راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت
ممبئی ‘ بھارت کے کانگریسی رہنما راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت آ گئی ہے اور راہول گاندھی کے اس بیان پر کہ بھارت تمام بھارتی شہریوں کا ہے شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت بھارتی شہریوں کا ہو سکتا ہے ’’اطالوی ماں‘‘ کا نہیں۔ شیوسینا کے اخبار’’ سامنا ‘‘میں شائع ہونے والے بیان میں انہوں نے راہول گاندھی کو پرنس آف کانگریس کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس کے با عث انہوں نے مراٹھی لوگوں اور مہاراشٹرریاست دونوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کوئی دھرم شالہ نہیں کہ بھارت بھر سے جو چاہے یہاں آئے اور اسے استعمال کر کے واپس چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1920 کے عشرے میں سان بکنا تحریک کے دوران مہاراشٹر کے 105 افراد نے اس لئے اپنی جانوں کی قربانی نہیں دی تھی کہ ممبئی پورے بھارت کیلئے دھرم شالہ (گیسٹ ہاؤس) بن جائے۔
Entries Tagged as 'ہندوستان'
بھارت بھارتی شہریوں کا ہے، ’’اطالوی ماں‘‘ کا نہیں ‘ بال ٹھاکرے
February 4th, 2010 · No Comments
Tags: ہندوستان
روس کا بھارت میں ایک اور 9 سالہ روسی لڑکی کی عصمت دری پر شدید احتجاج
January 28th, 2010 · No Comments
ھارت روسی شہریوں کو تحفظ فراہم اورگھنااؤنی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے‘ روس
نئی دہلی ‘ بھارت میں ایک اور 9 سالہ روسی لڑکی کی عصمت دری کے واقعے پرروس نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے اورگھناؤنی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ بھارت میں روسی سفارت خانے کی جانب جاری بیان میں واقعہ پر سخت مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے اور روسی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ یاد رہے کہ ریاست گوا کے ساحل پر ایک 9 سالہ روسی لڑکی جوکہ اپنی ماں کے ساتھ آرمبول ساحل پر آئی ہوئی تھی اسے دو بھارتی باشندوں نے اس وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جب وہ کھیل رہی تھی۔ بھارت کی اسی ریاست میں ایک ماہ قبل بھی ایک اور روسی خاتون کی مقامی سیاستدان نے عزت لوٹ لی تھی
Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان
تعلیمی بجٹ کو 7فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کیا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی
January 23rd, 2010 · No Comments
ملک میں خراب امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاری نہیں کی جا رہی
تعلیم کسی بھی معاشی چیلنج سے نبرد آزد ہو نے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے
وزیر اعظم کا ذکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب سے خطاب
ملتان۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو جہالت کی وجہ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیم کو بنیادی حقوق میں شامل کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ میں سات فیصد سے بڑھا کر 2015تک 20فیصد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کانوکیشن ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خراب امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاری نہیں کی جا رہی۔ تعلیم کسی بھی معاشی چیلنج سے نبرد آزد ہو نے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ گلوبل اکنامک ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں ہائر ایجوکیشن کے ساتھ ریسرچ پر بھی گہری توجہ دینا ہو گی اکیسویں صدی میں بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا اعلان کیا ہے طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے اساتذہ پر خطیر رقم خرچ کر نا ہو گی تاہم اساتذہ طلبہ کو صرف تعلیمی ڈگری دلوانے کے لئے نا پڑھائیں بلکہ طلباء کو بتایا جائے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حصول کس طرح ممکن ہے انہوں نے طلباء سے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کر نے والے ادارے اور سول سوسائٹی کے اراکین کی حوصلہ افزائی کریں اور اس جنگ میں شہید ہو نے والوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا افتتاح کیا جن میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم ، وٹرنری سائنسز،انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سرائیکی سٹیڈیز ریسرچ سنٹر کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے 81 ملین روپے سید یوسف رضا گیلانی فارن سکالر شپ ایوارڈ کی مد میں یونیورسٹی کو دئیے اس فنڈ سے 100 سکالرز کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر محمد ظفر اللہ نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں موسیٰ پاک شہید چیئر کے قیام کا اعلان کیا۔
عدالت میں اعتراف جرم پولیس کے دباؤ پرکیا تھا، اجمل قصاب
