Entries Tagged as 'مڈل ایسٹ'
February 23rd, 2010 · 1 Comment
بھارت، بنگلہ دیش سرحد پر فوج آمنے سامنے، فائرنگ کا تبادلہ،لوگ خوف سے نقل مکانی کرنے لگے
بھارت نے ماؤنواز باغیوں سے مشروط مذاکرات سے بھی انکار کر دیا
ڈھاکہ۔پاکستان اور چین کے بعد بھارت نے تیسرے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے بھی سرحدی کشیدگی بڑھانا شروع کردی۔ منگل کو سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ سرحد کے مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ادھر بھارت نے ماؤ نواز باغیوں سے مشروط بات چیت سے بھی انکار کر دیا ہے ۔اطلاعات اور بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالئے میں بنگلہ دیشی سرحد پر بھارت اور بنگلہ دیش کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور دوطرفہ فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر مقامی لوگ اپنے گھر کھلے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اور تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹے ۔ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ معمول بنتی جارہی ہے۔ادھر بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے ماؤباغیوں سے مشروط بات چیت سے انکار کردیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ وہ ماؤباغیوں سے سادہ سے بیان کی امید کرتے ہیں کہ وہ تشدد ترک کرنے کا اعلان کریں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ماؤ باغیوں سے مذاکرات میں کسی قسم کا’’ اگر ‘‘اور’’ لیکن ‘‘نہیں چاہتے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماؤ باغیوں کی جانب سے پہلے بھی متعدد مرتبہ اس طرح کے بیانات دیئے جاچکے ہیں لیکن کسی مستند بیان کے آنے تک حکومت اس حوالے سے کسی قسم کی پیشرفت نہیں کرسکتی ۔وزیر داخلہ پی چدامبرم نے ماؤنواز باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش کے جواب میں ان سے سیدھا اور صاف بیان طلب کیا ہے۔ماؤنواز باغیوں کے ترجمان کشنجی نے پیر کو کہا تھا کہ اگر حکومت پچیس فروری سے 72 روز تک اپنا آپریشن بند رکھیں تو وہ تشدد بھی روکنے کے لیے تیار ہیں۔ماؤنواز باغیوں کی پیشکش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ماؤنواز باغیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں اور انہیں ایک سیدھا اور صاف بیان فیکس کر دیں جس کے بعد وہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ماؤنوازوں کی جانب سے کوئی شرائط نہیں چاہتے ہوں اور وہ ماؤنواز بات چیت کے لیے کوئی شرط نہ رکھیں۔ ماؤنواز باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کے دوسرے باغیوں نے لالگڑھ کی ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔مغربی بنگال کے پولیس کے سپریٹنڈنٹ منوج ورما نے بتایا کے حملے میں کم از کم تین ماؤنواز ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاڑ گڑھ کے نزدیک نارچہ گاؤں میں واقع سی آر پی ایف کے ایک کیمپ کے باہر تین میں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دو لاشوں کو وہ گاؤں سے باہر کھینچ کے لے گئے تھے۔
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ , پاکستان , ہندوستان
February 21st, 2010 · 2 Comments
جکارتہ ‘ انڈونیشیا میں راسخ العقیدہ مسلمانوں کے ایک گروپ نے ”بے قدر”کاغذی نوٹوں کو مسترد کردیا ہے اور وہ اس کے بجائے سونے اور چاندی کے سکوں میں اپنا روزمرہ کا کاروبار کررہا ہے۔گروپ میں شامل لوگ اسکاٹ لینڈ نڑاد شیخ عبدالقادر الصوفی کے پیروکار ہیں جنہوں نے خود چالیس پچاس سال قبل اسلام قبول کیا تھا.ان کے پیروکار اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خوراک،ادویہ،کپڑوں اور فون کارڈزسمیت تجارتی اشیا کی خرید وفروخت کا کاروبار سونے کے دیناراورچاندی کے درہم میں کررہے ہیں۔ان کے جدیدیت مخالف نقطہ نظر کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ اس شہر میں سرمایہ دارانہ نظام کا دوردورہ ہے۔جکارتہ کے جنوب میں دکان داری کرنے والے تینتیس سالہ قرنیا وتی کا کہنا ہے کہ ”تاریخ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے اب تک سونے کے ایک دینار کی قیمت ہمیشہ ایک بکری کی قیمت کے برابر رہی ہے”-شیخ عبدالقادر کے پیروکار نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی خریدوفروخت درہم اور دینار ہی میں کرتے ہیں جبکہ ایک درہم کی قیمت تیس ہزار انڈونیشی روپے (3.20ڈالرز) اور دینار کی قیمت چودہ لاکھ تیس ہزار روپے (153ڈالرز) ہے۔یہ انڈونیشی چاہتے ہیں کہ حکومت ۔ ۔ ۔ ..یا ان کے بہ قول ۔ ۔ ۔ …عالم اسلام میں خلافت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ .کاغذی کرنسیوں کو دینار سے تبدیل کرے جو ان کے شیخ عبدالقادر کے مطابق مسلم سرزمینوں میں کافرمال داروں کی دراندازی سے قبل ایک کرنسی کے طور پراستعمال ہورہا تھا۔دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں دینار کو جاری کرنے اور اس میں کاروبار کو منضبط کرنے والے ادارے کا نام وکالۃ اندوک نوسنتارا(ون ) ہے.ون کے ایک عہدے دار رکی رحمان عزیزکا کہنا ہے کہ”انڈونیشیا میں درہم اور دینار میں جوسکے ڈھالے جاتے ہیں وہ آسٹریلیا،ملائشیا اور سنگاپور میں بھی زیرگردش ہیں”.انہوں نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں زیرگردش دیناروں کی تعدادسال 2009ء کے مقابلے میں دگنا ہوچکی ہے جو پچیس ہزار ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دینار میں کاروبار کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سونے اور چاندی کو سکوں میں ڈھالنے کاکام کیپ ٹا?ن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدالقادر الصوفی کے ایک فتویٰ کے بعد شروع کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاغذی کرنسی نوٹ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدالقادر نے 1960ء کی دہائی میں اسلام قبول کیا تھا.اس سے قبل وہ ڈراما نگار اور اداکار رہے تھے.وہ جدید دور کے سرمایہ داری نظام کے شدید مخالف ہیں اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے بعد قرون اولیٰ کے مسلمانوں کے اسلامی قوانین پرعمل پیرا ہونے پر زوردیتے ہیں جس میں ساتوی صدی عیسوی کا اسلامی تجارتی نظام اور زکاۃ سمیت نظام محاصل شامل ہے.ان کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی لین دین صرف اور صرف سونے یا چاندی میں ہونا چاہئے
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
دبئی پولیس تحقیقات کے بعد یورپی ممالک اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی
لیون۔جرائم کے انسداد سے متعلق عالمی پولیس”انٹرپول” نے ان گیارہ افراد کی تصاویر جاری کردی ہیں جن پرشبہ ہے کہ وہ ایک ماہ قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود المبحوح کے قتل میں ملوث ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انٹرنیشنل پولیس کو دبئی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی مصدقہ معلومات کے بعد مطلوب گیارہ افراد کی تصاویر اورنام جاری کردیے گئے ہیں۔ ملزمان کی تصاویر اوران کے ناموں کی اشاعت کے بعد اب وہ انٹرپول کو بھی مطلوب قرار دیے جا چکے ہیں، اس سلسلے میں ملزمان کی نقل و حرکت اور کسی دوسرے ملک میں سفر پر کڑی نظر جارہی ہے تاکہ مطلوب افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔واضح رہے کہ دوسری جانب دبئی پولیس نے مختلف یورپی ممالک کی شہریت کے حامل گیارہ افراد کی تفصیلات جاری کی ہیں، جنہوں نے یورپی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے دبئی کا سفر کیا اور مبحوح کے قتل کے دوران دبئی میں قیام کیا ہے۔ دوسری جانب متعلقہ یورپی ممالک نے ملزمان کی طرف سے یورپی پاسپورٹس استعمال کر نے کی تردید کی ہے۔ دبئی پولیس کی تحقیقات کے بعد یورپی ممالک اور اسرائیل کے درمیان بھی حالات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
Tags: مڈل ایسٹ
انٹرپول فوری طور پر گرفتار کرے
دبئی ۔دبئی پولیس نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے شعبہ خارجہ کے سربراہ مئیر ڈگان کو ایک ماہ قبل القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمود المبحوح کے قتل کے الزام میں مطلوب قرار دیتے ہوئے انٹرپول سے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس چیف خلفان تمیم نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مبحوح کے قتل میں اگر سوفیصد نہیں تو کم از کم 99 فیصد ہاتھ موساد کا ہے، دبئی پولیس کی تحقیقات کی روشنی میں انٹرپول کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ موساد کے خارجی شعبے کے چیف میئرڈگان کے جائے قیام کا تعین کرے اور اسے گرفتار کرکے دبئی پولیس کے حوالے کیا جائے۔ دبئی پولیس چیف نے کہا کہ تفتیشی حکام مبحوح کے قتل کی تحقیقات کئی مزید پہلوؤں سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں حملہ آوروں نے جو پاسپورٹ استعمال کیے ہیں، وہ صحیح ہیں اوران کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ خلفان تمیم نے حملہ آوروں کو “احمق گروہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گھنانے جرم میں ملوث افراد بچ نہیں سکیں گے۔
Tags: مڈل ایسٹ
پاک بھارت امن کا مقصد جنوبی ایشیاء میں امن ہے ۔ سعودی سفیر فیصل حسن
نئی دہلی ۔سعودی عرب نے پاک بھارت مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ مغربی ایشیاء میںسلامتی کے لیے دونوں ممالک میں امن ضروری ہے ۔ نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفیر فیصل حسن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا مطلب جنوب مغربی ایشیاء میں امن ہے ۔ اس لیے سعودی عرب دونوں ممالک میں بات چیت کی حمایت کرتاہے ۔ فیصل حسن نے دہشت گرد تنظیموں سے بات چیت کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امن کے خواہاں لوگوں کا ہمیشہ خیر مقدم کرے گا اور امن کے لیے ہونے والی بات چیت کی حمایت کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں توقع ہے کہ اس دوران مجرموں کے تبادلے سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔
