بغداد ۔ عراق میں فوجی ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملے میں 33 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے موصل میں پولیس اسٹیشن کے قریب عراقی فوج ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی۔ حملے میں 18 فوجیوں اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 33 افراد زخمی ہو گئے ۔ سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
Entries Tagged as 'مڈل ایسٹ'
عراق میں فوجی ہیڈ کوارٹر ز پر خود کش حملہ،33افراد زخمی
January 20th, 2010 · No Comments
Tags: مڈل ایسٹ
مصر میں اخوان المسلمون نے 66 سالہ محمد بدیع کو نیا قائد منتخب کر لیا
January 17th, 2010 · No Comments
اخوان المسلمون ایک دن کے لئے بھی حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہو گی ‘ قائد کی پریس کانفرنس
قاہرہ ۔ مصر میں اخوان المسلمون نے 66 سالہ محمد بدیع کو نیا قائد منتخب کر لیا ۔ محمد بدیع پتھیالوجی کے پروفیسر اور اخوان المسلمون کے دیرینہ کارکن ہیں ۔ تنظیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد قاہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اخوان السلمون اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ایک دن کے لئے بھی حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان دنیا کو اسلام کی اصل روح سے آگاہ کریں ۔ معافی اور صلہ رحمی کو اپنا شعار بنائیں ۔ مصر میں اخوان المسلمون پر 1954 ء سے پابندی ہے ۔ 2005 ء کے پارلیمانی انتخابات میں تنظیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی
Tags: مڈل ایسٹ
یمن کے داخلی معاملات میں ایران ملوث ہے‘ شہزادہ سعود الفیصل
January 14th, 2010 · 1 Comment
ریاض ۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے یمن میں مداخلت کے ایرانی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت ایران یمن کے داخلی معاملات میں ملوث ہے۔یہ بات انہوں نے دارالحکومت ریاض میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شہزادہ سعود الفیصل نے استفسار کیا کہ ایران کس بنیاد پر یمن میں زیدی فرقے پر جنگ مسلط کرنے کا الزام سعودی عرب پرلگارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایران خود یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت کر مرتکب ہورہا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سعودی حکومت یمن میں مسلمان بھائیوں کے درمیان امن قائم کرنے کے بجائے خود جنگ میں کود پڑا ہے اور اس کے ہتھیار مسلمانوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے تھوڑے سے ہتھیار بھی اسرائیل کے خلاف استعمال ہوتے تو خطے میں اس کا وجود تک نہ ہوتا۔
Tags: مڈل ایسٹ
ابوظہبی، ٹرک کیفے میں گھس گیا، 5 پاکستانیوں سمیت 8 افراد جاں بحق
January 14th, 2010 · No Comments
ابوظہبی ۔ ابوظہبی میں کیفے میں ٹرک گھسنے سے پانچ پاکستانیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ابوظہبی ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل حماد عادل کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ انھو ں نے کہاکہ ٹرک قطر سے سعودی عرب کے راستے متحدہ عرب امارات آرہاتھا۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے جو بھارتی شہری ہے۔
Tags: مڈل ایسٹ
امریکہ خطے میں اجارہ داری کے لئے سعودی عرب کو یمن کے داخلی معاملات میں ملوث کر رہا ہے ‘ احمدی نژاد
January 14th, 2010 · No Comments
اہواز ۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں اجارہ داری کے لئے سعودی عرب کو یمن کے داخلی معاملات میں ملوث کر رہا ہے ۔ ایران کے شہر اہواز میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اجارہ داری کی مہم میں استعمال ہو رہا ہے ۔ امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کیا ہے تاکہ خطبے میں مسلمانوں کی خونریزی میں اضافہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ مغرب ناکامیوں کی آخری حد تک پہنچ چکا ہے ۔ ایٹمی خطرات اور انسانی حقوق کی باتیں محض جھوٹ کا پلندا ہے ۔ ایران سمیت خطے کے تمام ممالک بیرونی عزائم خاک میں ملا دیں گے
Tags: مڈل ایسٹ
امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ، جنرل رضا نقوی کا انتباہ
January 14th, 2010 · No Comments
تہران ۔ ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بیج فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی نے کہا ہے کہ فوج حالیہ واقعات اور ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث امریکا اور مغرب سے بدلہ لے گی ۔ سائنسدان کے قتل سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مغرب ایران کی سائنسی ٹیکنالوجی سے خائف ہے ۔
Tags: مڈل ایسٹ
عراق میں خودکش حملہ ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ‘ 6 زخمی
January 13th, 2010 · No Comments
