کراچی۔ سیشن کورٹ ملیر کے احکامات پر وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا ,ڈی پی او گڈاپ راؤ انوار, ڈی ایس پی گڈاپ افتخار لودھی ,ایس ایچ او گڈاپ ,ایس ایچ او معمار ,ایس ایچ او سہراب گوٹھ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 437/09 کے تحت قتل عقد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ رمضان کلمتیح نے اپنی فریاد میں موقف اختیار کیا ہے کہ 10 جون2009ء کو ان کے چھوٹے بھائی دراد کلمتیح اور اسکے ساتھی حسن بخشی جو سندھ ترقی پسند پارٹی کے ایک احتجاجی جلوس میں شریک تھے تو پولیس نے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی ہدایات پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واضح رہے کہ 10 جون2009ء کو سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان کے جلوس پر نادرن بائی پاس پر پولیس سے تصادم میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے2 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جس پر سندھ حکومت نے ڈی آئی جی جنوبی اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔ٹیم نے پولیس کو ہی بلاوجہ فائرنگ کرکے دو افراد کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں ایس ایچ او معمار ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او گڈاپ پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر مقتول کے ورثاء نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا
Tags: karachi, ppp, sindh, Zulfikar Ali MirzaEntries Tagged as 'Pakistan'
صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا پر قتل کا مقدمہ درج
July 3rd, 2009 · No Comments
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News
اورکزئی ایجنسی: پاکستان فوج کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کو حادثہ 26 سیکیورٹی اہلکار و آفیسر شہید
July 3rd, 2009 · No Comments
پاڑا چنار ۔ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 26اہلکارشہید ہو گئے ہیں ۔پاکستان فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چھپر فیروز خیل میں روٹین کی پرواز تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس فوجی ہیلی کاپٹر میں 26اہلکار سوار تھے اور حادثے میں تمام کے تمام افرادشہید ہو گئے ہیں۔پاکستان فوج کے شعبہ۔تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نیبرطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی سرحد پر گرا ہے اور اس میں بیس سے پچیس تک اہلکار اور افسر سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کْرم ایجنسی سے پشاور جا رہا تھا کہ راستے میں اسے حادثہ پیش آ گیا۔ میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ فوجی جوان جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستان فوج باقاعدہ طور پر آپریشن تو نہیں کر رہی لیکن چند ہفتے قبل پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اپر اورکزئی ایجنسی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق دیر اور سوات میں 13 شدت پسند ہلاک جبکہ 24 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گولہ بارود اور ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کا چار باغ، سلہند اور مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کبل اور اخون کلے میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ اور موبائل سیٹ برآمد کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوکدرہ اور ٹنڈ وداغ میں ہونے والی جھڑپ میں 2 جبکہ شاہ ڈھیری میں ہونے والی جھڑپ میں 10 شدت پسند مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں مقامی لشکر سے جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر نعیم اﷲ مارا گیا جبکہ لشکر کے 4 ارکان جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے
Tags: military helicopter crash, mingora, sarhad, swat, Swat Valleyاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Breaking news , Pakistan , Urdu , Urdu News
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو دیگر جماعتوں سے مل کر تحریک چلائیں گے ۔۔۔عمران خان
July 3rd, 2009 · No Comments
لاہور ۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ واپس نہ لیا تو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔ قوم کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرح مہنگائی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطابکرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ریلی کے شرکاء لاہور ہائکیورٹ چوک میں جمع ہوئے۔ جہاں سے وہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچے۔ ریلی کے شکاء نے تحریک انصاف کے جھنڈے، پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مہنگائی، بے روزگاری ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ بجلی کی لوڈ شڈینگ اور دیگر مسائل کے خلاف نعرے درج تھے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ حکومت بھی پرویز مشرف کی پالیسیاں لے کر چل رہی ہے اور امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا فیصلہ سڑکوں پر ہوا تھا ایسے ہی ہمیں سڑکوں پر ن کل کر اس حکومت کے خلاف تحریک چلانا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریب سے ٹیکس لیتی اور امیروں کو عیاشی کرواتی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ تمام سیاست دانوںکو چاہیئے کہ بیرون ممالک سے اپنے اثاثے یہاں منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وقت حکومت مہنگائی کی شکل میں عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے اور یہ سب کچھ امریکی خوشنودی کی خاطر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بیرون ممالک کے دوروں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس صرف غریب دے رہا ہے۔ کوئی صدر زرداری سے پوچھے کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ۔
