاکرے اور بھارتی آرمی چیف کے بیانات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی فضا خراب کر رہے ہیں
سیکرٹری خارجہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور انتہا پسند ہندو رہنما بال ٹھاکرے کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہو سکتے ہیں،بھارت جامع مذاکرات کاآغاز نہ کر کے 2004سے پیچھے کی پوزیشن پر جانا چاہتا ہے ۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں سیکرٹری خارجہ سلیمان بشیر نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کی بات چیت میں دونوں ممالک کے موجودہ حالات پر اچھے طریقے سے تبادلہ خیال ہوا مگر اس میں بھارت کے موقف میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آئی،بھارتی سیکرٹری خارجہ اور شیوشنکر مینن پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ مذاکرات کا سلسلہ آپ اپنی مرضی سے شروع کر تے رہیں۔اگر آپ اس میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس کے لئے تیار ہیں اگر آپ مذاکرات شروع کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو یہ آپ کا مسئلہ ہے اور آپ جس وقت سنجیدہ اور با معنی گفتگو کے لئے تیار ہوں گے تو ہمیں بالکل تیار پائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو جہاں سے ٹوٹا تھا،دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے آٹھ دور ہونے تھے جن میں سے تین ہی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے مگر بھارت اس میں دلچسپی نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی بھارت کے لئے بڑا ایشو ہے تو اس سے بڑا یہ ہمارے لئے ایشو ہے ،بھارتی حکام ایک دو باتیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ان یہ رویہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کے باعث جامع مذاکرات کی طرف جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔سلیمان بشیر نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح کی ملاقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس میں ہم نے ایک دوسرے کی پوزیشن کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے نئی دہلی آنے کا مقصد یہ تھا کہ بھارتی حکام کو اس بات کا دوبارہ یقین دلایا جائے کہ ہم مذاکرات کاعمل آگے بڑھایا جائے اور اگر وہ ممبئی کے واقعات کو لے کر بیٹھیں رہیں گے تو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہو گی۔جو دونوں ممالک کے حق میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ہم نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جس طرح وہ دفاعی بجٹ بڑھا رہے ہیں اس سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہناتھا کہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اپنی بات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا البتہ بھارت پیچھے جا رہا ہے جس سے مجھے خدشہ ہے کہ وہ 2004سے پیچھے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کو بحال کر یں۔انہوں نے کا کہ دورے کے دوران میں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی طرف میں نے بھارتی حکام کی توجہ دلائی اور کہا کہ ان کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کے بیانات پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ۔ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں جو فضا کو خراب کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے حافظ سعید کا کوئی بیان اٹھا کر پاکستان سے جوڑنا نا مناسب ہے ہم بھی بال ٹھاکرے کے بیانات پر ایسا کر سکتے ہیں مگر ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت رخ دینا چاہتے ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہم نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ اس وقت تک کوئی ڈیم نہ بنایا جائے جب تک پاکستان کے اعتراضات نہ ہو جائیں۔ایک سوال پر سلیمان بشیر نے کہا کہ جب ہم بھارت سے ممبئی حملوں کے بارے میں کوئی شواہد مانگتے ہیں تو کئی ہفتے گزر جاتے ہیں کوئی جواب نہیں آتا بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ہم انہیں کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہ کریں اگر آپ اسی طرح کرتے رہیں گے تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔
متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کی حجاب سے متعلق آرٹیکل لکھنے کی تردید
March 2nd, 2010 · No Comments
معاشرے میں افراتفری پھیلانے کے لئے میرے نام کو استعمال کیا گیا میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کرناٹک کے اخبار کے لئے آرٹیکل نہیں لکھا
بنگلہ دیش کی جلاوطنی ملعون مصنفہ کا بیان
