عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے،مقبوضہ کشمیر میں مظالم ختم کر ائے جائیں
مظفر آباد ۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر شعبہ خارجہ امور کے سر براہ مولانا غلام نبی نوشہری نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اندرونی خود مختاری،سلف رول اور دوسری تجاویز کو مسترد کر تے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کئے گئے دعوے کو پورا کیا جائے گا یہاں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین مقیم مظفر آباد کے صنعتی سکول کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا غلام نبی نوشہری نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی طرف سے قائم کر دہ ورکنگ گروپ نے جسٹس صغیر کی قیادت میں اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے لئے داخلی خود مختاری تجویز کی گئی ہے اگرچہ بھارتی حکومت کا اس تجویز پر بھی منفی رد عمل ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ اندرونی خود مختاری ،سلف رول اور اس طرح کی تجاویز کشمیریوں کی خواہشات کو پورا نہیں کر تیں اقوام متحدہ نے نصف صدی قبل کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت دلانے کا وعدہ کیا تھا عالمی برادری اس وعدے کو پورا کر انے میں کر دار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت منایا جاتا ہے چونکہ اس روز اقوام متحدہ نے یہ قرار داد پاس کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی رائے کے بر عکس اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد سے انکار کر رہا ہے جبکہ کشمیریوں کو مطالبہ آزادی سے دستبردار کر انے کے لئے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے تناظر میں نام نہاد قیام امن کی آڑ میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کو دبانے کے لئے ان پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم ختم کر انے کے لئے کر دار ادا کر نا چاہیے انہوں نے پاکستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے طے کر دہ طریقہ کار کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے کر دار ادا کرے۔
Entries Tagged as 'کشمیر'
اندرونی خود مختاری سلف رول کی تجاویز،کشمیریوں کی خواہشات پوری نہیں کرتیں۔ ۔ ۔ مولانا نوشہری
January 10th, 2010 · No Comments
Tags: کشمیر
جموں وکشمیر کی صورت حال تشویش کا باعث ہے
January 10th, 2010 · No Comments
حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف قدم اٹھانے سے گریز کر رہی ہے ۔ کوسٹ گارڈ کی تقریب سے انتونی کا خطاب
نئی دہلی۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتونی نے الزام لگایا ہے کہ سرحد کے اطراف سر گرم دہشت گرد تنظیموں کو روکنے کے لئے پاکستان کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے یہاں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے کے انتونی نے کہا کہ کشمیر کی صور تحال میں گزشتہ سال کی بہ نسبت بہتری آئی ہے اس کے باوجود کثیر تعداد میں عسکریت پسند ہندوستانی علاقہ میں داخل ہو نے کے لئے سرحد کے اطراف منتظر ہیں اور یہی بات تشویش کا باعث ہے حکومت کی بارہا درخواستوں کے باوجود سرحد پار سر گرم تمام عسکریت پسند تنظیمیں ہنوز اپنی مہم چلا رہی ہیں اور حکومت پاکستان کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ اور یہ بات باعث تشویش ہے حالانکہ ہندوستان تمام احتیاطی اقدامات کر رہا ہے فوجی سر براہ دیپک کپور کے حالیہ بیان سے متعلق استفسار کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دو طرفہ جنگ لڑنے کی اہلیت رکھتا ہے اس پر بعد میں پاکستان کے رد عمل پر اے کے انتونی نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان جنگ کا طالب ملک نہیں ہے اور اپنے بعض پڑوسیوں کے ساتھ اختلافات کے باوجود ہم ان سے تعلقات میں بہتری پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اس بات کو دہراتے ہوئے کہ ملک کسی اضافی علاقائی خواہش کو پروان نہیں چڑھا رہا ہے۔
Tags: کشمیر



