تہران ۔ ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بیج فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقوی نے کہا ہے کہ فوج حالیہ واقعات اور ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث امریکا اور مغرب سے بدلہ لے گی ۔ سائنسدان کے قتل سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مغرب ایران کی سائنسی ٹیکنالوجی سے خائف ہے ۔
Entries Tagged as 'مڈل ایسٹ'
امریکا سے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا بدلہ لیا جائے گا ، جنرل رضا نقوی کا انتباہ
January 14th, 2010 · No Comments
Tags: مڈل ایسٹ
عراق میں خودکش حملہ ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ‘ 6 زخمی
January 13th, 2010 · No Comments
بغداد ۔ عراق میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق صوبہ الانبار کے قصبے فلوجہ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک پولیس سٹیشن کی عمارت کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس سے پولیس سٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس نے تصدیق کی کہ حملے میں دو پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک ہو گئے ۔ 6 زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ حکام نے فلوجہ میں کرفیو لگا کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے
Tags: مڈل ایسٹ
ایران : ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں تہران یونیورسٹی کے جوہری سائنسدان جاں بحق
January 12th, 2010 · No Comments
تہران ۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل کو ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری سائنسدان پروفیسر مسعود محمدی جو کہ تہران یونیورسٹی میں جوہری طبیعات کے شعبے سے منسلک تھے، اپنے گھر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوئِے۔ شہر کے قطرینہ ضلع میں واقع پروفیسر محمد کے گھر کے قریب دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم سے کیا گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں مقتول پروفیسر کو انقلاب ایران کا ایک زبردست حمایتی قرار دیا گیا ہے۔تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل اور امریکہ کو اس ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔سرکاری ریڈیو ایرب کے مطابق ’صیہونی اور امریکی ایجنٹوں نے‘ وہ ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا جس کے دھماکے میں پروفیسر محمدی جاں بحق ہوئے۔ایران کے ٹی وی چینل ’پر جائے وقوعہ کے مناظر نشر کیے گئے جن میں اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں
Tags: مڈل ایسٹ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ‘ 5 فلسطینی شہید
January 11th, 2010 · No Comments
غزہ ۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ فلسطینی ہسپتال حکام کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ داغا گیا جس سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ شہید فلسطینی اسرائیل پر راکٹ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ اس سے پہلے غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا ۔
Tags: مڈل ایسٹ
محاصرین غزہ سے ملاقات اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہوں:ترک مصنف
January 10th, 2010 · No Comments
استنبول۔معروف ترک مصنف اور صحافی احمد فارول نے کہا ہے کہ انہیں غزہ کے محصورین سے مل کرجو خوشی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے ، غزہ کے شہریوںکے ساتھ ملاقات کو وہ اپنے لیے باعث شرف سمجھتے ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک نشریاتی ادارے”ترک ٹورک” کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یورپی امدادی قافلے”شہ رگ 3″ کے ساتھ غزہ جانے کا اعزاز حاصل ہوا جو ان کے لیے ایک باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ دورے کے دوران انہوں نے گذشتہ برس کے آغاز میں غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کی تباہی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، اس کے علاوہ تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے دوران صہیونی درندگی کا پامردی سے مقابلہ کرنے اور استقامت کامظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں سے ملاقات میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران جس وحشیانہ انداز میں بمباری کرکے عام شہریوں کی املاک کو نشانہ بنایا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ اور دشمنی کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ اس کا نشانہ تمام فلسطینی شہری تھے اورعام شہریوںکو یکساں انداز میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے یورپی امدادی قافلے میں شمولیت کے دوران مصر کی جانب سے درپیش مشکلات اور قافلے پر مصری پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی۔ احمد فارول نے کہا کہ مصری عوام اور عرب ممالک کی جانب سے جس طرح امدادی قافلے کا پرجوش استقبال کیا اسے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا جبکہ مصری حکومت اور پولیس کے رویے نے نہ صرف اہل قافلہ کو مایوس کیا بلکہ شرکا قافلہ پراس کے منفی اثرات مرتب ہوئے، مصری حکومت نے رفح رہداری سے قافلے کو غزہ جانے سے روک کر اسرائیل دوستی کا ثبوت تو پہلے ہی دے دیا تھا اورپولیس کی جانب سے العریش بندرگاہ پر قافلے پرحملہ اس پر ایک نیا ضافہ ہے، ان واقعات کو مصر کے حوالے سے ہمیشہ برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اسرائیلی معاشی ناکہ بندی اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر سلام عقید ت پیش کرتا ہوں۔
Tags: مڈل ایسٹ
اسرائیلی فوج کی نگرانی میں یہودیوں کی بیت المقدس میں عبادات کی ادائیگی
January 10th, 2010 · No Comments