January 23rd, 2010 · No Comments
ممبئی۔ ممبئی دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب نے گزشتہ روز عدالت میں کہا کہ اس نے گزشتہ سال جولائی میں عدالت میں جو اعتراف جرم کیا وہ اس پر پولیس کے دباؤ کا نتیجہ تھا۔ اجمل قصاب نے بھارتی خصوصی عدالت کے جج کو کہا کہ اس کا اعتراف جرم دراصل اس کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہے۔ اجمل قصاب نے جولائی 2009ء میں عدالت میں معمول کی کارروائی رکوا کر جج سے کہا تھا کہ اس نے لشکر طیبہ کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور وہ کراچی سے سمندری راستے سے ممبئی پہنچا۔ اس نے کاما ہسپتال چترا پتی شیوا جی میں لوگوں پر فائرنگ بھی کی اور پولیس مقابلے میں بھی تھا۔
Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان
بھارتی سیاست کا ریموٹ کنٹرول ہاتھ میں ہے ،ہندو انتہا پسند رہنما بال ٹھاکر ے کا دعویٰ
January 23rd, 2010 · No Comments
ممبئی ‘ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سر براہ بال ٹھا کرے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سیاست کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ایڈیٹوریل میں لکھی ۔بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ انہوں نے پینتالیس سال قبل پارٹی کی بنیاد رکھی اور اس کی نشو ونما کی ہے جو اب توانا ہوچکی ہے ۔ایک مرتبہ پھر بال ٹھاکرے نے بھارتی عوام میں بھی نسل تعصب کا بیج بونے کی کوشش کی اور کہا کہ تاحال میراٹھیوں کوتنظیم میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ رہے گی ۔ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت سے متعلق شیوسنا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تاحال یہاں کی سیاست کا کنٹرول ان ہی کے ہاتھ میں ہے ۔واضح رہے کہ بال ٹھاکرے نے پیرانہ سالی کے باعث عملی سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد اس کا بیٹا اودے ٹھاکرے پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے
Tags: ہندوستان
بھارتی وزیر خارجہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں ۔ترجمان دفتر خارجہ
January 22nd, 2010 · No Comments
طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیںمرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں
اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت رویہ اپنائیں طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیں مرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں ہم ایٹمی قوت ہیں اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں وہ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پررد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ ہے کہ اگر پاکستانی سر زمین سے بھارت پر ممبئی طرزکا حملہ ہوا تو بھر پور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کابیان ان کی اپنی سوچ ہے جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو پاکستان کا شروع سے ہی بڑا مثبت رویہ رہا ہے کیونکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوششیں نہیں کر رہا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بڑا غیر سنجیدہ ہے ۔پاکستان پر معاملے میں تعاون کا خواہاں ہے مگر بدقسمتی سے بھارت ایسا نہیں کر رہا اس کی مثال پاک بھارت جامع مذاکرات کا تعطل ہے جس کا فائدہ وہی فورسز اٹھا رہی ہیں جو نہیں چاہتی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں ہم یہی کہیں گے کہ بھارت کو ہٹ دھرمی کی پالیسی کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ بلیم گیم سے مسائل حل نہیں ہوتے خطے کے مسائل اسی وقت حل ہو سکتے ہیں جب بھارت بھی پاکستان کی طرح سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرے۔ عبد الباسط نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت کے حامل ہیں ایسی صورت حال میں جنگ کے متعلق سوچنا خود کشی کرنے کے مترداف ہے ہم ایسی کوئی سوچ نہیں رکھتے تاہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی کم سے کم اپنی صلاحیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے ۔ پاکستان نہیں چاہنا کہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی ہو امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے کوشش ہونی چاہیے ہم نے تو ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں۔
ممبئی حملوں جیسے واقعات دوبارہ ہوئے تو اس کے پاک بھارت تعلقات پر خطر ناک نتائج ہوں گے۔ بھارت
January 22nd, 2010 · No Comments
