امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے اور دوسروں کو نصیحت کررہا ہے
ایرانی صدر کا روسی ٹی وی انٹرویو
تہران‘ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ۔ ایرانی صدر کے مطابق یہ ہتھیار انسانیت کے خلاف ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے اور دوسروں کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ ایٹمی ہتھیار طاقت کی دلیل نہیں ہیں ۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہیں ان کو اپنے ایٹمی ہتھیار پہلے تلف کر دینے چاہئیں تاکہ ان کی سچائی ثابت ہو سکے
Entries Tagged as 'مڈل ایسٹ'
صرف مشرق وسطیٰ نہیں پوری دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے ، محمود احمدی نژاد
February 13th, 2010 · No Comments
Tags: مڈل ایسٹ
پاکستان کی فلسطینی صدر کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی
February 12th, 2010 · No Comments
پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے جس کا دار الحکومت ’’القدس شریف‘‘ہو ۔ ۔ ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی
فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام اور کسی بھی طرح کی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستانی عوام کا جذبہ غیر متزلزل ہے ۔ ۔ ۔ صدر آصف علی زرداری
پاکستان میں دوسرا گھر ہے مجھے یہاں آ کر کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔ ۔ ۔ محمود عباس
عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین میں امن کے لئے اپنا کر دار ادا کرے
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر پاکستانی حمایت کے شکر گزار ہیں
صدر آصف علی زر داری کی محمود عباس سے بات چیت و وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور محمود عباس کا عشائیے سے خطاب
محمود عباس کے اعزاز میں عشائیے میں نواز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کی شرکت
اسلام آباد ‘ پاکستان نے آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کو پاکستان کی جانب سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اس آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دار الحکومت ’’القدس شریف‘‘ ہو ۔ پاکستان فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام اور کسی بھی طرح کی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔فلسطینیوں کو جدوجہد آزادی میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ پاکستان ان کا دوسرا ملک ہے جہاں انہیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی بین الاقوامی برادری سے اپیل ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر آصف علی زر داری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر مملکت سے ملاقات اور ان کے اعزاز میں دئیے گئے وزیر اعظم کے اعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مسئلہ فلسطین کو پر امن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے لئے آزاد ملک کے خامی ہیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین حل کر نا چاہتے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کو پر امن اور محفوظ دیکھنا چاہتا ہے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات بند ہو نی چاہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان میں دوسرا گھر ہے مجھے یہاں آ کر کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اپنے اہداف پر امن طریقے سے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور فلسطینی عوام میں کوئی فرق نہیں سمجھتا یاسر عرفات کہتے تھے کہ پاکستان فلسطین کا دوست ہے اسرائیل سے مذاکرات کے دور سے گزر رہے ہیں عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین میں امن کے لئے اپنا کر دار ادا کرے۔ انہوں نے خدا سے دعا کی کہ فلسطین کو آزادی حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت پرپاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ’’القدس‘‘ کے لئے پاکستانی عوام کے بھی وہی جذبات ہیں جو فلسطینی عوام کے جذبات ہیں۔محمود عباس کے اعزاز میں وزیر اعظم کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں نواز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ہو اور فلسطین ایک آزاد ریاست ہو۔ جس کا دارالحکومت ’’القدس ‘‘ہو۔پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سلسلے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے پاکستانی عوام کا جذبہ غیر متزلزل ہے ۔ پاکستانی عوام فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان ، فلسطین کے تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل جمعہ کو فلسطینی صدر پاکستان پہنچے تو وزیر صحت مخدوم شہاب الدین ، پاکستان میں فلسطین کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے چیکلالہ ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔فلسطینی صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم ان کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیں گے ۔