Tags: imran khan, pakistan Load Shedding, ptiاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News
پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت کا معاہدہ ایک کاغذ کا ٹکرا بن کر رہ گیا ہے۔ ۔ ۔ میاں نواز شریف
July 3rd, 2009 · No Comments
عدلیہ کی آزادی میں عوام اور وکلاء نے اہم کر دار ادا کیا، حکومت قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے
اگر میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو اکبر بگٹی کے قاتل ضرور کیفر کر دار کو پہنچتے
جنوبی پنجاب میں طالبانائزیشن کی موجودگی بارے خدشات بے بنیاد ہیں
موجودہ نظام مشرف چھوڑ کر گئے ہیں جس کا صدر با اختیار اور وزیر اعظم ’’بیچارہ‘‘جبکہ اسے با اختیار ہو نا چاہیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کا لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
لندن ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت کا معاہدہ ایک کاغذ کا ٹکرا بن کر رہ گیا ہے حکومت قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے موجودہ نظام مشرف چھوڑ کر گئے ہیں جس کا صدر با اختیار اور وزیر اعظم ’’بیچارہ‘‘جبکہ اسے با اختیار ہو نا چاہیے لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مسائل کو حل کر یں انہوں نے کہا کہ اگر ان کو ایک دفعہ پھر وزیر اعظم بن کر ملک کی خدمت کا موقع ملاتو ضرور کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ اگر میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو اکبر بگٹی کے قاتل ضرور کیفر کر دار کو پہنچتے ۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوا کیونکہ اگر اس پر عمل کیا ہوتا ،ڈکٹیٹروں کو عدالتیں توڑنے آئین توڑنے کی سزا دی ہوتی تو آج ملک کے اکثر معاملات حل ہو چکے ہوتے اور اکبر بگٹی کے قاتل گرفتار ہوچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے والی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے حکومت اگر درست اقدامات اٹھائے تو حمایت جاری رکھیں گے۔ڈکٹیٹر شپ کے اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں فیصلہ کر نا عدالت کا کام ہے بھارت میں آئین کا احترام ہو تا ہے اس لئے وہاں کسی ڈکٹیٹر نے جنم نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی میں عوام اور وکلاء نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ملوث نہیں بھارت کو اس بات کو سمجھنا چاہیے۔جنوبی پنجاب میں طالبانائزیشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں طالبانائزیشن کی موجودگی کے بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے وہاں موجود افراد کی تخریبی سر گرمیوں کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں پاک بھارت تعلقات کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت بھی پاکستان سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی گئی عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے شروع کروانے والے بھی اسی شہر میں رہتے ہیں ۔
Tags: nawaz sharif, pmlnاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News
آپریشن راہ راست :24 گھنٹوں کے دوران کمانڈر سمیت 11شدت پسند ہلاک، 24 گرفتار
July 3rd, 2009 · No Comments
راولپنڈی ۔ سوات، ما لا کنڈ ڈویژن میں جاری آپریشن راہ راست کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے اہم کمانڈر نعیم اللہ سمیت 11شدت پسند ہلاک جبکہ بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سوات اور دیر میں طالبان کمانڈر نعیم اللہ سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔آپریشن کے دوران 24 دہشت گرد گرفتار ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رنگیلہ گور داگھڑا میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا گوٹھ درہ اور تانگو ڈاگ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔شاہ ڈھیری کے قریب آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک اور 20زخمی ہوئے شاہ ڈھیری میں دہشت گرد شمسو کا گھر تباہ کر دیا گیا ۔پریس ریلیز کے مطابق سوات کے علاقوں قبل اور اکونگ گلی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ،گولہ بارود اور 30موبائل فون سمز بر آمد ہوئیں۔زرہ خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 16رائفلز دو بارودی سرنگیں ،سیفٹی فیوز اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا
Tags: Athar Abbas, Buner, Dara Adam Khel, dir, ISPR, Lower Dir, malakand, mengora, mingora, sarhad, swat, Swat Valleyاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Breaking news , Pakistan , Urdu , Urdu News







