Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 4

Entries Tagged as 'Urdu News'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...3479 3480 3481 Next

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوہ کے سات جریدوں کی اشاعت پر فوری پابندی عائد کر دی

January 9th, 2009 · No Comments

گجرات ۔ حکومت پنجاب نے جماعت الدعوہ کے سات جریدوں کی اشاعت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے اور متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے کہ ان جریدوں کی کوئی کاپی منظر عام پر آئے تو اسے فوری طور پر ضبط کر لیا جائے۔ جن جریدوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ یہ ہیں۔ ماہنامہ الدعوہ،ماہنامہ طیبات،ماہنامہ ضرب طیبہ، ماہنامہ وائس آف اسلام،ماہنامہ الرباط(عربی)،، ہفت روزہ غزوہ اور ہفت روزہ ننھے مجاہد

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں

January 9th, 2009 · No Comments

امریکہ نے نئی انتظامیہ کا اقتدار سنبھالنے پر پاکستانی فوجی و اقتصادی اقتدار میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد ۔ صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے جمعہ کو امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں کیں امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے پرپاکستانی فوجی اور اقتصادی امداد میں اضافہ کر دیا جائے گا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا ۔ صدر آصف علی زر داری کے ساتھ ایوان صدر میں ملاقات کے درمیان امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مل کر دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک بھارت کشیدگی کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہئیے۔ ذرائع کے مطابق جوزف بائیڈن نے کہا کہ وہ ممئی حملوں کے بعد حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شک نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں،صدر آصف ز رادری نے کہا کہ پاکستان ،،،امریکہ کی نئی حکومت سے طویل المدت اور دیرپا تعلقات چاہتا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی جاسوس طیاروں کے حملے رک جائیں گے۔ امریکی نائب صدر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ امریکہ اور مغرب پاکستان کی مشکلات اور حساس پوزیشن کو مد نظر رکھیں اور زمینی حقائق کا ادارک کیا جائے جبکہ نو منتخب امریکی نائب صدر جوزف بیڈن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ پاکستان کے لیے اقتصادی اور دفاعی و فوجی تعاون میں اضافہ کرے گا۔ جمعہ کی شام اسلام آباد میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور امریکی نائب صدر جوزف بیڈن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ پاک بھارت کشیدگی ، علاقائی صورت حال ، پاک امریکہ تعلقات بالخصوص دفاعی اقتصادی ، سیاسی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کئے ہوئے جس کا مظاہرہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد میں بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی حساس پوزیشن کو مد نظر کھتے ہوئے زمینی حقائق کا ادارک کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے۔ اس مہم میں امریکہ اور مغربی ممالک کو پا کستان کی بھر پور مدد کرنی چاہئے۔ اس موقع پر نو منتخب امریکی نائب صدر نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد پاکستان کی فوجی اور اقتصادی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ پا کستان کے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔ اس کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے بعد ازاں امریکی نائب وزیر خارجہ جوزف بائیڈن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ملاقات میں پاک امریکہ سٹریٹیجک تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

الفلاح تھیٹر دھماکوں کے بعد تماثیل تھیٹر کے باہر پانچواں دھماکہ

January 9th, 2009 · No Comments

٭۔ ۔ ۔ تماثیل تھیٹر اور ٹریفک سنگنل بند ہونے کے باعث کوئی نہیں جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکہ سے سوئی گیس پائپ لائن پھٹ گئی

لاہور۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں الفلاح تھیٹر کے اندر چار بم دھماکوں کے کچھ ہی دیر بعد فیروز پور روڈ پر واقع تماثیل تھیٹر کے باہر پانچواں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی اور بنک آف پنجاب کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ تماثیل کے بالمقابل واقع پٹرول پمپ کی مشین کو بھی نقصان پہنچا ۔ تھیٹر اور ٹریفک کا اشارہ بند ہونے کے باعث کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ابھی الفلاح تھیٹر کے دھماکوں سے فارغ نہیں ہوئیں تھیں کہ فیروز پور روڈ پر واقع تماثیل تھیٹر کے باہر دھماکہ کی اطلاع ملی ۔جس پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیںاور فیروز پور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ دھماکہ کے وقت مزنگ چونگی کی جانب سے تھیٹر کی طرف آنے والی ٹریفک کا اشارہ بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ بھی الفلاح تھیٹر میں ہونے والے دھماکوں جیسا تھا تا ہم سڑک پر رکھا ہوا یہ کریکرجس وقت پھٹا ارد گرد کوئی شخص نہیں تھا جس سے قریبی سوئی گیس لائن کا پائپ پھٹ گیا اور تیزی سے گیس کی لیکج شروع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس ، ایدھی ایمبولینسیں، بم ڈسپوزل یونٹس اور فائربریگیڈ کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کام شروع کر دیئے ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

لاہور یکے بعد دیگرے چار دھماکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

January 9th, 2009 · No Comments


تفصیلی خبر
٭۔ ۔ ۔ مال روڈ لاہور پر واقع الفلاح تھیٹر میں یکے بعد چار بم دھماکوں کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

٭۔ ۔ ۔ دھماکے شوشروع ہونے سے پہلے ہوئے ہال میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا، امدادی کاموں کی ڈی سی او لاہور نے نگرانی کی