ملاقات میں فلسطین کے وزیر خارجہ رعداین اے مالکی،فلسطینی رکن پارلیمنٹ اعظم این ایم الاحمد ، فلسطینی انوسٹمنٹ فنڈ کے صدرمحمد اے ایم مصطفیٰ اور پاکستان میں فلسطینی سفیر حاذم ابو شنداب بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر صحت مخدوم شہاب الدین ، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حناربانی کھر ، سیکرٹری جنرل برائے صدر مملکت سلمان فاروقی ، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا جلد سے جلد حل چاہتا ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اور فلسطینی عوام کیلئے قابل قبول حل کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے کیلئے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور پاکستان میں ہمیشہ سے ان تمام اسرائیلی کوششوں کی مخالفت کی ہے جو زمینی صورتحال کو تبدیل کرنے کیلئے کی جارہی ہوں جن میں بستیوں کا بسانا ، دیوار کی تعمیر ، مسجداقصیٰ کے نیچے سرنگیں بنانا اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنا ہے۔ صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور امن عمل میں ڈیڈ لاک پر تشویش کا اظہار کیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ , پاکستان
ایران پر پابندیاں لگانے سے پہلے چین کے موقف کا انتظار کیا جانا چاہیے ، فرانس
February 12th, 2010 · No Comments
پیرس ‘ فرانس نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے سے پہلے چین کے موقف کا انتظار کیا جانا چاہیے ۔یہ بات اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب نے کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ اساتذہ اور سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جیرالڈ ایروڈ نے کہا کہ ایران کے بارے میں چین کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ خواہ اس کے لیے انہوںنے ایران کے خلاف پابندیوں کے لیے جاری بات چیت کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ۔ ایران کے 20 فیصد یورینیم افزودگی کے فیصلے کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف ممالک میں مشاورت جاری ہے جن میں امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، روس اور چین شامل ہیں
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنانے والا نیا نظام تیار کر لیا ‘ ایران کا دعویٰ
February 11th, 2010 · No Comments
تہران ‘ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنانے والا نیا نظام تیار کر لیا ہے ۔ ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ سید جنرل محمد علاوی کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے ذریعے بیلسٹک میزائلوں کے اہداف کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ نے موثر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
Tags: مڈل ایسٹ
عراق کا بلیک واٹر کو ایک ہفتے میں نکل جانے کا حکم
February 11th, 2010 · 1 Comment
ستمبر 2007 میں بلیک واٹر کے گارڈز نے فائرنگ میں 17عراقی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا
بغداد ‘ عراق کے وزیر داخلہ نے متنازع امریکی کمپنی بلیک واٹر سے ماضی میں تعلق رکھنے والے تقریباً150 نجی محافظوں کوایک ہفتے کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔عراقی وزیر داخلہ جواد البولانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سکیورٹی گارڈز کو اگلے سات روز کے اندر ملک سے نکلنے کا وقت دیا ہے۔عراقی حکومت کا یہ اقدام امریکہ میں اس عدالتی فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں ایک جج نے بلیک واٹر کے ان پانچ امریکی گارڈز کے خلاف وہ مقدمہ خارج کردیا جس میں ان گارڈز پر 17عراقیوں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ یہ واقعہ2007ء میں بغداد میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عراق میں امریکہ مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوا تھا۔بلیک واٹر گارڈز کی فائرنگ میں مرنے والے عراقیوں کے خاندانوں کو انصاف نہیں مل سکا۔2007ء کے اس واقعے پر عراقی حکومت کے سخت رد عمل کے باعث امریکی وزارت خارجہ نے پھر بلیک واٹر سے عراق میں امریکی سفارتکاروں کو حفاظت فراہم کرنے کے تمام ٹھیکے ختم کر دیئے تھے۔ اس کے بعد بلیک واٹر نے اپنا نام تبدیل کر کے ’زی سروسز‘ رکھا لیا۔عراقی وزیر داخلے کا کہنا ہے کہ عراق اب اس تکلیف دہ واقعے کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہتا ہے
Tags: مڈل ایسٹ
مصر میں اخوان المسلمون کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد رہنما گرفتار
February 10th, 2010 · No Comments
