اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن راولپنڈی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابا ت کیلئے پولنگ چار جولائی کو ہوگی۔تین سے چھ جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔8 اور 9 جون کوکاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ امیدوار 17جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن اٹھارہ جون کو امیدواروں کی ختمی فہرست جاری کرے گا جبکہ پولنگ چار جولائی کو ہوگی۔یہ نشست پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی پرویز خان کے استعفی کے وجہ سے خالی ہوئی ہے ۔امتحانی سکینڈل پر وہ گزشتہ دنوں مستعفی ہو گئے تھے اور پارٹی کے قائد کو رضاکارانہ طور پر اپنا استعفی پیش کیا تھا
Tags: By Pakistan Election 2008, NA-55, rawalpindiEntries Tagged as 'Pakistan Election 2008'
این اے 55راولپنڈی کی نشت پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان
May 28th, 2009 · No Comments
Tags: Pakistan , Pakistan Election 2008 , Urdu , Urdu News
حلقہ پی ایف 51 ضمنی الیکشن اے این پی کے حمایت یافتہ امید وار گوہر نواز خان 34267 کی ریکارڈ برتری سے ایم پی اے منتخب
November 5th, 2008 · No Comments
حطار۔ حلقہ پی ایف 51 ضمنی الیکشن عوام نے سابق صوبائی وزیر اختر نواز خان کے احسانوں کا بدلہ چکا دیا ۔ اے این پی کے حمایت یافتہ و متاثرین قومی اتحاد جرگہ کے نامزد امید وار گوہر نواز خان 34267 کی ریکارڈ برتری سے ایم پی اے منتخب ، مسلم لیگ(ن) کو شکست ، ناظم اعجاز خان آف کاگ نے کاگ پولنگ سیشن جتوا کر مسلم (ن)کا بھرم رکھا لیا تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اختر نواز خان کے قتل سے حلقہ پی ایف 51 کی خالی ہونے والی نشست پرگرشتہ روز پانچ نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اے این پی کے حمایت یافتہ امید وار اور سابق صوبائی زیر اختر نواز خان کے سیاسی جانشین و متاثرینقومی اتحاد جرگہ کے نامزد امیدوار، گوہر نواز خان نیغیر حتمی نتائج کے مطابق تیس ہزار سے زئد ووٹوں سے فتح حاصل کر کے اپنے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر اختر نواز خان کی برتری کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے حلقہ پی ایف 51 کے 96 میں سے 88 پولنگ سٹیشنوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق گوہر نواز خان نے 40023 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار اسد سعید خان ایڈووکیٹ نے 5756 ووٹ حاصل کئے اس طرح گوہر نواز خان کو مد مقابل امید وار پر 34267 ووٹوں کی ریکارڈ برتری حاصل ہے جس نے گوہر نواز خان کی کامیابی کو تاریخی فتح بنا دیا ہے کیونکہ سابق صوبائی وزیر اختر نواز خان نے قریباً 28 ہزار کی برتری 18 فروری کے الیکشن میں حاصل کی تھی اور مختصر ترین مدت میں حلقہ پی ایف 51 اور حلقہ سے باہر بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے اور صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر کے لاکھوں عوام کے دل جیتے یہی وجہ ہے کہ اپنے جرات مند قائد اختر نواز خان کے قتل کا بدلہ غیور عوام نے ووٹ کی پرچی سے لے کر اختر نواز خان کے احسانوں کا بدلہ ان کے بھائی گوہر نواز خان کو ریکارڈ فتح دلوا کر چکایا پانچ نومبر کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار اسد سعید خان ایڈووکیٹ کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ مذکورہ 88 پولنگ سٹیشنوں میں سے صرف ایک پولنگ سٹیشن جیت سکے
Tags: By Pakistan Election 2008اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Pakistan , Pakistan Election 2008 , Urdu , Urdu News
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
October 22nd, 2008 · No Comments
اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تین نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہو سکیں گے جبکہ سترہ نومبر کو پولنگ ہو گی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں میں ضلع ، تحصیل ٹاؤنز ناظمین کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے یکم نومبر کو کاغذات نامزدگی کا اجراء ہو گا تین نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہو سکیں گے چار نومبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کی جائیں گی پانچ نومبر کو اعتراضات داخل ہو سکیں گے چھ نومبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی سات نومبر کو کاغذات منظور ہونے یا مسترد ہونے کے حوالے سے اپیلیں دائر ہو سکیں گی۔ آٹھ نومبر تک اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا دس نومبر تک کوئی بھی امیدوار دستبر دار ہو سکے گا گیارہ نومبر کو امیدواروں کو حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی اسی روز امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے جائیں گے سترہ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اٹھارہ نومبر کو ریٹرننگ افسران نتائج کا سرکاری سطح پر اعلان کردیں گے ۔
