ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈیرہ کے جواں سالہ پاکستانی بابر اقبال نے کمپیوٹر کی فیلڈ میں دوبئی میں ہونی والے امتحان میں چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 12 سالہ بابر اقبال ولد عبدالشاہد صادق جس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے وہ پہلے مائیکرو سافٹ سیکریفائیڈ پروفیشنل‘ سرٹیفائیڈ انٹرنیٹ ویب‘ سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹ ورکنگ ایڈمن فیلڈ میں 3 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں نے اب حال ہی میں د وبئی میں ہونے والے Microsoft Technical Specialist (Devolper) کے امتحان میں 91% نمبر حاصل کر کے 4 ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بابر اقبال یو اے ای میں Imagine Cup کے Technical Co-ordinator میں بابر اقبال 9 سال کی عمر سے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے 4 ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی نے ان کے لئے 20,000 روپے کا انعام دیا تھا
Tags: computer, information tec, Microsoft, Microsoft Pakistan, pakistanEntries Tagged as 'Information tec'
پاکستانی نوجوان کے کمپیوٹر فیلڈ میں 4 ورلڈ ریکارڈ
June 24th, 2009 · No Comments
Tags: Information tec , Pakistan , Urdu , Urdu News
امریکا میں نئی ملٹری سائبر کمانڈ کی منظوری دے دی گئی
June 24th, 2009 · No Comments
واشنگٹن۔ امریکی وزیرِدفاع رابرٹ گیٹس نے حکومتی کمپیوٹر نیٹ ورک کے دفاع اور سائبر وار کے لئے ایک نئے شعبے کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔رابرٹ گیٹس نے واشنگٹن میں نئے شعبے کے قیام کے سلسلے میں یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری سائبر کمانڈ کہلانے والا نیا شعبہ امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے ذیلی شعبے کے طور پر کام کرے گا۔امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نیا شعبہ واشنگٹن کے قریب واقع ہوگا اور اگلے برس کے اختتام تک کام شروع کردے گا
Tags: internet, usaاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Information tec , Urdu , Urdu News , World News
انٹرنیٹ پر محبت ‘ فیڈل کاسترو کے فرزند کو مہنگی پڑی ‘ ایک شخص لڑکی بن کر چیٹنگ کرتا رہا
June 16th, 2009 · No Comments
لندن ۔انٹرنیٹ پرمحبت کی پینگیں بڑھانا کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے فرزند انٹونیو کے لئے شرمندگی کا باعث بن گیا ۔ جب ایک شخص نے اپنے آپکو کولمبیا کی خاتون کی حیثیت سے انہیں بے وقوف بنایا ۔ خواتین کے تئیں اپنی ساکھ کے لئے مشہور انٹونیو نے انٹرنیٹ پر ’’ لو لیڈی ‘‘ کلایوڈیا کے بھیس میں انٹیونیو کے دولت اور اثرو رسوخ کے ذریعہ کیوبا کا سفر کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنے خوابوں کے آدمی سے مل سکے ۔ 8 مہینوں تک انٹرنیٹ چیٹنگ اور ای میل کے ذریعہ جذباتی و پرہوس پیامات کے تبادلہ کے بعد کلایوڈیا والنشیا ‘ امریکی شہری میامی کے رہنے والے لوئس ڈومنگوز میں تبدیل ہو گئی ۔ ڈومنگوز کو فلوریڈا میں موجود قابل لحاظ کیوبائی نژاد باشندوں آبادی سے خوف محسوس کر رہے ہیں ۔ کیوبا میں پیدا ہوئے ڈومنگوز نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ کیوبا کے قائدین کی آرمدہ اور پرتعیش زندگی کا بھانڈا پھوڑ سکوں حالانکہ کیوبا کی عوام غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں ۔ روزنامہ ’’ میامی ہیرالڈ ‘‘‘ کو ڈومینگو نے بتایا کہ کیوبا میں ہوانا کی ہوٹلوں میں انٹرنیٹ کیفے پر پابند عائد ہے مگر اس کے پاس بلیک بیری کے لامحدود انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت حاصل ہے ۔ اخبار نے کلیوڈیا اور انٹیونیو کاسترو کے درمیان ہوئی چیٹنگ گفتگو کو شائع کیا ہے جس میں 40 سالہ انٹیو نیو اپنے ہفتہ واری تعطیلات کیوبا کی واراڈ پروریسارٹ میں گزارنے ‘ شاپنگ کے لئے سفر ‘ قیمتی ڈیزائنر ملبوسات اور کیوبا کی بیس بال ٹیم میں بحیثیت ڈاکٹر دنیا کے مختلف مقامات کے سفر کی تفصیلات ہیں ۔ انٹیو نیو کاسترو نے بیجنگ اولمپکس میں لی گئی اپنی تصاویر بھی بھیجی تھیں شائع کی گئیں