قاہرہ ‘مصر میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران اپوزیشن کی بڑی جماعت اخوان المسلمون کے متعدد سرکردہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔اخوان المسلمون کے ایک وکیل عبدالمنعم عبدالمقصود نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈپٹی لیڈر محمود عزت، گورننگ باڈی کے رکن عصام الریان اور دوسرے سنیئر ارکان کے مکانوں پر چھاپے مارے کر پارلیمانی انتخابات سے قبل گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اخوان المسلمون مصر کا واحد بڑی اپوزیشن جماعت ہے جو حکومت کے ناجائز اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے ہزاروں منظم حامیوں کو احتجاج کے لئے جمع کر سکتی ہے لیکن اس کے ارکان کو اکثر و بیشتر عام انتخابات یا مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل گرفتارکر لیا جاتا ہے۔مصری حکومت نے اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دے رکھا ہے۔ لیکن اس کے ارکان نے 2005 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا اور پارلیمنٹ کی بیس فی صد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔لیکن اس کے بعد حکام نے اخوان المسلمون کو قومی دھارے کی سیاست سے نکال باہر کرنے کے لئے دبانے اور دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
Tags: مڈل ایسٹ
اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں: دبئی پولیس
February 6th, 2010 · No Comments
المبحوح کے حالیہ قتل میں اگر اسرائیل ملوث ہوا تو نیتن یاہو ہی نے اس کی ہلاکت کا حکم جاری کیا ہو گا
دبئی ‘ دبئی پولیس نے کہا ہے کہ حماس کے بانی رکن المبحوح کے حالیہ قتل میں اگر اسرائیل کا ہاتھ ہے تو وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کریں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسرارئیل اس قتل میں ملوث ہوا تو نیتن یاہو ہی نے اس کی ہلاکت کا حکم جاری کیا ہو گا۔ اسرائیل حکام نے اس قتل کی تصدیق کرنے یا اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ شبہ ایک پیشہ ور مجرم گروہ کے ان ارکان پر ہے جن کے پاس یورپین پاسپورٹ تھے اور جو المبحوح کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ حماس نے کہا ہے کہ المبحوح کے قاتل ان کے قتل سے کئی دن قبل اسرائیلی وزیر اوزی لینڈاؤ کے ساتھ عرب امارات پہنچے تھے
Tags: مڈل ایسٹ
عراق۔ ۔ ۔ کربلا میں 2 خودکش بم حملوں میں 41 افراد جاں بحق، 150زخمی ۔۔اپ ڈیٹ
February 5th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق کے شہر کربلا میں دو خودکش بم حملوں میں 41 افراد جاں بحق اور 150زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے باہر پل کے دونوں اطراف بم سے حملے کیے گئے بعض اطلاعات کے مطابق بم دھماکوں کے بعد مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے ۔رواں ہفتہ کے دوران دوسرے دو حملوں میں 60 زائرین جاں بحق ہوئے ۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ دھماکے القاعدہ اور صدام حسین کی بعث پارٹی نے کیے ہیںکربلامیں حفاظتی انتظامات کے لیے فوج اور پولیس کے تقریباً 30 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراق ۔ ۔ ۔ کربلا میں دو کار بم دھماکوں میں 27 افرادجاں بحق،75 زخمی
February 5th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراقی شہر کربلا میں دو کار بم دھماکوں میں ستائیس زائرین جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہوگئے۔ عراقی پولیس کے مطابق دونوں کار بم دھماکے کربلا میں زائرین کے قافلے کے قریب ہوئے۔ جس کے نتیجے میں بیس زائرین موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
ایران کا سیٹلائٹ راکٹ خلاء ء میں بھیجنا اشتعال انگیزاقدام ہے۔ امریکہ
February 4th, 2010 · No Comments
سیٹلائٹ کے بعد جلد خلاء ء باز بھی خلائء میں روانہ کیے جائیں گے۔ احمد ی نژاد
واشنگٹن+ تہران ‘ امریکہ نے ایران کی جانب سے سیٹلائٹ راکٹ کی خلاء میں روانگی کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے جبکہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیٹلائٹ کے بعد جلد خلاء باز بھی خلاء میں روانہ کیے جائیں گے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے خلاء میں سیٹلائٹ روانہ کیا ہے جس کے ذریعے پہلی بار کچھوے سانپ اور چوہے بھیجے گئے ہیں جس پر خلاء میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا جبکہ تہران میں تین نئے سیٹلائٹس کے افتتاح اور خلائی ٹیکنالوجی کی کامیابیاں سامنے لانے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محموداحمدی نژاد نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے دنیا پر مغربی ممالک کا قبضہ ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ایران نے خلاء میں جانوروں کو بھیج کر اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور امید ہے کہ جلد خلاء باز بھی خلاء میں بھجوائے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے سیٹلائٹ کی روانگی کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ



