Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4

Entries Tagged as 'Medical & Health'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...37 38 39 Next

ایک سگریٹ پینے سے بلڈ پریشر 30منٹ سے ایک گھنٹہ تک زیادہ رہتا ہے۔طبی ماہرین

May 30th, 2009 · No Comments

٭ ۔ ۔ ۔ ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتا ہے، حکومت پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرے

٭ ۔ ۔ ۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جبکہ دنیا بھر میں 50لاکھ افراد سگریٹ نوشی سے ہلاک ہو جاتے ہیں

لاہور ۔دنیا میں اس وقت 65کروڑ افراد تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اوراس پر سالانہ دو کھرب ڈالر ضائع کر دیئے جاتے ہیں۔پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جبکہ دنیا بھر میں 50لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔اس امر کا اظہارپوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر رفیق بشارتاور اے ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر ضیا اللہ چیمہ نے ترک تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی ایک ایسازہر ہے جو انسانی جسم کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے۔اس سال عالمی دن کا موضوع ’’سگریٹ نوشی کے نقصانات کی موثر تشہیر ‘‘ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتا ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاموجود ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے انسان کو دل‘ پھیپھڑے‘ سانس‘ نظام ہضم‘ پیشاب‘ معدہ‘ جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمباکو کے دھوئیں میں نکوٹین کی شکل میں زہر بھرا ہوتا ہے جو دل اور شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے یہ ایک نشیلا زہر ہے اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر عارضی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک سگریٹ پینے سے بلڈ پریشر 30منٹ سے ایک گھنٹہ تک زیادہ رہتا ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر لیں کہ ایک پیکٹ روزانہ سگریٹ پینے والے افراد کے بلڈپریشرکا کیا حال ہو گااس کے علاوہ تمباکو نوش افراد کا خون بھی گاڑھا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔تمباکو کے دھوئیں میں زہر کی دوسری شکل کاربن مونو آکسائیڈ ہے یہ بھی ایک زہریلی گیس ہے جو کہ تمباکو کے جلنے سے پیدا ہوتی ہے جب یہ گیس تمباکو پینے والے کی سانس کے ساتھ اس کے جسم میں جاتی ہے تو فوری طور پر انسانی جسم میں موجود آکسیجن کو کم کر دیتی ہے جو کہ خون کے ذریعے دل اور دوسرے جسمانی اعضاکو فراہم ہو رہی ہوتی ہے۔چنانچہ تمباکو نوشی کرنے سے ناصرف آپ کے دل کو کام زیادہ کرنا پڑتا ہے بلکہ اسے آکسیجن کی فراہمی بھی کم ہوجاتی ہے۔یونانی میڈیکل آفیسر قاضی ایم اے خالد نے کہا کہ تمباکونوشی سے آرتھرائٹس اور تھائی رائڈ غدود کے امراض بھی لاحق ہوجاتے ہیںنیز اس سے گلوکوز برداشت نہ کرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو ذیابطیس کے مرض کی شروعات ہیں۔اس طرح بلواسطہ تمباکو نوشی کرنے والوں کے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔عورتوں میں تمباکو نوشی اکثر جلد سن یاس اور بوسیدگیِ استخواںکا باعث ہو سکتی ہے۔ سگریٹ نوشی کسی فرد کو نہ صرف جسمانی بلکہ معاشی طور پر بھی متاثر کرتی ہے۔آج کل کم عمر نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے حکومت کوچاہئے کہ سگریٹ نوشی کی روک تمام کیلئے موثر اقدامات کرے اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ تمباکو نوشی سے پیدا ہونیوالے دھویں سے ان لوگوں کی کثیر تعدادبھی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی جاتی ہے جو تمباکو نوشی نہیں کرتے۔ لوگوں میں تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کیلئے شعور پیدا کرناحکومت سمیت ہم سب کا فرض ہے

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Medical & Health , Urdu , Urdu News

دنیا میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعدد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی

May 13th, 2009 · No Comments

امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میکسیکو سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ‘ عالمی ادارہ صحت

نیویارک ۔دنیا میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعدا 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ میں ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میکسیکو سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 5251 ہو گئی ہے ۔ جس میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ افراد کی شمالی امریکہ میں تصدیق ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں 2600 افراد میں اس موذی وائرس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اسے پانچویں درجے کا خطرہ قرار دے دیا ہے ۔ شمالی اور جنوبی امریکی یورپ اور ایشیاء کے بیشتر ممالک کے بعد فن لینڈ ‘ تھائی لینڈ اور کیوبا میں بھی سوائن فلو کے نئے کیسسز سامنے آئے ہیں

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Medical & Health , Urdu , Urdu News , World News