کرناٹک ‘ بنگلہ دیش کی جلاوطن متنازعہ مصنفہ تسلیم نسرین نے کرناٹک کے اخبار کے لئے حجاب سے متعلق کسی قسم کا آرٹیکل لکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں افراتفری پھیلانے کے لئے ان کے نام کو استعمال کیا گیا میں نے اس قسم کا کوئی آرٹیکل نہیں لکھا ۔ میرے نام سے منسوب آرٹیکل پر ریاست میں پھوٹ پڑنے والے فسادات سے مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے ۔ بھارتی خبررساں ایجنسی ’’ پی ٹی آئی ‘‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں تسلیم نسرین نے کہا کہ میں نے کرناٹک میں اخبار کے لئے بھی کبھی بھی کسی قسم کا آرٹیکل نہیں لکھا ۔ کرناٹک میں رونما ہونے والے فسادات جس میں جانی نقصان ہوا پر مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے مجھے معلوم ہوا ہے کہ اشتعال میرے نام سے منسوب آرٹیکل سے پھیل گیا ہے لیکن میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کرناٹک کے کسی اخبار کے لئے کوئی آرٹیکل نہیں لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کو شائع کرنے کا مقصد اشتعال اور فسادات پھیلانا تھا میں نے کبھی بھی اپنے آرٹیکل میں یہ ذکر نہیں کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم برقعہ کے خلاف تھے ۔ اس لئے یہ ایک من گھڑت کہانی بنائی گئی ہے اور اس کے لئے میرا نام استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ معاشرے میں امن و سکون ہو
Tags: ہندوستان
کرناٹک ، ملعون تسلیمہ نسرین کے حجاب سے متعلق متنازعہ مضمون پر فسادات پھوٹ پڑے ‘ 2 افراد جاں بحق،8 زخمی ، شموکا میں کرفیو نافذ
March 2nd, 2010 · 1 Comment
ڈھاکہ ‘ بنگلہ دیشی مصنفہ ملعون تسلیمہ نسرین کے حجاب سے متعلق متنازعہ مضمون کی اشاعت کے بعد بھارتی ر یاست کرناٹک میں فسادات پھوٹ پڑے ۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے شموکا میں کرفیو نافذ کردیا ۔ جنوبی ریاست کرناٹک کے اخبار میں برقعہ سے متعلق تسلیمہ نسرین کے ایک مضمون کی اشاعت کے بعد مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔کرناٹک کے شہر شیوگروسان میں پرتشدد واقعات میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ا ور متنازعہ مضمون کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ارکان باہر آگئے اور انہوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کردئیے ۔
Tags: ہندوستان
بھارت‘ پانچ روز میں دو سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں سوالیہ نشان بن گئیں
February 28th, 2010 · 1 Comment
ممبئی ‘ بھارت میں پانچ روز کے اندردو ایٹمی سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں سوالیہ نشان بن گئیں۔ مہادیون بدمانابھان کوسرپروارکرکے قتل کیا گیا جبکہ نرایانن کی لاش پٹری پر پائی گئی۔ ایک سال کے دوران تین بھارتی سائنسدان پراسرار انداز میں قتل ہوئے۔اندرا گاندھی سینٹر فارایٹامک ریسرچ کے سائنسدان آنتھا نرایانن کی لاش چنائی سے قریب ٹرین کی پٹری پرپراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔ سائنٹفک افسرآنتھا نرایانن 15 فروری سے لاپتہ تھے۔ بھارتی سائنسدان کی پراسرارموت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش پوسٹ مورٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ پانچ روز قبل بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹرکے سائنسدان مہادیون پدمانابھان کی لاش اس کے کمرہ میں رسیوں سے بندھی پائی گئی۔مہادیون کو سرپروار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جون میں کایگا کرناٹک میں ایٹمی سائنسدان ایل مہالینگام کو پراسرار طریقہ سے قتل کیا گیا تھا،جس کی لاش دریائے کالی سے ملی تھی۔ ایک سال کے دوران تین ایٹمی سائنسدانوں کی ایک ہی انداز میں پراسرار ہلاکتیں حساس اداروں کی ناقص ترین سیکورٹی کا مظہرہیں،جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ایٹمی نظام انتہائی غیرمحفوظ ہے۔
Tags: ہندوستان
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات بے نتیجہ رہے، بھارت دہشت گردی اور حافظ سعید کے خلاف کاروائی کے موقف پر ڈٹا رہا
February 26th, 2010 · 1 Comment
مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے، پانی کے تنازعہ سمیت اہم مسائل کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے
اگر بھارت کو مذاکرات کی جلدی نہیں تو اتنے بے تاب ہم بھی نہیں ہیں
پاکستان بھارتی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا، خودمختاری اور برابری کی حیثیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا
بین الاقوامی قوتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے
بھارت میں یہ تاثر جنون کی حد تک ہے کہ تمام مسائل کا ذمہ دار صرف پاکستان ہے، بھارتی قیادت اور میڈیا کو اس تاثر کو زائل کرنا چاہئے، بھارت مذاکرات کو ہائی لیول پر لے جانے پر آمادہ نہیں ہوا
سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی بھارت سے واپسی پر واہگہ بارڈرپر میڈیا سے گفتگو
