بغداد ‘ عراق میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ کے آغاز پر ہی مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔ عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بغداد میں ایک عمارت دھماکے سے تباہ ہو گئی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ۔ بغداد میں ہی ایک اور عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔ دوسری جانب بغداد کے شمال مشرق میں مارٹر حملوں میں 3 افراد مارے گئے ۔ عراقی پولیس کے مطابق مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے
Entries Tagged as 'مڈل ایسٹ'
عراقی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ‘ مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک ‘ 13 زخمی
March 7th, 2010 · No Comments
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
اگر ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا اسرائیل حماس رہنما کے قتل میں ملوث نہیں تو مستعفیٰ ہو جاوں گا ، سربراہ دبئی پولیس
March 6th, 2010 · No Comments
دبئی ۔دبئی پولیس کے سربراہ جنرل خلقان تمیم نے کہا ہے کہ اگر ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل حماس راہنما کے قتل میں ملوث نہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ۔ جنرل خلقان تمیم نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو اپنے ان شہریوںکے ڈی این اے ٹیسٹ کی اجازت دے جو مبینہ طورپر حماس رہنما محمود المبوح کے قتل میں ملوث ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مطلوبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسم جائے واردات سے حاصل ہونے والے نمونوں سے ملائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جائے وارادات اور اسرائیلی شہریوں کے ڈی این اے کے نمونے آپس میں مل نہ سکے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتل جائے واردات پر متعدد نشانات چھوڑ گئے ہیں جو پولیس کے پاس محفوظ ہیں ۔دبئی پولیس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر الزام لگایا ہے کہ محمود المبوح کے قتل میں اس کے ارکان ملوث ہیں ۔ اس کام کو انجام دینے کے ل یے 26 اسرائیلی ایجنٹ برطانیہ ، آسٹریلیا اور دیگر یورپی ممالک کے جعلی پاسپورٹوں پر دبئی میں داخل ہوئے تھے ۔
Tags: مڈل ایسٹ
عراق ‘ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خودکش دھماکے اور راکٹ حملے ‘ فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی
March 5th, 2010 · No Comments
بغداد ‘عراق کے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران خودکش دھماکوں اور راکٹ حملوں میں عراقی فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے مغربی بغداد کے پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہوئے عراقی فوجیوں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس سے 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ۔ وسطی بغداد میں دوسرے خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملے میں 4 افراد مارے گئے جبکہ تیسرا حملہ راکٹ کے ذریعے ایک پولنگ سٹیشن کے قریب کیا گیا جس کی زد میں آ کر 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔ عراقی وزارت داخلہ نے 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں ۔ قبل ازوقت پولنگ میں قیدیوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراق میں 7 مارچ کو پارلیمانی انتخابا ت کے لیے قبل از وقت پولنگ جاری
March 4th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں 7 مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں قبل از و قت پولنگ جاری ہے ۔ قبل از وقت پولنگ میں قیدی ، ہسپتالوں میں زیر علاج مریض فوجی اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق قبل از وقت پولنگ میں 6 سے 7 لاکھ کے قریب افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
Tags: مڈل ایسٹ
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بیجنگ کا دورہ 17 مارچ کو سرکاری دورہ شروع کریں گی۔ سرکاری ذرائع
March 3rd, 2010 · No Comments
ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ و اجد ماہ رواں کے وسط میں چین کا سرکاری دورہ کریں گی۔ سرکاری ذرائع نے کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بیجنگ کا دورہ 17 مارچ کو شروع کریں گی۔ انہیں اس دورے کی دعوت اپنے چینی ہم منصب وین جیا با نے دی ہے۔ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ عرصے کے دوران باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کے کئی وفود نے ڈھاکہ اور بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ دریں اثناء چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار لوجیانی نے ڈھاکہ میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ahs-sa
Tags: مڈل ایسٹ
عراق میں خودکش حملے ‘ 29 افراد ہلاک ‘ 42 زخمی
March 3rd, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق کے شہر بعقوبہ میں خودکش حملوں کے دوران 29 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل بغداد کے شمال مشرق میں واقع بعقوبہ شہر میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس کے تربیتی مرکز سے ٹکرا دیا ۔ جس سے دو تھانوں کو نقصان پہنچا ۔ جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور نے خود کو اس ہسپتال میں جا کر دھماکے سے اڑا لیا جہاں زخمیوں کو لے جایا گیا تھا
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
بچوں کے خطوط اسرائیلی سفیر کے نام ‘ جناب سفیر۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے ؟
March 3rd, 2010 · No Comments