Tags: Amazing, chating, Fidel Castro, internet, websiteاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Amazing , Information tec , Urdu , Urdu News
افغانستان میں: امریکی فوج کی سرگرمیاں ٹیویٹر اور فیس بک پر دستیاب ہیں
June 6th, 2009 · No Comments
کابل ۔ افغانستان میں امریکی فوج نے مشہور ویب سائٹ ٹیویٹر کے استعمال سے ابلاغی جنگ کا ایک نیا محاذ کھول دیاہے۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انفارمیشن سے متعلق اس نئی کوشش کا مقصد ، جسے منگل کے روز شروع کیا گیا ہے،ان لوگوں تک پہنچنا ہے جو خبروں نے غیر روائتی ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہاپسند وں کا پراپیگنڈہ کے توڑ کی ایک حکمت علمی بھی ہے۔ٹیویٹر ایک سماجی میسجنگ سائٹ ہے جو لوگوں کو اپنی سرگرمیوں سے متعلق مختصر اپ ڈیٹ یا ٹیویٹر کے اندراج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔فوج اس میں اپنی جنگی کارروائیوں کی تفصیلات پوسٹ کررہی ہے۔ جس میں مارے اور پکڑے جانے والے شورش پسندوں کی تعداد بھی بتائی جاتی ہے ۔ اب تک پوسٹ ہونے والی رپورٹس میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر بھی موجود ہے۔افغانستان میں امریکی فورسز کے فیس بک پیچ پر فوجی کارروائیوں کے بارے میں پریس ریلیزموجود ہیں اور ان کے حوالے سے تصویریں اور ویڈیو لنک بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اس پیج کے 5000 سے زیادہ شائقین ہیں۔
Tags: facebook, twitter, usa and afghanistanاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Afghanistan , Information tec , Urdu , Urdu News , World News
سافٹ ویر چوری میں زمبابوے دنیا میں اول نمبر پر ہے
June 6th, 2009 · No Comments
واشنگٹن ۔ سافٹ ویئر کی چوری کی نگرانی سے متعلق ادارے بزنس سافٹ وئیر لائنس نے کہاہے کہ زمبابوے ان ممالک میں شامل ہے جہاں 2008ء میں ساف وئیر کی چوری میں اضافہ ہوا۔ گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں استعمال ہونے والے 92 فی صد سافٹ ویئر چوری شدہ ہیں۔ جب کہ 2007ء میں یہ شرح 91 فی صد تھی۔انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نیلسن چامیسا نے اس کی وجہ زمبابوے کی خراب معاشی صورت حال کوقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت کے پاس قانونی سافٹ ویئر خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاپی رائٹ سے متعلق ملکی قوانین نظر ثانی کے عمل سے گذر رہے ہیں جس کے بعد ان جرائم کے مرتکب افراد سے نمٹنا آسان ہوجائے گا۔مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے بزنس سافٹ ویئر الائنس کے چیئر مین ڈیل واٹرمین کے حوالے سے مقامی اخبار فنانشل گزٹ میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کی چوری سے ہرسال زمبابوے کی معیشت کو محصولات کی مد میں 40 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔زمبابوے کے بعد آرمینیا، بنگلہ دیش اور جارجیاان ممالک میں شامل ہیں جہاں سافٹ ویئر چوری کی شرح 90 فی صد ہے۔ افریقہ کے سب صحارن علاقے میں زمبابوے کے بعد سافٹ ویئر چوری میں 83 فی صد کے ساتھ دوسرا نمبر کیمرون کا ہے ۔گروپ نے اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ پائریسی سے عالمی سطح پر صرف سافٹ ویئر انڈسٹری کو ہی نقصان نہیں اٹھانا پڑتا بلکہ کسی ملک میں ایک ڈالر کا چوری شدہ سافٹ ویئر فروخت ہونے سے وہاں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سروس اور تقسیم کنندگان کمپنیوں کو اس کے بعد تین سے چار ڈالر کا نقصان اٹھاناپڑتا ہے۔
Tags: business software, information tec, software, zimbabweاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Information tec , Urdu , Urdu News , World News