لاہور۔سیکرٹری خارجہ کی سطح پر طویل عرصہ بعد شروع ہونے والے پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات ناکام رہے۔ بھارت ممبئی سمیت دیگر واقعات میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ہٹ دھرمی پر قائم رہا۔ مسئلہ کشمیر اور پانی کے تنازعات کی بجائے پہلے چھوٹے مسائل حل کئے جائیں۔ نئی دہلی میں دو روزہ مذاکرات کے بعد واہگہ کے راستے پاکستانی وفد کے وطن واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کے علاوہ انہوں نے بھارت میں قیام کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اور بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات ہوئی۔ سلمان بشیر نے کہا کہ میں نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت کسی کی ڈکٹیشن نہیں لے گا۔ اگر بھارت مذاکرات نہیں چاہتا تو ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں ہے صرف بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھارت سے مذاکرات کا مقصد بھارت کا رویہ جاننا اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے راہ ہموار کرنا تھا اس لئے ان مذاکرات کو کامیابی یا ناکامی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کو مزید اعلی سطح پر آگے بڑھنے کی تجویز دی تاہم بھارت ابھی انہیں صرف سیکرٹری خارجہ کی طح پر ہی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے بلکہ یہ بین الاقوامی ایشو بھی ہے کیونکہ اس کی بنیاد اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں جن پر عمل درآمد کروانا عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر اپنا اصولی موقف واضح کیا کہ پاک بھارت مسائل کا ہل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے لیکن مذاکرات بغیر ایجنڈا نہیں ہونے چاہئیں بلکہ جلد جامع مذاکرات کا وہیں سے آغاز کیا جائے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں یہ تاثر جنوں کی حد تک پیدا کردیا گیا ہے کہ تمام مسائل کا ذمہ دار صرف پاکستان ہے۔ ہم نے بھارت سے کہا ہے کہا س کی لیڈر شپ اور میڈیا اس تاثر کو زائل کرے۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کی پوری دنیا نے تعریف کی ہے۔ دہشت گردی ایک بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی مسئلہ ہے جس سے دو طرفہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصرار تھا کہ بڑے ایشوز کی بجائے پہلے چھوٹے مسائل پر بات چیت کرکے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو بحال کیا جائے جبکہ ہم نے واضح کیا کہ اعتماد صرف بنیادی مسائل جن میں کشمیر اور پانی کے تنازعات شامل ہیں پر بات چیت کرکے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے سرحد پر منفی تاثرات کو ختم کرنا ہوگا ہم نے پیغام دیا کہ پاکستانی حکومت اوراس کے عوام بھارت سے اچھے دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت کی دلچسپی نہیں ہے تو ہم اتنے بے تاب بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، پانی کا تنازعہ، سیاچین کی صورتحال اور غلطی سے سرحد پار کرجانے والے شہریوں کے معاملات پر بھی بات کی گئی ہے لیکن بھارت کا فوکس صرف ممبئی حملوں اور بھارت میں دیگر دہشت گردی کے واقعات پر تھا جس میں حافظ محمد سعید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں اور خطے میں ان کی بہت اہمیت ہے اس لئے پاکستان کسی بھی صورت اپنی خودمختاری اور برابر کی حیثیت کی قیمت پر بات چیت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں تھرڈ پارٹی کے کردار کے حوالے سے ہم نے موقف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو ہونے کی وجہ سے اس میں بین الاقوامی عمل دخل ہونا چاہئے تاہم امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اس مسئلہ پر اپنی رائے نہیں تھونپنی چاہئے ۔ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی حل کیا جانا چاہئے۔ پانی کے تنازعہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت سے کہا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے انڈس واٹر ٹریٹی اور اس کے تحت تنازعات حل کرنے کے طریقہ کار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کی پوزیسن کو قبول نہیں کیا جائے گا پاک بھارت مذاکرات کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا اور یہ بات ہم نے بھارت پر واضح کردی ہے۔
بھارتی جیل انتظامیہ نشہ آور خوراک دیتی ہے ،اجمل قصاب کی عدالت میں شکایت
February 26th, 2010 · No Comments
عدالت نے اجمل قصاب کی شکایت مسترد کر دی
ممبئی ۔اجمل قصاب نے بھارتی عدالت میں جیل حکام کی جانب سے کھانے کی اشیاء میں نشہ آور شے کی ملاوٹ کی شکایت کی ہے ۔ تاہم عدالت نے اس کی یہ شکایت مسترد کردی ۔ ممبئی کے سپیشل کورٹ میں پیشی کے موقع پر اجمل قصاب نے کہاکہ جیل حکام جب بھی اسے کھانا دیتی ہے تو اس میں ڈرگ اور دیگر نشہ آور شے شامل ہوتی ہے جس سے وہ سر میں چکر محسوس کرتا ہے ۔ اجمل قصاب کے وکیل کے پی پور نے اسے کھانے کی اشیاء میں نشہ آور خوراک ملانے کے اس الزام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمل قصاب کی شکایت بالکل درست ہے لیکن عدالت نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے ۔ اجمل قصاب کایہ بھی کہنا ہے کہ جیل میں ان پر مامورگارڈز ان سے وقت گزارنے کے لیے گانا گانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ۔
Tags: ہندوستان