میڈریڈ‘ اسپین میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ملک کے سیکڑوں بچوں کی جانب سے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں بچوں نے مجموعی طورپراسرائیلی سفیر سے پوچھا ہے کہ “جناب سفیر صاحب۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے؟”۔ ہسپانوی بچوں کی جانب سے صہیونی سفیرکویہ خطوط ایسے وقت میں موصول ہوئے جبکہ اسرائیل کو یورپ میں فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔خطوط موصول ہونے کے بعد میڈریڈ میں متعین صہیونی سفیرکو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کیے مطابق خطوط میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، بیگناہ افراد کے قتل عام، بمباری اور معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیر آمیز سوالات پوچھے گئٓے ہیں۔ یہ سوال” جناب سفیر آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے” تمام خطوط میں عام ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگرمطالبات میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے ، تمام فلسطینی بچوں کو آزادی فراہم کرنے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بعض دلچسپ جملے بھی ان خطوط کا حصہ ہیں۔ مثلا” یہودی دولت کے لیے فلسطینیوں کو قتل کررہے ہیں، یہودیو۔۔۔۔! فلسطینیوں کے لیے فلسطین کی زمین خالی کردو، وہاں چلے جا جہاں تمہارا استقبال کرنے کو کوئی تیارہو”۔ خطوط کی لکھائی سے ایسے لگتا ہے کہ یہ بالکل چھوٹے بچوں نے لکھے ہیں۔دسری جانب اسرائیلی وزرارت خارجہ کاکہنا ہے کہ اسپین میں سفارت خانے کو ارسال کیے گئے خطوط ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں، کیونکہ دس سال کی عمرکے بچے اس طرح نہ تو سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کا اظہار کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مئی 2009 میں بھی اسرائیلی سفیر پرہسپانوی شہریوں نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ ایک فٹ بال کا میچ دیکھنے کے بعد گھرواپس جارہے تھے
Tags: مڈل ایسٹ
امریکا ، روس ، فرانس اور اسرائیل کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ ، سعودی عرب کی مخالفت
March 2nd, 2010 · No Comments
ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے ، سعودی عرب
ایران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ، ہیلری کلنٹن
تہران کی جوہری سرگرمیوں کے مکمل طور پر پر امن ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے ، آئی اے ای اے
ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں ، جان کیری
گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ امریکی محکمہ خزانہ
واشنگٹن + پیرس + ویانا + ریاض ‘امریکا، روس اور اسرائیل نے جوہری پروگرام کے تنازعہ پر ان کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا جبکہ سعودی عرب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے ۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرار داد پیش کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جوہری پروگرام جاری رکھنے پر تہران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔ اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس کے لیے جامع انداز میں کام کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف کئی پابندیوں کی قرار داد ایک سے دو ماہ میں پیش کر دی جائے گی ۔ مگر اب یہ ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر دمتری میدیدیف نے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کے لیے تیار ہیں مگر اب بھی تہران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعہ پر تصفیے کے لیے پر امید ہیں ۔ اس موقع پر فرانس کے صدر سرکوزی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پیرس اور ماسکو کا موقف یکساں ہے۔ ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے تنظیم کے بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ ایران نیو کلےئر وار ہیڈز کی تعمیر سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ پر تنقید کے بجائے اس میںاٹھائے گئے سوال کا جواب دے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر جان کیری نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کا اس بارے یں موقف ایک ہی ہے ۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 2007 ء میں 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ایرانی فنڈز منجمد کئے گئے جو 2008 ء کے مقابلے میں ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالرز زائد ہیں ۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
یمن میں دھماکے ‘ 3 عمارتیں منہمد ‘ 19 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی
March 2nd, 2010 · No Comments
صنعاء ‘ یمن میں آتش بازی کے سامان میں دھماکوں کے بعد 3 عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جن میں دب کر 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے جنوبی شہر ڈائز میں پٹاخوں اور آتش گیر مادے کے ایک گودام میں دھماکوں کے بعد 3 عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ۔ جن کے ملبے تلے دب کر 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر کے ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
Tags: مڈل ایسٹ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ‘ فلسطینی نوجوان شہید ‘ 4 زخمی
March 2nd, 2010 · No Comments
غزہ ‘غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک نوجوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے ۔ نوجوان پاپولر فرنٹ کا کارکن بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ عام شہری ہیں ۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے نزدیک مسلح افراد کی سرگرمیوں پر انہیں نشانہ بنایا گیا ہے
Tags: مڈل ایسٹ