Tags: مڈل ایسٹ , پاکستان
وزیرستان۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے ۔ذرائع کے مطابق حملے میں جلال الدین حقانی کے بیٹے محمد حقانی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے میران شاہ کے قریب ڈانڈے درپا خیل کے علاقے میں ایک مکان پر دو گائیڈڈ میزائل داغے۔ حملے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ مکان میں جلال الدین حقانی نیٹ ورک کے بعض ارکان موجود تھے اور حقانی کا بیٹا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ جلال الدین حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کو نشانہ بنارہا ہے۔
Tags: مڈل ایسٹ
لبنان کی بندرگاہ پر حملہ کیا گیا تو اسرائیلی بندرگاہ حزب اللہ کا ہدف ہو گی ۔حسن نصراللہ
دمشق۔حزب اللہ نے اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا ۔ حزب اللہ کے قائد حسن نصراللہ نے عماد مغیہ کی دوسری برسی پر وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا ۔ عماد مغیہ دو سال پہلے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے ۔ حسن نصراللہ نے برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر لبنان کے رفیق حریری ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا تو حزب اللہ بن گوریاں ایئرپورٹ کو نشانہ بنائے گی ۔ اور اگر لبنان کی بندرگاہ پر حملہ کیا گیا تو اسرائیلی بندرگاہ حزب اللہ کا ہدف ہو گی ۔ لبنان کی آئل ریفائنری تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیل کے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006 ء میں جنگ ہوئی تھی جس میں 1200 لبنانی شہری اور 160 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
ملاقات کے دوران قطر میں تعینات امریکی سفیر نے کمرے میں داخل ہوکر ملاقات کا وقت ختم کرنے کا اعلان کردیا
طیب اردگان کے مشیر نے مداخلت کی اور امریکی سفیر کو ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ انھیں ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا
دونوں باہم دست وگریباں ہوگئے تاہم موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے جھگڑے کونمٹایا
دوحہ ‘ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،تاہم اس کے اختتام پرامریکی سفیراور ترک مشیر باہم گتھم گتھا ہوگئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان کے درمیان ملاقات میں اگرچہ علاقائی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کا ایک مقصد حسب روایت قیام امن اور دوطرفہ خوش گوار تعلقات کا فروغ بھی تھاتاہم20منٹ بعد منظرنامے میں ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا یہاں تک کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہل کار باہم دست وگریباں ہوگئے۔ترک اخبار ’’ٹوڈیز زمان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن اور طیب اردگان کی ملاقات کے دوران قطر میں تعینات امریکی سفیر نے کمرے میں داخل ہوکر ملاقات کا وقت ختم کرنے کا اعلان کردیا جس پر طیب اردگان کے مشیر نے مداخلت کی اور امریکی سفیر کو ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ انھیں ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتااور اس طرح وہ دانستہ طور پر توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، اس پر صورت حال مزید بگڑتی چلی گئی یہاں تک کہ دونوں باہم دست وگریباں ہوگئے۔تاہم موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے جھگڑے کونمٹایا ۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
ریاض میں سعودی وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ہمراہ پریس کانفرنس
ریاض ‘ سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں اس کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا بروقت حل نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے پیش آنے والے خطرہ پابندیوں سے زیادہ فوری حل کا تقاضا کرتا ہے۔اس سے پہلے قطر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران ملٹری ڈکٹیٹرشپ بنتا جا رہا ہے۔ منگل کے روز ترکی کے وزیر خارجہ جوہری پروگرام پر ثالثی کے سلسلے میں ایران جانے والے ہیں۔ترکی نیٹو کا ایک رکن ہے اور امید ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ ایران کی حکومت اور مغرب ممالک کے درمیان ڈیل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ اخبار نویسوں سے چیت کرتے ہوئے پرنس سعود الفیصل نے کہا کہ پابندیاں طویل المدتی حل ہیں۔’ہو سکتا ہے یہ پابندیاں موثر ثابت ہوں۔ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے۔ لیکن ہم اس مسئلے کو شارٹ ٹرم میں دیکھتے ہیں۔ شاید اس لیے کیونکہ ہم خطرے سے زیادہ قریب ہیں۔ اس لیے ہمیں اس کی فوری حال چاہیے ناکہ ایک بتدریج حل۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا اطلاق اسرائیل پر بھی ہونا چاہیے۔اس سے پہلے قطر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کا سب سے اہم فوجی دستہ پاسدارانِ انقلاب اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ اس صحیح معنوں میں حکومت کی جگہ لے لی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہا کیا امریکی ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ عالمی برادری کو اکٹھا کرنا چاہتا ہے تاکہ پاسدارانِ انقلاب کے خلاف پابندیوں کے سلسلے میں اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔’ہمارے خیال میں ایران کی حکومت، رہبرِ اعلیٰ صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کہیں اور منتقل ہو رہے ہیں اور ایران فوجی ڈکٹیٹرشپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے دوران امریکی خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔ اس سے پہلے مسز کلنٹن کے ساتھ قطر پہنچنے والے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ سعودی عرب چین کو اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت ترک کر دے۔چین جس کے پاس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے ویٹو کی طاقت ہے ایران پر مزید پابندیوں کے خلاف ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ سفر کرنے والی بی بی سی کی نامہ نگار کم غلطاس کا کہنا ہے کہ چین کو خطرہ ہے کہ ایران پر مزید پابندیوں کی صورت میں اس کو ایران میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر نقصان ہو گا اور اس کو تیل کی ترسیل میں خلل پڑے گا کیونکہ ایران چین کو روزانہ چار لاکھ بیرل تیل فراہم کرنا ہے۔دوسری ایران کے ایک اہلکار نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں خطاب کے دوران ملک کے انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ پر مغرب کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔جنیوا میں اپنے خطاب کے دوران ایران کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاوید لاریجانی نے کہا کہ ایران خطے کا سب سے نمایاں جمہوری ملک بنتا جا رہا ہے۔تاہم امریکہ اور یورپی مندوبین نے یو این ایچ سی آر کو بتایا کہ ایران نے متنازع انتخابات کے بعد ہونے والے احتجاج کو طاقت سے دبایا ہے۔اس سے پہلے بھی ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن ایسا تب تک نہیں ہو سکتاجب تک ایران جوہری ہتھیار بنانا بند نہیں کرتا۔قطر میں یو ایس اسلامک ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا مغربی ممالک ایران کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ اپنی خطرناک پالیسی پر نظرثانی کرے۔امریکی وزیر خارجہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں عرب دنیا کی حمایت حاصل کرنے کے لیے خطے کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب بھی جائیں گی۔اوباما انتظامیہ خطے میں سفارتی لحاظ سے جارحانہ پالیسی اختیار کر کے ایران پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بجلی پیدا کرنے کے لیے ہے تاکہ وہ تیل اور گیس جیسے قیمتی وسائل برآمد کر سکے۔ دوسری طرف مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔واشنگٹن کی خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے۔اس دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گی جن کا ملک ایسی پابندیوں کے خلاف ہے۔امید ہے کہ عرب اسرائیل امن بات چیت کا دوبارہ اجراء بھی ان کے دورے کا حصہ ہو گا۔سعودی عرب کے دورے کے دوران وہ شاہ عبداللہ اور وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملیں گی۔
Tags: مڈل ایسٹ
بغداد ‘ عراق میں اسلحہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی اور بم دھماکوں میں 5 اسمگلر ، 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 26 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔ امریکی فوج کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب علی الشرقی نامی گاؤں میں مشتبہ اسلحہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی اسی دوران جھڑپ میں 5 اسمگلر مارے گئے جب کہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 10 عراقی شہری جاں بحق ہوئے ۔ ادھر جنوبی عراق کے شہر نجف میں دو بم دھماکوں میں 6 شہری جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ۔صوبائی سیکورٹی حکام کے مطابق بم دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے جس سے شہر لرز اٹھا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتو ن اور بچہ بھی شامل ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو بم سڑک کے کنارے نصب کئے گئے تھے جبکہ تیسرے بم دھماکے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا
Tags: مڈل ایسٹ