بغداد ۔ عراق میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق صوبہ الانبار کے قصبے فلوجہ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک پولیس سٹیشن کی عمارت کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس سے پولیس سٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس نے تصدیق کی کہ حملے میں دو پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک ہو گئے ۔ 6 زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ حکام نے فلوجہ میں کرفیو لگا کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے
Tags: مڈل ایسٹ
ایران : ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں تہران یونیورسٹی کے جوہری سائنسدان جاں بحق
January 12th, 2010 · No Comments
تہران ۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل کو ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری سائنسدان پروفیسر مسعود محمدی جو کہ تہران یونیورسٹی میں جوہری طبیعات کے شعبے سے منسلک تھے، اپنے گھر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوئِے۔ شہر کے قطرینہ ضلع میں واقع پروفیسر محمد کے گھر کے قریب دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم سے کیا گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں مقتول پروفیسر کو انقلاب ایران کا ایک زبردست حمایتی قرار دیا گیا ہے۔تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل اور امریکہ کو اس ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔سرکاری ریڈیو ایرب کے مطابق ’صیہونی اور امریکی ایجنٹوں نے‘ وہ ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا جس کے دھماکے میں پروفیسر محمدی جاں بحق ہوئے۔ایران کے ٹی وی چینل ’پر جائے وقوعہ کے مناظر نشر کیے گئے جن میں اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں
Tags: مڈل ایسٹ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ‘ 5 فلسطینی شہید
January 11th, 2010 · No Comments
غزہ ۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ فلسطینی ہسپتال حکام کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ داغا گیا جس سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ شہید فلسطینی اسرائیل پر راکٹ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ اس سے پہلے غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا ۔
Tags: مڈل ایسٹ
محاصرین غزہ سے ملاقات اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہوں:ترک مصنف
January 10th, 2010 · No Comments
استنبول۔معروف ترک مصنف اور صحافی احمد فارول نے کہا ہے کہ انہیں غزہ کے محصورین سے مل کرجو خوشی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے ، غزہ کے شہریوںکے ساتھ ملاقات کو وہ اپنے لیے باعث شرف سمجھتے ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک نشریاتی ادارے”ترک ٹورک” کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یورپی امدادی قافلے”شہ رگ 3″ کے ساتھ غزہ جانے کا اعزاز حاصل ہوا جو ان کے لیے ایک باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ دورے کے دوران انہوں نے گذشتہ برس کے آغاز میں غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کی تباہی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، اس کے علاوہ تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے دوران صہیونی درندگی کا پامردی سے مقابلہ کرنے اور استقامت کامظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں سے ملاقات میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران جس وحشیانہ انداز میں بمباری کرکے عام شہریوں کی املاک کو نشانہ بنایا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ اور دشمنی کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ اس کا نشانہ تمام فلسطینی شہری تھے اورعام شہریوںکو یکساں انداز میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے یورپی امدادی قافلے میں شمولیت کے دوران مصر کی جانب سے درپیش مشکلات اور قافلے پر مصری پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی۔ احمد فارول نے کہا کہ مصری عوام اور عرب ممالک کی جانب سے جس طرح امدادی قافلے کا پرجوش استقبال کیا اسے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا جبکہ مصری حکومت اور پولیس کے رویے نے نہ صرف اہل قافلہ کو مایوس کیا بلکہ شرکا قافلہ پراس کے منفی اثرات مرتب ہوئے، مصری حکومت نے رفح رہداری سے قافلے کو غزہ جانے سے روک کر اسرائیل دوستی کا ثبوت تو پہلے ہی دے دیا تھا اورپولیس کی جانب سے العریش بندرگاہ پر قافلے پرحملہ اس پر ایک نیا ضافہ ہے، ان واقعات کو مصر کے حوالے سے ہمیشہ برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اسرائیلی معاشی ناکہ بندی اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر سلام عقید ت پیش کرتا ہوں۔
Tags: مڈل ایسٹ