لاہور۔ مال روڈ لاہور پر واقع الفلاح تھیٹرکے اندر یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے ، تھیٹر لاک ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔جبکہ ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ کے مطابق ان دھماکوں میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں سے مشتاق صوفی نامی شخص کا تعلق پتوکی سے بتایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد الفلاح تھیٹر میں شو کے لئے بکنگ جاری تھی اور شو شروع ہونے میں کچھ وقت باقی تھا کہ بکنگ کلرکوں کے قریب ہونے والے دھماکہ سے ریسکیو کے مطابق چار افراد معمولی زخمی ہو گئے جبکہ کچھ افراد کو معمولی خراشیں آئیں۔دھماکوں کے بعد ڈی سی او سجاد بھٹہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے مال روڈ کو فوری طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا اورریگل چوک سے گورنر ہاؤس تک علاقہ کو سیل کر دیا گیا ۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور اس موقع پر تربیت یا فتہ کتوں سے بھی مدد لی گئی ۔ ڈی سی او کے مطابق ہال کے تمام دروازے لاک تھے اور اندر کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔ جبکہ ایس پی لاہور سہیل سکھیرا کے مطابق اگر یہ دھماکے تماشائیوں کی موجودگی میں ہوتے تو خاصہ نقصان ہو سکتا تھا ۔ گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان سے تفتیش کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی کہ آیا یہ افراد ان دھماکوں میں ملوث ہیں اور اگر یہ ملوث ہیں تو ان کے مقاصد کیا تھے۔ دھماکوں کے بعد لوگوں بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی جبکہ بہت سے افراد ہال کے اندر جانے میں بھی کامیاب ہو گئے جس سے ریسکیو ٹیموں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ یہ تعین بھی نہ کر پائیں کہ کون سا دھماکہ کہا ںپر ہوا ہے ۔ بعض افراد کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ دھماکے کریکر پھینک کر کئے گئے ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں کا کام ختم ہونے سے پہلے ہی ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ نے ہال سمیت علاقہ کو کلیر قرار دے دیا ۔ کچھ ہی دیر بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ثقافت تنویر الاسلام اور اشرف سوہنا بھی موقعہ پر پہنچ گئے اور اس بات اعادہ کیا کہ دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کسی بھی طور اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔فتح ہر صورت عوام کی ہی ہو گی

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

اسرائیل اور حماس نے قرار داد مسترد کر دیا ، قرار داد کے باوجود فوجی کارروائی جاری رہے گی، اسرائیل

January 9th, 2009 · No Comments

قراردادمیں فلسطینیوں کے مفادکا خیال نہیں رکھا گیا،حماس

اجلاس میں امریکہ کی عدم شرکت سے اسرائیل پر صحیح دباؤ نہیں ڈالا جا سکا، عرب سفارکاروں کاموقف

نیویارک+غزہ ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے غزہ میں فوری اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اسرائیل نے قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے باوجود اپنے مفاد میں فوجی کارروائی جاری رکھے گا،جبکہ حماس نے بھی قراردادکوفلسطینیوں کے مفاد کے منافی قراردے کر مسترد کردیا ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے غزہ میں اسرائیلی حارحیت فوری طور پر جنگ بندکرنے کی منظوری دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجوں کا مکمل انخلاء ہونے کی توقع تھی۔قرارداد کے مسودے میں غزہ میں بلارکاوٹ انسانی امداد بشمول خوراک،ایندھن اور طبی سہولیات مہیا کرنے پر زوردیا گیا ہے اورانسانی امداد کی بلاتعطل اورمسلسل فراہمی کے لئے محفوظ راستہ کھولنے اور کوئی دوسرا طریقہ کار اختیارکرنے کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے.تاہم امریکہ جو صہیونی ریاست اسرائیل کا پشتی بان اوربڑا اتحادی ہے قرارداد پر رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہا، تاہم اس نے اس قرارداد کو ویٹوبھی نہیں کیا۔ اس سے پہلے عرب اور مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان طویل بحث ومباحثے کے بعد قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے ہواتھا. قرارداد کے حق میں ووٹ نہ ڈال کر امریکا نے ایک مرتبہ پھر اپنے اتحادی اسرائیل کا بھرپورساتھ دیا ہے جس پر بعض عرب سفارتکاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس سے صہیونی ریاست پرقرارداد کی پابندی کے لئے دباؤ میں کمی ہوسکتی ہے اور وہ امریکا کی پشت پناہی سے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھ سکتا ہے۔سفارتکاروں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزارائس نے قرارداد پررائے شماری سے قبل اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت اور صدر جارج ڈبلیو بش سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔کنڈولیزارائس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا قرارداد کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ اس وجہ سے رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہا ہے کہ وہ مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے نتائج دیکھنا چاہتا ہے۔وہ مصر کے صدر حسنی مبارک کی جانب سے اس ہفتے پیش کئے گئے جنگ بندی کے منصوبہ کا حوالہ دے رہی تھیں۔عرب ممالک کے نمائندوں کا اصرار تھا کہ سلامتی کونسل ایک لازمی پابندی کی حامل قرار داد منظور کرے جس کے تحت اسرائیل کو اس بات پرمجبور کیا جائے کہ وہ غزہ میں اپنی جارحانہ فوجی مہم فوری طور پر ختم کردے ۔قراردا د کی منظوری کے بعد اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ غزہ میں فوجی مشن جاری رکھے گا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لئے کارروائی جاری رکھے گی اور اسے جو مشن سونپا گیا ہے ،وہ پوراکرے گی۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے جمعہ کو بھی راکٹ فائر کئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ بندی مطالبہ قابل عمل نہیں ہے.اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیفینی نے بھی قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے مفاد میں عمل کرے گا۔زیپی لیفینی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ اپنے مفاد میں اقدامات کئے ہیں ۔اب بھی وہ اپنے مفاد میں ایسا کررہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا،اسے اپنے شہریوں کے لئے سکیورٹی کی ضرورت ہے اور اسے اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک ترجمان رافت مورا نے قرار داد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد فلسطینیوں کے بہترین مفاد میں نہیں ہے اس لئے یہ ہمارے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قرارداد میں فلسطینیوں کی امنگوں اور خواہشات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا

Tags: Middle East , Urdu , Urdu News , World News