نئی دہلی۔بھارت نے خبر دار کیا ہے کہ ممبئی حملوں جیسے واقعات دوبارہ ہوئے تو اس کے پاک بھارت تعلقات پر خطر ناک نتائج ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے جس برداشت اور ظرف کا مظاہرہ کیا اس کی تعریف کی جانی چاہیے لیکن یہ واقعات دوبارہ ہوئے تو پاک بھارت تعلقات پر سنگین نتائج پڑیں گے اس بارے میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت خوشگوار تعلقات چاہتاہے لیکن پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں جیسے واقعات دوبارہ ہو نے کی ضمانت دینے سے متعلق حکومت پاکستان کے عزائم پر بہت سے سوالات اٹھے ہیں۔
Tags: ہندوستان
لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار سنگھ بھارت کا نیا آرمی چیف نامزد، 31 مارچ کو عہدہ سنبھال لیں گے
January 22nd, 2010 · No Comments
نئی دہلی ۔ لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار سنگھ کو بھارت کا نیا آرمی چیف نامزد کیا گیا ہے ۔ وہ 31 مارچ کو اپنا نیا عہدہ سنبھال لیں گے بھارتی حکومت نے ایسٹرن کمانڈر وجے سنگھ کے نام کی منظوری دیدی ہے ۔ ایسٹرن کمانڈ فورسز زیادہ تر بھارت اور چین کی سرحد پر خدمات انجام دیتی ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , ہندوستان
مزید حملے ہوئے تو بھارت صبر سے کام نہیں لے گا۔ ۔ ۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس
January 20th, 2010 · No Comments
القاعدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھیڑنے کی کوشش کر سکتی ہے
امریکی دفاع کی دہلی میں پریس کانفرنس
امریکی وزیر دفاع دورہ بھارت مکمل کرکے آج پاکستان پہنچیں گے
نئی دہلی ۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور حملہ ہونے کی صورت میں ہندوستان کی قوت برداشت ختم ہو سکتی ہے۔دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ممبئی پر حملے کے بعد ہندوستان نے ضبط و تحمل سے کام لیا تھا لیکن ’میرے خیال میں یہ ماننا نامناسب نہیں ہوگا کہ اگر مزید حملے ہوتے ہیں تو ہندوستان زیادہ صبر سے کام نہیں لے گا‘۔رابرٹ گیٹس نے یہ بات ہندوستان کی اعلٰی قیادت سے بات چیت کے بعد کہی ہے جس سے مبصرین یہ نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی قیادت کے نظریے کی عکاسی کر رہے تھے۔ممبئی پر چھبیس نومبر کے حملوں کے بعد سے ہندستان اور پاکستان کے تعلقات بدستور کشیدگی کا شکار ہیں۔ حملوں کے بعد کئی مشتعل حلقوں کی جانب سے جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بھارتی حکومت نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے اور جوابی کارروائی سے حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان اور لشکر طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم گروپوں میں سے کسی کو بھی کامیابی ملتی ہے تو اس کے نظریاتی اتحادیوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’القاعدہ، طالبان، تحریک طالبان پاکستان یا لشکر طیبہ میں سے کسی بھی ایک کی کامیابی ان سبھی تنظیموں کی کامیابی ہے‘۔’یہ گروپ، جو القاعدہ کے پرچم تلے کام کر رہے ہیں، مختلف عناصر کو استعمال کرکے افغانستان، پاکستان اور بھارت میں حملے کررہے ہیں۔۔۔اور ممکنہ طور پر بھارت اور پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیل کر پورے خطے میں عدم استحکام کرنا چاہتے ہیں‘۔افغانستان میں بھارتی فوج کے لیے تربیت یا تعیناتی کی شکل میں کسی رول کے بارے میں رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جب افغانستان کی بات ہو تو بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کی سرگرمیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لہذا بہتر یہی ہوگا کہ ان سرگرمیوں کو زیادہ تر ترقیاتی کاموں تک محدود رکھا جائے۔مسٹر گیٹس نے کہا کہ دفاعی معاملات میں بھارت اور امریکہ کا تعاون اس حد تک بڑھا ہے کہ جس کا چند برس قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیقیادت سے بات چیت میں چین سمیت وسیع تر علاقائی اور سٹریٹیجک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب امریکہ کے ایک سرکردہ تحقیقی ادارے’کونسل آن فارن ریلیشنز‘نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کو مستقبل قریب میں پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایک بڑے حملے کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اس طرح کے کسی حملے کی صورت میں ممبئی حملے کے برعکس اب فوجی کارروائی کرے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جہادی تنظیمیں جنوبی ایشیاء کے لئے سنگین خطرہ ہیں اور یہ پاکستان کو غیر مستحکم اور پاک بھارت تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں سر گرم ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھیڑنے کی کوشش کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور بھارت کو شدت پسندگروہوں کی جانب سے مزید حملوں کا خطرہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ممئی حملوں کے بعد بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی کارروائی سے خود کو روکنا ایک مشکل عمل تھا ۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس دورہ بھارت مکمل کرکے جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران اسلام آباد میں پاکستانی حکام کو افغانستان میں بھارت کے مجوزہ دفاعی کردار کے متعلق اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع کی پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دفاعی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششیں اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر کی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔اس سے قبل رابرٹ گیٹس نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت اختلافات ختم کرکے خطے کے امن کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک نے سخت کشیدگی کو ختم کرنے میں مثبت رویہ اختیار کیا۔ ملاقات میں امریکا اور بھارت کے مابین اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں , پاکستان , ہندوستان
حکومت مار شل لاء کا راستہ ہموار کر نے سے گریز کرے ۔چوہدری نثار علی خان
January 18th, 2010 · No Comments
ہائی کورٹ اور سپریم کور ٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے حکومت تنازعہ پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے
محاذ آرائی کی فضا تباہ کن ثابت ہو گی، صدر کو آستینیں چڑھا کر پارلیمنٹ میں کسی ادارے کے خلاف تقریر نہیں کر نی چاہیے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت مار شل لاء کا راستہ ہموار کر نے کے راستے پر گامزن ہونے سے گریز کرے۔ ہائی کورٹ اور سپریم کور ٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے حکومت تنازعہ پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔محاذ آرائی کی فضا تباہ کن ثابت ہو گی۔صدر کو آستینیں چڑھا کر پارلیمنٹ میں کسی ادارے کے خلاف تقریر نہیںکر نی چاہیے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزام ہے اگر کوئی مرد کا بچہ ہے تو اس الزام کو ایوان میں لائے، اگر میری وفاداری،اصولوں دیانتداری کے حوالے سے ذرا برابر بھی کوئی بات نکلی تو میں اس ایوان کے سامنے جواب دہ ہوں ۔ آئین قانون کے حوالے سے محا ذ آرائی کی فضا قائم نہ کی جائے کرپشن اور بے قاعدگی کو چھپانے کے لئے اس ادارے کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔غیر آئینی غیر جمہوری غیر قانونی طاقتوں کا سامنا ہوا تو اپوزیشن جمہوریت کو بچانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہو گی انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے محاذ آرائی کی فضا قائم نہ کی جائے حکومت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے لئے ایک قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار نہیں ہے سپریم کورٹ کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ پیدا کر نے کی کوشش کی گئی ہے ایک ادارے کے خلاف آستینیں چڑھا کر جس طرح تقریر کی گئی پارلیمنٹ میں اس طریقے سے تقریر کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ججز کو حکومت اپنے ترجمانوں کے ذریعے قائل کر نے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس طرف جائیں اس طرف نہ جائیں حکومت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے آئین و قانون کی پاسداری کی جائے ہم ایوان میں ہر روز اس مسئلے کو اٹھائیں گے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اس بارے میں پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لیں ۔ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ایک ادارے کے خلاف محاذ آرائی کی فضا قائم کی ہے حکومت ثبوت سامنے نہ لائے کہ زر داری کس بات سے خائف ہیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی وجہ سے محاذ آرائی کی فضا بنائی جا رہی ہے وزیر اعظم شامل نہیں ہیں جس کا نتیجہ میں سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا فائدہ نہیں ہو گا بلکہ حکومت اور جمہوریت کا سراسر نقصان ہو گا حکومت کو وضاحت کر نا چاہیے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے خاموش کیوں ہے۔ حکومتی ترجمان ججز کے گھروں کے چکر لگا رہے ہیں ۔ ایسا تباہ کن ہو گا ہم پر ویسے بھی الزام ہے کہ مار شل لاء کا راستہ سیاستدان ہموار کرتے ہیں ہم اس راستے پر تو نہیں چل پڑے واضح موقف اختیار کر ے کہ اس کشتی میں ہم سب اکٹھے ہیں کسی ادارے کو سبوتا ژ کر نا کسی کے مفاد میں نہیں ہے ابھی تک تو آصف علی زر داری کے خلاف مقدمات کا آغاز ہی نہیں ہوا محاذ آرائی پیدا کر نا خطرناک ہے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلوں پر عمل کیوں نہیں ہو رہا ہے ۔ وزیر اعظم ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رئنٹل پاور پلاننگ کے بارے میں آنے والی رپورٹ کا پتہ لگائیں یہ بین الاقوامی خبربن چکی ہے۔ ا س حوالے سے ویزر اعظم کمیٹی قائم کریں وزیر اعظم نے بڑے اقدامات کر نا ہیں تا کہ ملک میں اندھیری گہری اور چوری ختم ہو اور بے قاعدگی میں ملوث عناصر کو سخت پیغام جائے۔