بلند فشار بیماری کو کنٹرول کرنے والے نئے جینز دریافت

May 12th, 2009 · No Comments

نیویارک ۔ دنیا بھر میں بلند فشار خون کی بیماری عام ہو گئی ہے مگر اس مرض کے مریضوں کے لیے خوش خبری ہے کہ سائنسدانوں نے ایسے جینز دریافت کرلیے ہیں جس سے بلند فشار خون کو سمجھنے اور علاج کے نئے طریقے وضع کرنے میں مدد ملے گی ۔فشار خون کو کنٹرول کرنے والے نئے جینز کی د ریافت جان ہاپکن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محققین نے کی ہے ۔ یہ ان جینز سے الگ ہے جو رائج ادویات کا ہائی پوٹینشن یا بلند فشار خون کے علاج کے لیے ہوتے ہوتے ہیں اس نئے جین کی دریافت سے ہائی بلڈ پریشر کو سمجھنے اور اسے کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

Tags:

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Medical & Health , Urdu , Urdu News

ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے جین کو دریافت کر لیا گیا

May 10th, 2009 · No Comments

واشنگٹن ۔ امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے کہاہے کہ انہیں اس بارے میں شواہد ملے ہیں کہ خون کی شریانوں میں جمنے والے بعض لوتھڑے کیوں ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا سبب بنتے ہیں اور بعض کیوں نہیں۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کی ایرا تابس اور ان کی ٹیم نے اس سلسلے میں چوہوں پر تجربات کرنے کیبعد اس جین کا پتہ چلایا جوخون کی شریانوں میں جمنے والے ٹکڑوں کو توڑ دیتا ہے اور وہ چھوٹے لوتھڑے الگ ہوکر خون کے ساتھ بہتے ہوئے ہارٹ اٹیک اورا سٹروک کا سبب بن سکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتیجے میں ایک ایسی دوا کی تیاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو دل کی اس بیماری کی روک تھام میں مدد دے سکے۔ یہ مرض دنیا میں ہلاکتوں کا ایک سب سے بڑا سبب ہے۔اس تحقیق کے نتائج جریدے ’سیل میٹا بولزم‘ میں شائع ہوئے ہیں۔تابس کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ شریانوں میں جمنے والے 98 فی صد ٹکڑے کیوں کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرتے اور صرف دو فی صد ٹکڑے ایسا کیوں کرتے ہیں۔دل کی بیماری پیدا ہونے کا عمل سست روی سے ہوتا ہے ۔ جیسے جیسے شریانوں کے اندر انجماد بڑھتا جاتا ہے ، خون کی روانی میں کمی آنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں جما ہوا کوئی چھوٹا ٹوٹ کر الگ ہوجاتا ہے اور وہ ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا باعث بن جاتا ہے۔تابس اور ان کی ٹیم نے چوہوں کے دو گروپس کا مطالعہ کیا جن سے ایک گروپ کی شریانوںمیں مصنوعی طریقے سے خون کا انجماد پیدا کیا گیا تھا۔ایک جین جسے سی ایچ او پی(CHOP) کہا جاتا ہے ، ٹوٹ کر الگ ہوجانے والے اس مہلک انجماد میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ماہرین کو معلوم ہوا کہ جن چوہوں میں یہ جین موجود نہیں تھا کہ ان کی شریانوں میں یہ خطرناک انجماد بہت کم ہوا۔ان چوہوں کو دل کے مرض کے علاج کے لیے ایک خاص دوا دی گئی تھی۔اس مطالعے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اس طرح کی نئی ادویات فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں تاہم محققین کا کہناتھا کہ دل کے امراض اور اسٹروک سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ صحت مند طرز زندگی اپنا نا ہے۔تابس کا کہنا ہے کہ ہمارے شریانوں میں انجماد کا عمل کامطالعے سے ایک تبدیلی آسکتی ہے تاہم دل کے امراض اور اسٹروک سے بچنے کے پرانے روائتی طریقے یعنی ، کھانے پینے میں احتیاط، باقاعدگی سے ورزش، خطرے کے عوامل مثلاً کولسٹرول اور بلڈ پریشر پر نظر رکھنا ہی زیادہ فائدہ مند ہے

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Medical & Health , Urdu , Urdu News

دنیا بھر میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

May 8th, 2009 · No Comments

نیویارک ۔دنیا بھر میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2099 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 44 لوگ سوائن فلو کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ میکسیکو میں سوائن فلو کے 1112 کیسز ہیں اور 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔امریکا میں سوائن فلو کے 642 کیسز ہیں اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کینیڈا میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 201 ہے اس کے علاوہ سپین ، برطانیہ ، نیوزی لینڈ ، جرمنی ، اسرائیل ، ڈنمارک ، آسٹریا ، فرانس ، ہانگ کانگ ، ہالینڈ ، سوئٹزر لینڈ اور جنوبی کوریا میں بھی سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Medical & Health , Urdu , Urdu News , World News