مقبوضہ بیت المقدس۔مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی عبادات کی ادائیگی کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یہودی بلند آواز میں نعرے لگاتے اور مذہبی اوراد پڑھتے ہوئے شیخ جراح کے علاقے میں جمع ہوئے، یہودیوں کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب قابض فوج نے یہودیوں کی عبادات کے دوران مقامی شہریوں کو شیخ جراح کے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ غیر ملکی انسانی حقوق کے مندوبین کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلوس کو بھی شیخ جراح میں داخل نہیںدیاگیا۔ یہ احتجاج شیخ جراح میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شہر میں یہودی آباد کاری کے خلاف کیاجارہا تھا۔مقامی شہریوں نے شیخ جراح کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے” یہودی آباد کاری نا منظور، اسرائیلی تسلط نا منظور، یہودیوں کی غندہ گردی نامنظور اور صہیونی نسل پرستی نا منظور” کے عنوانات سے نعرے لگائے۔مظاہرے میں مقامی شہریوں، غیر ملکی مندوبین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Tags: مڈل ایسٹ
غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے: مہدی عاکف
January 10th, 2010 · No Comments
قاہرہ۔اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد مہدی عاکف نے عرب ممالک کے حکمرانوں کے نام کھلے خط میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ان کے کمزور مؤقف کی مذمت کی گئی ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق محمد مہدی عاکف نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کا مؤقف ان کے عوام کے مفادات سے کنارہ کشی پر مبنی ہے اور ان کے افعال علاقے کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ مہدی عاکف نے ’’غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو‘‘ کے عنوان سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سب سے اہم فریضہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانا، اسرائیل کے خلاف فلسطینی اتحاد، فلسطینی عوام کی امداد، بیت المقدس کو یہودیانے کے خلاف متحرک ہونا اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت ہے۔ مہدی عاکف نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو مضبوط کرنا، امریکی ڈکٹیشن کو مسترد کرنا اور بے فائدہ تجویزوں کو نظر انداز کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکمرانوں کو جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ پر واضح کردینا چاہیے کہ بے سود مذاکرات جاری نہیں رکھے جاسکتے جن کا کوئی سرا ہی نہیں۔
Tags: مڈل ایسٹ
میرے بھائی کی جان بچائی جائے، فلسطینی اسیر کے بھائی کا انسانی حقوق سے مطالبہ
January 10th, 2010 · No Comments
غزہ ۔اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی سیاسی اسیران کے علاج معالجے میں لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے جس سے بیسیوں مریض اسیران کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ صہیونی جیل میں قید معین عبد المالک کے بھائی جمال عطاء اللہ نے اپنے بھائی کی زندگی بچانے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جمال عطاء اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کا اسیر بھائی 44 سالہ معین عبد المالک شوگر کا مریض ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ اس کے علاج میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ انہیں جو غذا مہیا کی جارہی ہے وہ مریض کی بجائے ایک صحت مند شخص کے لیے بھی مناسب نہیں۔ معین عبد المالک انتہائی مشکل حالات میں ہے، اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔ جمال عطاء اللہ نے مزید کہا کہ معین عبد المالک کو ’’اسدود‘‘ کارروائی کے نتیجے میں دس بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب پرزنر سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے اسرائیلی جیلوں کے حالات کو تشویش ناک قراردیا ہے۔ پرزنر سٹڈی سنٹر کے بیان کے مطابق جیلوں میں سینکڑوں مریض ہیں جن کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ ان میں سے بیسیوں مریض کینسر، دل، شوگر اور بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔
Tags: مڈل ایسٹ
اسرائیلی عدالت الشیخ رائد صلاح کے خلاف بدھ کے روز فیصلہ سنائے گی
January 10th, 2010 · No Comments
رام اللہ۔اسرائیلی عدالت مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف بدھ کے روز فیصلہ سنائے گی۔ ان پر 2007ء میں مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے پر ہونے والے واقعات کا الزام ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے رہنما الشیخ ابو الھیجاء نے بیت المقدس کے شہریوں سے عدالت میں جمع ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ الشیخ ابو الھیجاء نے مسجد اقصیٰ میں اسلامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے روز اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
Tags: مڈل ایسٹ
اسرائیلی فوج کی نگرانی میں یہودیوں کی بیت المقدس میں عبادات کی ادائیگی
January 10th, 2010 · No Comments
مقبوضہ بیت المقدس۔مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی عبادات کی ادائیگی کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یہودی بلند آواز میں نعرے لگاتے اور مذہبی اوراد پڑھتے ہوئے شیخ جراح کے علاقے میں جمع ہوئے، یہودیوں کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب قابض فوج نے یہودیوں کی عبادات کے دوران مقامی شہریوں کو شیخ جراح کے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ غیر ملکی انسانی حقوق کے مندوبین کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلوس کو بھی شیخ جراح میں داخل نہیںدیاگیا۔ یہ احتجاج شیخ جراح میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شہر میں یہودی آباد کاری کے خلاف کیاجارہا تھا۔مقامی شہریوں نے شیخ جراح کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے” یہودی آباد کاری نا منظور، اسرائیلی تسلط نا منظور، یہودیوں کی غندہ گردی نامنظور اور صہیونی نسل پرستی نا منظور” کے عنوانات سے نعرے لگائے۔مظاہرے میں مقامی شہریوں، غیر ملکی مندوبین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Tags: مڈل ایسٹ