Tags: By Pakistan Election 2008, Election Commissionاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Pakistan , Pakistan Election 2008 , Urdu , Urdu News
باجوڑ آپریشن میں 32 عسکریت پسند اور ایک میجر سمیت 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 40 جنگجو زخمی ہوئے
September 12th, 2008 · No Comments
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 شدت پسند مار دئیے گئے ،میجر مراد
60 شدت پسند ہلاک کردئیے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے اہلکار اقبال خٹک
باجوڑ ایجنسی ۔ باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی گزشتہ 24 گھنٹے کی کارروائی کے دوران کم ازکم 32 عسکریت پسند اور ایک میجر اسد خان سمیت 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہین جمعہ کو باجوڑ آپریشن کے لیے پاک فوج کے ترجمان میجر مراد خان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی میں32 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک آفیسر سمیت 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے جاری لڑائی میںسینکڑوں شدت پسند مارے گئے ہیں ادھر باجوڑ میں مقامی حکومت کے ایک اہلکار اقبال خٹک نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے جس دوران 60 شدت پسند مارے گئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے لوئی سم جولوکا کوثر ، ٹانک ،نظار ، شکئی اور بان کے کئی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپخانے کے حملوں میں عسکریت پسندوں کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے
Tags: bajur, sarhad, swatاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Kashmir , Middle East , Pakistan , Pakistan Election 2008 , Photo News , Sports , Urdu , Urdu News , World News , india
حلقہ پی پی ١٠ میں بھی ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کے بھائی ملک افتخار نے ١٨٨١٣ ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا
August 11th, 2008 · No Comments
راولپنڈی ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 10میں بھی ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کے بھائی ملک افتخار نے 18813ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا ان کے مد مقابل نزدیک ترین آزاد امیدوار ملک محبوب الہی 11838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پولنگ مقررہ وقت پر پیر کے روز صبح نو بجے شروع ہو کر کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی تاہم ووٹوں کی شرح تناسب انتہائی کم رہا حلقہ پی پی 10میں مجموعی طورپر 109پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جبکہ حلقہ بھر میں پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی اس موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے اور پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی ۔ ادھر شکست سے دو چار ہونے والے امیدوار ملک محبوب نے پولنگ میں زبردست دہاندلی کا الزام لگاتے ہوئے تین پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے لئے درخواست دے دی ہے ریٹرنگ افسر محمد اقبال ملک کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ویسٹریج ، چمن آباد اور کلیام آباد کے پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ بکس سے نکلنے والیو وٹوں کی تعداد یہاں جاری بیلٹ پیپرز سے کہیں زیادہ تھی جبکہ جاری کردہ بیلٹ پیپرز پر بھی یو اے ووٹ پول نہیں ہوئے اس طرح دھاندلی کے ذریعے یہاں جعلی ووٹ پول کئے گئے ہیں
Tags: By Pakistan Election 2008, pmlnاوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں
Tags: Pakistan , Pakistan Election 2008 , Urdu , Urdu News







