Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries Tagged as 'تعلیم و تربیت'

اوپن یونیورسٹی 25۔ فروری تک گریجویٹ سطح تک کے تمام نتائج کا اعلان کر ے گی

February 6th, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت

یونیورسٹی کے ملک بھر میں جاری داخلوں کی آخری تاریخ 25۔ فروری ہے
اسلام آباد‘ ’ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2010؁ء سمسٹر میں پیش کئے گئے زیادہ تر پروگراموں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اُمید کی جاتی ہے کہ گریجویشن سطح تک کے تما م پروگراموں کے نتائج کا علان 25۔ فروری تک کر دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار اوپن یونیورسٹی کے ترجمان عُبید اللہ ممتاز نے کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے بہار 2011؁ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام پروگراموں کے داخلے ملک بھر میںجاری ہیں۔ اِس سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم مع پراسپیکٹس اِسلام آ باد میںواقع اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس یایونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود چھتیس(36) علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی پروگرام میں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25۔ فروری 2011؁ء ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجودجاری طلباء و طالبات جو گزشتہ سمسٹر کے نتائج کے منتظر ہیں اور یونیورسٹی کے نئے سمسٹر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ وہ بھی 25۔ فروری تک داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے جاری طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوا دےئے ہیں۔ 15۔ فروری تک کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم نہ ملنے کی صورت میں طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pkسے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے مطلوبہ داخلہ فیس اور ضروری کاغذات منسلک کر نے کے بعد 25۔ فروری 2011؁ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یا اپنے قریب شہر میں واقع یونیورسٹی کے کسی بھی علاقائی دفتر سے نیا فارم حاصل کریں اور 25۔ فروری تک جمع کر ادیں۔ مزید معلومات کے لیے طلباء و طالبات انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ، ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ یا بالمشافہ یا فون نمبر 051-9057151اور925044پر رابطہ کر سکتے ہیں

Tags:

وزیر اعظم نے تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی

February 5th, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت, پاکستان

اسلام آباد ‘وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو وزیر اعظم کے احکامات پر فوری عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی تصدیق کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔ وزیر اعظم نے فیڈرل پبلک سرورس کمیشن کو بھی ہدایت کی ہے کہ سر کاری ملازمتوں کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کی ڈگریوں اور اسناد کی بھی تصدیق کی جائے

Tags:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ پروگرام کے فائنل نتائج کا اعلا ن کر دیا

February 1st, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلام آباد ‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات حفیظ اللہ نے سمسٹربہار2010؁ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق رزلٹ کارڈز ملک بھر میںموجود تمام اُمیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں۔ اگر کسی طالبعلم کو10۔فروری2011؁ء تک رزلٹ کارڈ نہ ملے تو اُنہیں چاہیے کہ اِسلام آباد میں موجود یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرٹینڈنٹ(بی ایڈ) سے ذاتی طور پر یا اُن کے فون نمبر 9057323(051) پر فون کر کے یااپنے قریب ترین شہر میں موجود اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس سے رزلٹ حاصل کریں۔طلبہ کی سہولت کے لیے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ (www.aiou.edu.pk) پر بھی فراہم کر دےئے گئے ہیں۔اُمید وار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

Tags:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ٹی سی، سی ٹی اور اے ٹی ٹی سی پروگراموں کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

January 29th, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلام آباد ‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات۔ حفیظ اللہ نے سمسٹربہار2010؁ء میں پیش کئے گئے تدریس اساتذہ سلسلے کے تعلیمی پروگراموں پی ٹی سی، سی ٹی اور اے ٹی ٹی سی کے ملک بھر میں منعقدہ فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ یہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دےئے گئے ہیںاور ڈاک کے ذریعہ بھی ملک کے ہر حصے میں موجود طلبہ و طالبات کو رزلٹ کارڈ بھجوائے جا رہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات نے ایسے طلبہ و طالبات کوجن کو5۔ فروری 2011؁ء تک پی ٹی سی، سی ٹی اور اے ٹی ٹی سی کے نتائج موصول نہ ہوں، اُنہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر سیکٹر ایچ ۔8 اِسلام آباد میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے بالمشافہ یا فون نمبر9057323(051) پر یا اپنے قریب ترین شہر میں موجود یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں۔

Tags:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اے ٹی ٹی سی / سی ٹی / اور بی ایڈپروگراموں کے اسائمنٹس رزلٹ ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے

January 23rd, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلام آباد‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہارسمسٹر 2010ئ میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی / سی ٹی / اور بی ایڈ پروگراموں کے اسائمنٹس رزلٹ اپنی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر فراہم کر دئیے ہیں۔ ویب سائٹ پر اسائمنٹس رزلٹ فراہم کرنے کا مقصد طلباء و طالبات، ٹیوٹر یا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی طرف سے اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو تواُسے فائنل امتحانات کے نتائج سے پہلے درست کرنا ہے‘‘۔ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات حفیظ اللہ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ٹی سی / سی ٹی / بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات کے نتائج مُرتب کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے اے ٹی ٹی سی / سی ٹی / بی ایڈ پروگراموں کے ملک بھر میں موجود طلبا ء طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اسائمنٹس کے رزلٹ یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر چیک کریںاور اگر کوئی غلطی ہو تو 29۔جنوری 2011ئ؁ تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات کو رپورٹ کریں تا کہ نتائج کو بر وقت درست کیا جا سکے۔ فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد درستگی نہایت مشکل ہو گی۔

Tags:

یورپ‘ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف طلبہ مظاہروں کاسلسلہ برطانیہ ،آئرلینڈ،اٹلی اوریونان سے نیدرلینڈز پہنچ گیا

January 22nd, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت, دنیا کی خبریں

اقتصادی بحران پرقابوپانے کے لیے نزلہ تعلیم کے بجٹ پرگرا دیا گیا،ہیگ میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں
ہیگ‘ یورپ میں تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کے خلاف برطانیہ ،آئرلینڈ،اٹلی اوریونان سے طلبہ کے مظاہروں کاسلسلہ نیدرلینڈزپہنچ گیاہے ۔ ہیگ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کیے گئے مظاہرے میں طلبہ نے یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کٹوتی اورفیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ نظام تعلیم کوبہتربنانے کے لیے اخراجات میں کٹوتی کی تجاویزمسترد کرے۔ایسے ہی مظاہروں کاسلسلہ چارسے زائدیورپی ممالک میں جاری ہے جہاں اقتصادی بحران پرقابوپانے کے لیے نزلہ تعلیم کے بجٹ پرگراہے۔ہیگ میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم کسی طالب علم کے شدیدزخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔نئی تجاویزکے تحت اضافی دوسال صرف کرنیوالے طلبہ کوڈگری حاصل کرنے کے لیے سالانہ تین ہزار یورودیناہوں گے۔بجٹ میں کٹوتی سے اس سال تقریباسات ہزارافرادنوکریوں سے محروم کردیے جائیں گے۔

Tags:

پارلیمانی عملدرآمد کمیشن نے وزارت تعلیم کی صوبوں کو منتقلی کی اجازت دے دی

January 20th, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت, پاکستان

وفاقی وزیر تعلیم کے اعتراضات مسترد
صوبوں کو نصاب کی تشکیل کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا
لائیو سٹاک اور سیاحت کی وزارتوں کی صوبوں میں منتقلی کے بارے میں حکمت عملی کی بھی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد ‘ پارلیمانی عملدرآمد کمیشن نے وزارت تعلیم کی صوبوں کو منتقلی کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کی منتقلی سے صوبوں کو نصاب کی تشکیل کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا۔ لائیو سٹاک اور سیاحت کی وزارتوں کی صوبوں میں منتقلی کے بارے میں حکمت عملی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔پارلیمانی عملدرآمد کمیشن کا اجلاس جمعرات کو کمیشن کے چیئر مین سینیٹر میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔وزارت تعلیم کی صوبوں میں منتقلی کے پیش نظر حکومتی موقف سے آگاہی کے لیے وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی کو کمیشن میں بلایا گیا تھا۔وزیر تعلیم نے موقف اختیار کیا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت بھی وزارت تعلیم صوبوں کے سپرد نہیں ہو سکتی کیونکہ شعبہ تعلیم،وفاقی قانون سازی اور کنکرنٹ لسٹ میں کہیں بھی ذکر موجود نہیں ہے صرف چیف ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت ہی وزارت تعلیم کی صوبوں میں منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔ پارلیمانی عملدرآمد کمیشن نے وزیر تعلیم کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ نصاب کنکرنٹ لسٹ میں شامل ہے یہ فہرست منسوخ ہو چکی ہے جس کے تحت شعبہ تعلیم کا اختیار صوبوں کو حاصل ہو گیا ہے۔وزیر تعلیم نے پارلیمانی عملدرآمد کمیشن کو یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی تجویز بھی دی ہے تاہم کمیشن نے وزارت تعلیم کی صوبوں میں منتقل کوباضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے۔وزارت تعلیم کی صوبوں میں منتقلی کے نتیجہ میں انہیں نصاب کی تشکیل کا اختیار بھی مل رہا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا کے استفسار پر سردار آصف احمد علی نے کہا کہ میں نے حکومتی موقف سے کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے ایگزیکیٹو آرڈر کے ذریعے ہی وزارت تعلیم صوبوں کے حوالے سے ہو سکتی ہے میرے خیال میں کوئی اور راستہ تو نہیں ہے مشترکہ مفادات کونسل میںبھی اس ایشو کا جائزہ لیا جا سکتا ہے توقع ہے کہ کمیشن میری اس تجویز کا جائزہ لے گا

Tags:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات 29 جنوری ، یکم اور 2 فروری 2کو ہوں گے

January 20th, 2011 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلام آباد‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2010ئ؁ کے فائنل امتحانات اس وقت ملک بھر میں جاری ہیں۔ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر صرف کراچی شہر میں جمعتہ المبارک 31۔ دسمبر 2010ئ کو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے۔اب یہ امتحانات دوبارہ کراچی میںبدھ 2۔ فروری 2011ئ کو منعقد ہوں گے۔ اس بات کا اعلان ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات محمد رفیق نے کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید اعلان کیا ہے کہ بدھ5۔ جنوری 2011ئ کو پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے پیش نظر ملک بھر میں متوقع امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے۔ نئے شیڈول کے مطابق بدھ5 ۔ جنوری2011ئ کو ملک کے طول و عرض میں ملتوی کئے گئے با لترتیب میٹرک ، ایف اے اور بی اے سطح کے فائنل امتحانات ہفتہ 29۔جنوری 2011ئ کو اور بدھ5۔ جنوری 2011ئ ہی کو ملتوی شدہ تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے فائنل امتحانات منگل یکم فروی 2011ئ کو منعقد ہوں گے۔

Tags:

اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا

August 13th, 2010 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلام آباد(ثناء نیوز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات حفیظ اللہ نے سمسٹرخزاں 2009؁ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق رزلٹ کارڈز ملک بھر میں موجود تمام اُمیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کر دئیے گے ہیں۔ اگر کسی طالبعلم کو 20 ۔اگست 2010؁ء تک رزلٹ کارڈ نہ ملے تو اُنہیںچاہیے کہ اپنے شہر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفتر یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ امتحانات کے رزلٹ سیکشن سے ذاتی طور پر یا (051)9057323پر فون کر کے رزلٹ حاصل کرلیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اُمید وار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

Tags:

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کمپیوٹرازڈ داخلہ فارم میں درستگی

August 11th, 2010 · No Comments · تعلیم و تربیت

اسلا م آباد (ثناء نیوز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2010 ء میں پیش کئے گئے پروگرام بی اے کے جاری ( پہلے سے داخل ) طلبہ و طالبات کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے بھجوائے گئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم کی پشت پر غلطی سے مکمل کورس کی فیس 275 روپے جبکہ نصف کورس کی فیس 420 روپے پرنٹ ہو گئی ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر ایڈمیشن سہیل نذیر رانا نے بتائی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بی اے سطح کے مکمل کورس کی درست فیس 420 روپے مقرر ہے جب کہ نصب کورس کی فیس 275 روپے ہے ۔ سہیل نذیر رانا کی بی اے پروگرام نے تمام جاری ( پہلے سے داخل ) طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سمسٹر خزاں 2010 ء میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے درج بالا وضاحت کے مطابق درست فیس جمع کرائیں

Tags: ·

雪茄| 雪茄烟网购/雪茄网购| 雪茄专卖店| 古巴雪茄专卖网| 古巴雪茄价格| 雪茄价格| 雪茄怎么抽| 雪茄哪里买| 雪茄海淘| 古巴雪茄品牌| 推荐一个卖雪茄的网站| 非古雪茄| 陈年雪茄| 限量版雪茄| 高希霸| 帕特加斯d4| 保利华雪茄| 大卫杜夫雪茄| 蒙特雪茄| 好友雪茄

古巴雪茄品牌| 非古雪茄品牌

Addmotor electric bike shop

Beauties' Secret化妝及護膚品

DecorCollection歐洲傢俬| 傢俬/家俬/家私| 意大利傢俬/實木傢俬| 梳化| 意大利梳化/歐洲梳化| 餐桌/餐枱/餐檯| 餐椅| 電視櫃| 衣櫃| 床架| 茶几

Wycombe Abbey| 香港威雅學校| private school hong kong| English primary school Hong Kong| primary education| top schools in Hong Kong| best international schools hong kong| best primary schools in hong kong| school day| boarding school Hong Kong| 香港威雅國際學校| Wycombe Abbey School

邮件营销| 電郵推廣| edm营销| 邮件群发软件| 营销软件|